Tag: پولیس

  • لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے10 مسلح ملزمان گرفتار

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے10 مسلح ملزمان گرفتار

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورائیر پورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی سے قبل پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پرگرفتار کرکے تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا گیا۔

    پولیس نے ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم اس سے قبل پولیس نے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے اور پارکنگ میں موجود دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10عدد پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس نے اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا گیا ۔ گرفار ملزمان میں محمود، ارشد اور ولید سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔

    لاہور ائیرپورٹ فائرنگ، ’’بھانجے اور بہنوئی کے قتل کا بدلا لیا‘‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کے بعد پہنچنے والے دو متعمرین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • کراچی پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام میں مقبول

    کراچی پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام میں مقبول

    کراچی: سندھ پولیس چیف کی جانب سے قائم واٹس ایپ ہیلپ لائن پر موصول شکایتوں پر تیزی سے کارروائیاں کی جانے لگیں، اغوا، جنسی زیادتی، بھتے، فراڈ، لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی موصول شکایات پر فوری کارروائیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف کے قائم واٹس ایپ ہیلپ لائن کی عوام میں پذیرائی ہونے لگی۔ یکم جنوری سے 30 جون تک کے متاثر کن اعداد و شمار سامنے آگئے۔ مسائل حل ہونے پر پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے شکریے کے پیغامات وصول ہونے لگے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کمپلین سروس کو 1603 شکایات موصول ہوئیں، واٹس ایپ پر موصول شکایات کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ ایک اہلکار کی تنزلی، ایک کو شوکاز نوٹس، 16 کوارٹر گارڈ اور 16 اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔

    شکایات پر کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں شہر کے مختلف تھانوں میں 169 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ سب سے زیادہ 696 شکایات پولیس کے خلاف تھیں جو کل شکایات کا 43.4 فیصد ہیں۔ واٹس ایپ پر تشدد کی 178 اور زمینوں پر قبضے کی 135 شکایات موصول ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق منشیات کی 92، دھمکیوں سے متعلق 85، فراڈ کی 83، لاپتہ افراد کی 61 شکایات، لوٹ مار کی 53، چھینا جھپٹی کی 52 اور چوری کی 45 شکایات موصول ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 6 ماہ میں اغوا کی 22 شکایات بھی موصول ہوئیں، 100 فیصد شکایات کی چھان بین کی گئی اور مختلف اقدامات کیے گئے۔ جوئے، جنسی زیادتی، بھتے اور فحاشی سے متعلق 100 فیصد شکایات نمٹائی گئیں۔ دیگر شکایات پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ محکموں کے سپرد کیا گیا۔

  • فیصل آباد: وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ساہیانوالہ انٹرچینج موٹروے پروین اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 3 خواتین سمیت 8 افراد شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، وین میں سوار فیملی لاہورسے آ رہی تھی۔

    بھکرمیں ٹریلراورمسافروین کی ٹکر، 8 افراد جاں بحق

    اس سے قبل 30 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

  • مری: جرائم اور سیاحوں کیساتھ بدسلوکی کے پیش نظر پنجاب حکومت کا اہم اقدام

    مری: جرائم اور سیاحوں کیساتھ بدسلوکی کے پیش نظر پنجاب حکومت کا اہم اقدام

    لاہور: مری میں بڑھتے ہوئے جرائم اور سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کے بعد پنجاب حکومت نے ڈولفن فورس تعینات کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈولفن فورس کو تعینات کیا گیا، ڈولفن فورس ناصرف سیاحوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی، بلکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

    تعنیاتی کے فوری بعد ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مری میں گشت بھی شروع کردیا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اقدام سیاحوں پر حالیہ تشدد کے بعد اٹھایا گیا۔

    گذشتہ سال مری میں ہوٹل مالکان کی طرف سے سیاحوں کے ساتھ بدسلوکی کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے۔ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد سیاحوں کی جانب سے مری کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی گئی۔

    ان واقعات میں سوشل میڈیا پر خواتین سیاحوں پر بھی تشدد کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔ تاہم ڈولفن فورس کی تعنیاتی سے اب مری میں سیاحت کے فروغ میں مدد مل سکے گی۔

    مری میں پہلی برفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق سیاحوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سیاحوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، مری کے مقام پر متعدد نامعلوم افراد نے گاڑی میں بیٹھی فیلمی پر دھاوا بول دیا تھا۔

  • گجرات میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    گجرات میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور نقشے برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں طیب، بلال اور نادر شامل ہیں۔

    تینوں دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور ریڈ بک میں شامل تھے، تینوں دہشت گرد 2007 کے پی اے ایف بس حملے میں ملوث تھے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد سرگودھا پولیس ٹریننگ اسکول اور میانوالی پولیس چوکی حملوں میں ملوث تھے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہی سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد رضوان عرف ڈاکٹر،عمران عرف ساقی کا نام ریڈبک میں شامل تھا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے نقشے اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی رقم برآمد کی گئی تھی۔

  • ن لیگی ایم پی اے طاہرجمیل پر ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج

    ن لیگی ایم پی اے طاہرجمیل پر ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج

    فیصل آباد: پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طاہرجمیل کے خلاف ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں ان کے دو بیٹوں اور اہلیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ 14 سالہ ملازمہ صائمہ کے والد ریاض مسیح کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں طاہرجمیل کی بیوی اور2 بیٹے بھی نامزد ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں زیادتی، چلڈرن ایکٹ سمیت3 دفعات شامل ہیں، اسپیکرپنجاب اسمبلی کی اجازت کے بعد ایم پی اے کو گرفتارکیا جائے گا۔

