Tag: پولیس

  • جرمنی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو افراد گرفتار

    جرمنی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو افراد گرفتار

    برلن: جرمن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، اس دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دو شہروں ڈیورن اور کولون میں پولیس نے یہ اہم کارروائیاں کیں، گرفتار ملزمان پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے، تاہم پولیس نے تحقیقات میں اضافہ کردیا ہے۔

    سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا، البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان تارکین وطن ہیں۔

    اس سے قبل بھی جرمنی میں مہاجرین کے خلاف سخت کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں، حکام برلن میں بڑھتے ہوئے جرائم کے ذمے دار تارکین وطن کو ٹھہراتے ہیں۔

    جرمنی میں نسل پرستوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، دریں اثنا مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف شہری اپنی بھڑاس نکال رہے ہوتے ہیں، حال ہی میں نسل پرست شہری نے تارکین وطن کو کار تلے روند دیا تھا، تیز رفتار کار کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    جرمنی: نسل پرست شہری نے تارکین وطن پر گاڑی چڑھا دی، 4 افراد زخمی

    خیال رہے کہ جرمنی میں افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل جاری ہے، گذشتہ سال دسمبر میں ایسے مزید 14 افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا گیا تھا جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت سکینہ دختر حامد کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر کے علاقے سعود آباد نادرا آفس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ ملک بشیر احمد ولد ملک دیدار کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اختر کالونی کے علاقے کشمیر کالونی بابر چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونےو الے شخص کی شناخت 30 سالہ اللہ دتہ ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

    ادھر لانڈھی کے علاقے رزاق آباد میں فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی لڑکی کی شناخت سکینہ دختر حامد کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نجی چینل کے اینکر سمیت پانچ افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی چینل کے اینکر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

    لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ محل کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال اپریل میں لاہور کے علاقے محلہ اسلم خان بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ چار افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا ، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

    ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور5 بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ 25 مارچ 2019 کو بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھرلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا تھا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔

  • نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی پی او منصور کے مطابق ہلاک ملزمان کے پی اوردیگراضلاع کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ 25 جون کو گل متی گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • صادق آباد ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    صادق آباد ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    صادق آباد: مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 84 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اکبرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا ہے کہ ملبے سے 5 سالہ بچی کی لاش نکال لی گئی، حادثے میں 84 افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    صادق آباد میں گزشتہ روز لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس مین لائن سے ہٹ کر ولہار اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔

    حادثے میں شاہ کوٹ کے ڈاکٹر بشیر، ان کی اہلیہ اور دو بیٹے جاں بحق اور ایک بیٹا اور بیٹی زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل کے مطابق حادثہ سگنل تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 4 بوگیاں الٹیں جبکہ 7 کو نقصان پہنچا لاشوں کو زخمیوں کو اکبرایکسپریس کی بوگیاں کاٹ کر نکالا گیا۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبرایکسپریس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے9،9 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو پانچ لاکھ اور کم زخمی افراد کو 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا صادق آباد ٹرین حادثے پر اظہارافسوس

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صادق آباد ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی عشروں سے ریلوے کے انفراسٹرکچرکونظراندازکیا گیا۔ انہوں نے انفرااسٹرکچربہترکرنے اور سیفٹی اسٹینڈرڈ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

  • کراچی:سرکاری گاڑی چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی:سرکاری گاڑی چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کے دوران سرکاری گاڑی چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2 کلاشنکوف، 3 پستول،3 گاڑیاں، متعدد جعلی نمبر پلیٹیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری گاڑی چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں ملوث میرانی گروپ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتارملزمان میں عبید اللہ میرانی، محمد یاسین، محمد علی میرانی، جاوید، رضا اور یاسین شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 پستول،3 گاڑیاں، متعدد جعلی نمبرپلیٹیں اور گاڑیوں کے سگنل روکنے والا ٹریکر بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان ڈیفنس کلفٹن بہادرآباد میں ڈکیتی میں بھی ملوث رہے، ملزمان بینک سے نقدی لے کر نکلنے والوں سے بھی لوٹ مار کرتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ گروہ کو اے سی ایل سی نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا، ایک ملزم کراچی منتقل کرتے ہوئے پولیس موبائل حادثے میں ہلاک ہوا تھا، ملزمان کی نشاندہی پر سچل سے چھینی گئی ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی تھی۔

    کراچی: حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں دہشت گردوں سے حساس اداروں کا مقالبہ ہوا تھا فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • کاپی کیٹ چیلنج مہنگا پڑگیا، پولیس نے آئس کریم خراب کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا

    کاپی کیٹ چیلنج مہنگا پڑگیا، پولیس نے آئس کریم خراب کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا

