Tag: پولیس

  • ننھے بچے گھر پر اکیلے چھوڑ کر ماں کئی گھنٹوں کے لیے سیلون روانہ

    ننھے بچے گھر پر اکیلے چھوڑ کر ماں کئی گھنٹوں کے لیے سیلون روانہ

    امریکا میں ایک ماں سیلون میں اپنے اپائنمنٹ کے لیے 4 چھوٹے بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ گئی، پولیس نے پڑوسیوں کی شکایت پر ماں کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست ٹیکسس میں 28 سال ماں گبریئل سائمن سیلون میں اپنے بالوں کی اپائنمنٹ کے لیے ننھے بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ گئی، بچوں میں 3 ماہ کے 2 جڑواں بچے، 1 سال کا بچہ اور 7 سال کا بچہ شامل تھا۔

    پولیس کے مطابق 7 سالہ بچے کو ماں نے چھوٹے بچوں کی نگرانی کے لیے کہا تھا تاہم وہ خود بھی جزوی طور پر معذور تھا۔

    بعد ازاں پڑوسیوں نے گھر پر بچوں کو اکیلا پا کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے گھر پر پہنچ کر ماں سے رابطہ کیا تو اسے گھر سے گئے کئی گھنٹے گزر چکے تھے اور پولیس کی کال کے مزید ایک گھنٹے بعد وہ گھر پہنچی۔

    پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس پر بچوں کی طرف لاپرواہی اور غفلت کے الزمات عائد کیے ہیں۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سروس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • کراچی: بےعزتی اور لالچ نےگھریلو ملازم کو سفاک قاتل بنا دیا

    کراچی: بےعزتی اور لالچ نےگھریلو ملازم کو سفاک قاتل بنا دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں بے عزتی اور لالچ نےگھریلو ملازم کو سفاک قاتل بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوران ڈکیتی میاں بیوی کو قتل کرنے والے سابق ملازم نواز نے انکشاف کیا کہ 11 سال گھرمیں ملازمت کی،مالک کی بیٹی بےعزت کرتی تھی۔

    ملزم نواز کا کہنا تھا کہ بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، منصوبہ تھا اگر مالک کی بیٹی نے مزاحمت کی تو قتل کر دوں گا،گھرمیں داخل ہوا تو مالکن نے مزاحمت کی،چھری کے وار کر کے قتل کر دیا،شور سے مالک کی آنکھ کھلی تو اس پر بھی پے درپے وار کیے۔

    سفاک قاتل کا مزید کہنا تھا کہ مالک کی بیٹی کو پسند کرتا تھا لیکن وہ بے عزت کرتی تھی،عزت نفس مجروع ہونے پر واردات کا منصوبہ بنایا۔

    کراچی: ڈیفنس میں دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری کمرشل میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث سابق ملازم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ایس پی کلفٹن عمران مرزا کا کہنا تھا کہ مقتولین کی عمریں 80 سے 85 سال کے درمیان تھیں۔

  • کراچی: ڈیفنس میں دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: ڈیفنس میں دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے دہرے قتل میں ملوث سابق ملازم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری کمرشل میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث سابق ملازم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس پی کلفٹن عمران مرزا نے بتایا کہ مقتولین کی عمریں 80 سے 85 سال کے درمیان تھیں۔

    ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ صبح پونے 6 بجے گھر میں ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع ملی،پولیس پہنچی توگھر سے 2 لاشیں،ایک زخمی میل نرس موجود تھا۔

    عمران مرزا نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گھر کے اندر چھپا ہوا ملزم بھی پکڑا گیا،تلاشی کے دوران ملزم سےسونا،چھری، پستول برآمد کر لیا گیا۔ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم ڈیڑھ سال پہلے اس گھر میں ملازم تھا۔

    کراچی، فیس واش استعمال کرنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل

    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دو روز قبل بھائی نے فیس واش استعمال کرنے پر بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ملزم نے قتل کے بعد واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی تھی۔

    یاد رہے کہ 17 مئی کو  کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 55 سالہ خاتون وقار النسا نے اپنی بیٹی نزہت امبرین کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

  • خیبرپختونخوا پولیس کے درجنوں افسران واہلکار کروناوائرس کا شکار

    خیبرپختونخوا پولیس کے درجنوں افسران واہلکار کروناوائرس کا شکار

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے 39 افسران واہلکار عالمی وبا کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے پولیس کے 39 افسران واہلکاروں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کرونا سے متاثر افسران میں 3ڈی ایس پی اور ایک ایس پی بھی شامل ہے۔

    خیبرپختونخوا میں وبا سے متاثرہ افسران سمیت پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 39 ریکارڈ کی گئی۔ پشاور سے 11 پولیس کے جوان کرونا کا شکار ہوئے، وبا سے اب تک صرف ایک نوشہرہ کابی ڈی یو اہلکار فہیم جاں بحق ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ 16 مئی کو پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا تھا، شہید رمضان عالم بطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

    پنجاب، کورونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا

    ملک کے مختلف شہروں میں کئی پولیس اہلکار وافسران کروناوائرس کا شکار ہیں، کراچی میں زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ 11 مئی کو شہر قائد میں کرونا وائرس انفیکشن سے محکمہ پولیس کا ایک اور اہل کار جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    کراچی میں کرونا وائرس سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق

    واضح رہے کہ ملک بھر میں تمام متاثرہ اہلکاروں اور عہدیداروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

  • پولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے،عثمان بزدار

    پولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکارآزمائش کی گھڑی میں دلجمعی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس افسروں اور جوانوں کی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں،ہیلتھ پروفیشنلزکی طرز پر پولیس کے لیے شہدا پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں،پولیس میں مرحلہ وار10ہزارآسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کوگاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے،41 تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر جاری ہے،پولیس کا منجمد الاؤنس بحال کیا،ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی ہے۔

  • سی ٹی ڈی سندھ کی اہم کارروائی، استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار

    سی ٹی ڈی سندھ کی اہم کارروائی، استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سندھ نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کے اہم کردار استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران استاد تاجو کے بھتیجے آصف کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی 12 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نے اقدام قتل اور مخالف گروپوں پر اندھا دھند فائرنگ کا بھی اعتراف کیا، ملزم آصف ٹوینٹی ٹوینٹی جوئے کا اڈا بھی چلاتا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے نیا آباد میں 2010 میں امجد ہیروئنی کو قتل کیا، 2011 میں عثمان آباد اور کھارادر گول باغیچے میں متحدہ کے کارکنان کو قتل کیا، آگرہ تاج میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف کو قتل کیا، گھاس منڈی کے علاقے میں سعید سرائیکی کو قتل کیا، 2012 میں عثمان آباد کے ایم سی واٹر پمپ کے قریب اقبال کانا کو قتل کیا، 2013 میں ساتھیوں کے ساتھ کالا بورڈ میں مقصود گجراتی کو قتل کیا۔

    لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ملٹری ٹرائل مکمل

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نے مچھلی مارکیٹ بغدادی میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ لیاری آپریشن کے بعد ملزم دبئی فرار ہو گیا تھا، اور حال میں کراچی پہنچا تھا جسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم اب بھی استاد تاجو کے رابطے میں تھا، استاد تاجو واپس آ کر لیاری میں اپنا گروہ منظم کرنا چاہتا ہے۔

  • مکھن کے عام سے جار سے کیا نکلا؟ پولیس حیران

    مکھن کے عام سے جار سے کیا نکلا؟ پولیس حیران

    واشنگٹن: امریکی پولیس نے مکھن کے ڈبے میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گرفتار ملزم مکھن کے جار میں منشیات(کوکین) کی ترسیل یقینی بنانا چاہتا تھا، پولیس نے ملزم کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم پوسٹل(ڈاک) کمپنی کے ذریعے کوکین کو مطلوبہ مقام تک پہنچانا چاہتا تھا، گرفتار شخص نے پوسٹل کمپنی اور پولیس کو چکما دینے کے لیے بڑی مہارت سے منشیات کو مکھن کے جار میں چھپانے کی کوشش کی۔

    ملزم نے پلاسٹ کے دو چھوٹے بیگز میں منشیات چھپا رکھی تھی  جبکہ اوپری حصہ مکھن سے ڈھنکا ہوا تھا۔

    پولیس نے 39 سالہ ’ڈونلڈ تھارھچر‘ نامی شخص کو گرفتار کرکے قانون کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گرفتار شہری کے خلاف غیرقانونی طور پر منشیات رکھنے اور اس کی فروخت کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • 10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

    10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

    تومسک: روس میں تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکا اپنی چار سالہ بہن کو کہہ رہا ہے کہ پولیس ہمیں نہیں پکڑ سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر تومسک میں پولیس نے تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے کو پکڑ لیا، گاڑی میں لڑکے کی 4 سالہ بہن بھی موجود تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 سالہ بچہ سڑک پر مخالف سمت میں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے والد کی ٹویوٹا ہائی لینڈر چلا رہا ہے اور اس کے ساتھ اس کی چار سالہ بہن بھی کار میں موجود ہے۔

    ویڈیو میں لڑکا اپنی بہن سے کہہ رہا ہے کہ پولیس ہمیں نہیں پکڑ سکتی جبکہ اس کی بہن کہتی ہے کہ پولیس ہمیں پکڑ کر جیل میں ڈال دے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا، پولیس نے بتایا کہ جب بچہ کار لے کر نکلا اس وقت اس کے والدین شاپنگ کر رہے تھے۔توقع کی جا رہی ہے کہ والدین کو بچوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا میں پولیس نے ایک پانچ سالہ بچے کو اپنی والدہ کی گاڑی چلاتے ہوئے ہائی وے سے اس وقت پکڑا جب وہ اپنے جیب خرچ یعنیٰ تین ڈالر سے لیمبرگینی کار خریدنے کیلی فورنیا جا رہا تھا۔

  • کراچی: پولیس افسران اور اہلکاروں کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ

    کراچی: پولیس افسران اور اہلکاروں کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ

    کراچی: کروناوائرس کے پیش نظر شہرقائد میں پولیس کے افسران اور جوانوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے افسران اور اہلکاروں کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ اور اسکریننگ کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 250 سے زائد افسران اور اہلکاروں کے بلڈ سیمپلز لیے گئے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اسکاوٹس آڈیٹوریم کا دورہ کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسکریننگ کرانے والا کوئی بھی پولیس اہلکار کرونا کا مشتبہ مریض نہیں، افسران و جوان صحت کا خیال اور ایمانداری سے فرائض انجام دیں۔

    کراچی، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا

    پولیس حکام کے مطابق پولیس فورس صحت مند ہوگی تو فرائض بہترین طریقے سے ادا کر سکیں گے، دیگر اضلاع میں بھی آگاہی پروگرام اور بلڈ اسکریننگ وٹیسٹنگ کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہر قائد میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