    ریاض مسیح نے بتایا کہ ایم پی اے طاہرجمیل نے میری بیٹی کو2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا، طاہرجمیل کی بیوی بانومیری بیٹی کوتشدد کا نشانہ بناتی تھی،ایم پی اے کے بیٹے آفاق اورسعد نازیبا حرکات کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکو لیگل درخواست ملتے ہی کرا لیا گیا تھا، لڑکی کے جسم سے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، فرانزک لیبارٹری سے نمونوں کی رپورٹ آنے پر حتمی رائے دی جائے گی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ سے واضح ہوگا زیادتی کس نے کی، متاثرہ بچی کے جسم سے 3 نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے۔

  • خانیوال: ڈاکوجیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار

    خانیوال: ڈاکوجیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں تین نامعلوم مسلح کار سوار ڈاکو جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں پرانی سبزی منڈی چوک کے قریب نصیر جیولرز پر تین نامعلوم مسلح ڈاکو سوزکی مہران کارپر آئے اور اسلحہ کے زور پر زیورات لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے جیولرز شاپ کے شیشے توٹ گئے۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی فائر لگنے سے زخمی ہوگیا تام اس دوران مسلح کار سوار ڈاکو 5 سیٹ چاندی اور نقدی نقصان کی کل مالیت اڑھائی لاکھ بنتی ہے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ڈپی پی او خانیوال اسد سرفراز خان واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ تاجروں نے پولیس کے بروقت پہنچنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھرو روہڑی میں دو پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا، گرفتار ڈاکو سکھر، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • کراچی: حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شہرقائد میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں دہشت گردوں سے حساس اداروں کا مقالبہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں سے 4دستی بم، 2کلاشنکوف اور ایک خود کش جیکٹ برآمد ہوئی۔

    دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔

    گذشتہ ماہ کے دوران پولیس نے متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو حراست میں بھی لیا تھا، جبکہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیے بھی پولیس اقدامات کررہی ہے۔

  • بھارت میں جنسی زیادتی میں ملوث رکن اسمبلی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

    بھارت میں جنسی زیادتی میں ملوث رکن اسمبلی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

    نئی دہلی : جنسی زیادتی میں ملوث سماج پارٹی کے رکن اسمبلی اٹل رائے نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے غوثی سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے اٹل رائے نے جنسی زیادتی کے الزام میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے رکن بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے سخت حفاظتی حصار میں رکن اسمبلی کو جیل منتقل کیا۔

    الیکشن سے قبل بالیا کی رہائشی لڑکی نے شکایت درج کرائی تھی کہ رکن اسمبلی نے اہلیہ سے ملانے کے بہانے اپنے فلیٹ میں بلا کر مارچ 2018 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ درخواست میں کہا گیا کہ رکن اسمبلی نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر باربار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے 20 مئی کو رکن اسمبلی کو مفرور قرار دیا اور گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیئے جانے کے باوجود اٹل رائے نے بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضبوط امیدوار کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • بورس جانسن کے گھر بحث و تکرار پر پولیس پہنچ گئی

    بورس جانسن کے گھر بحث و تکرار پر پولیس پہنچ گئی

    لندن : برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ کے گھر سے بحث و تکرار کی بلند ہوتی تیز آوازوں نے پڑوسیوں کو پولیس سے مدد طلب کرنے پر مجبور کردیا، اہلخانہ کے تسلّی بخش بیان پر پولیس واپس چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن اور ان کی ساتھی کیری سائمنڈ کے درمیان جمعے کے روز نامعلوم وجوہات پر تیز آواز میں بحث و تکرار ہونے پر پڑوسیوں نےپولیس کو بلایا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں نے کیری سائمنڈ کو بلند آواز میں بورس جانسن سے یہ کہتے سنا تھا کہ ’چھوڑو مجھے اور میرے گھر سے نکل جاؤ‘۔

    میٹروپولیٹن پولیس نے خبر رساں ادارے ٍکو بتایا کہ ’گھر میں سب خیرت ہے اہلخانہ نے اطمئنان دلایا جس کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’بورس جانسن کے گھر میں کارروائی کی وجہ نہیں تھی‘ جبکہ بورس جانسن کے ترجمان نے واقعے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    پڑوسی نے اخبار کو بتایا کہ ’اس کو گھر سے کسی خاتون کے چیخنے کی آواز آئی اور گھر سے کچھ ٹوٹنے کی بھی آواز آئی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خارجہ خاتون سے کہہ رہے تھے کہ میں گھر سے نہیں جاؤں گا میرا لیپ ٹاپ جلدی میرے والے کرو۔

    برطانوی میڈیا کے کیری سائمنڈ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ایم پی نے ریڈ وائن صوفے خراب کردیا’تمہیں کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں کیوں تم خود خراب ہو،تمہیں پیسوں کی پرواہ ہے نہ کسی اور چیز کی‘۔

    خیال رہے کہ 55 سالہ بورس جانسن 10 پاؤنڈ مالیت کے اس گھر میں اپنی دوست کیری سائمنڈکے ساتھ مقیم ہیں۔

    بورس جانسن برطانیہ کی حکمراں جماعت ٹوری پارٹی کی سربراہی کے لیے انتخاب کی دوڑمیں سرِ فہرست ہیں ان کامقابلہ جریمی ہنٹ سے ہوگا، جو کامیاب ہو گا وہی برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم ہو گا۔