    واشنگٹن : پولیس نے سپر مارکیٹ میں آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھنے والی خاتون کی طرز پر آئسکریم چکھنے اور واپس شیلف میں رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں ایک سیاہ فام شخص کو فیملی سائز بلو بیل آئس کریم کا ڈبّہ کھول کر چاٹنےاور واپس فریج میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لینیائز مارٹن تھری ٹیکساس کی سپر مارکیٹ میں آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے والی خاتون کی طرح ویڈیو اسٹنٹ کررہا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ویڈیو پرینک کی کاپی کیٹ  بنانے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائر ل ہونےو الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارٹن تھری بلوبیل آئسکریم کا ٹب فریج سے نکالتا ہے اور انگلی سے چکھنے کے بعد زبان آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھ دیتا ہے۔

    امریکی ریاست لوویزیانا کی پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس ظالمانہ حرکت کی نقل کرنے کوشش نہ کریں کیونکہ اگر کوئی پکڑا گیا تو اسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تحقیق کارروں کا کہنا ہے کہ 36 سالہ مارٹن لوویزیانا کے بیلی روز سپرمارکیٹ میں واپس گیا اور ثبوت کے طور پر آئسکریم خریدنے کی سلپ بھی فراہم کی۔

    برطانوی خبرر ساں ادارے کاکہنا تھا کہ پولیس نے مارٹن تھری کے خلاف غیرقانونی ویڈیو کرنے اور شہرت و پبلک سٹی کےلیے کنزیومر اشیاء کو نقصان پہنانے کے جرم میں مقدمہ درج کیا ہے اور مذکورہ شخص تاحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم ظالمانہ و ناپسندیدہ حرکت کی نقل بنانے کی حوصلہ شنکی کریں گے‘ ۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کام غیر قانونی ہے اور اس سے دوسروں کی صحت کو خطرہ ہے اور کوئی ایسا کام کرتا نظر آیا تو اس کےخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو بلو بیل کمپنی کی آئسکریم کا فیملی سائز کھول کر چکھنے اور واپس شیلف میں رکھتے دیکھا گیا تھا، خاتون کا یہ ویڈیوکلپ ابتک 1 کروڑ 10 لاکھ افراد ٹویٹر پر دیکھ چکے ہیں۔

    پولیس نے کہنا تھا کہ خاتون کو کنزیومر اشیاء سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں 20 سال قید اور 8 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • سی ٹی ڈی کی گلستان جوہر میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی کی گلستان جوہر میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کے دوران وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

    ایس ایس پی الطاف سرور کے مطابق گرفتارملزمان بینکوں سے رقم لے کرنکلنے والوں کو لوٹتے تھے، گرفتار ملزمان میں واحد بخش عرف فوجی، شاہد علی، شوکت علی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 کلاشنکوف اور3 تیس بور پستول برآمد ہوئے ہیں، کارروائی میں پولیس اورملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مقابلے میں 3ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، گرفتارہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق وائٹ کرولا گینگ جرائم کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے، مفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 15 اپریل کو کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • ہانگ کانگ میں سیاسی کشیدگی جاری، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

    ہانگ کانگ میں سیاسی کشیدگی جاری، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

    ہانگ کانگ سٹی :حکومت مخالف مظاہرین پولیس کے لاٹھی چارج کا مقابلہ اپنی چھتریو ں سے کرتے رہے،پولیس نے وارننگ دینے کے بعد 300 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی کالونی ہانگ کانگ میں سیاسی کشیدگی کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے جہاں مظاہرین کی ریلی کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے ضلع مونگ کوک میں 20 منٹ تک مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کی صورت حال رہی جس کے بعدپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج شروع کردی جبکہ مظاہرین چھتریوں سے اپنا دفاع کررہے تھے۔

    پولیس نے 300 نوجوان کے ایک گروپ کو مظاہرہ ختم کرنے کے لیے وارننگ جاری کی لیکن انہوں نے پولیس کی ایک نہ سنی۔حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس کی جانب سے تشدد کیوں شروع اس حوالے سے واضح طور پر رپورٹس سامنے نہیں آئیں تاہم اس سے قبل پرامن مظاہرے دیکھے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے مانگ لی تھی۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے غم و غصے اور شدید احتجاج کے بعد کیرم لام مجرمان کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل پر بحث منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں لیکن عوام نے احتجاج وقتی طور پر ختم کردیا تھا لیکن ملک میں جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کر دیا تھا۔

    ہانگ کانگ میں تازہ مظاہروں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا جس کے بعد مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔

    یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں 2014 میں جمہوریت پسندوں نے دو ماہ تک طویل احتجاج کیا تھا اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی تھیں جس سے مونگ کوک سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں شامل تھا۔