Tag: پولیس

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، اہلکاروں کا تعلق سندھ ریزرو پولیس سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی نمبر 4 میں پیش آیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق سندھ ریزرو پولیس سے تعلق رکھنے والے 2 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) سے نکلے۔ اہلکاروں کی ڈیوٹی مومن آباد تھانے میں تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو تھانے سے چند قدم کی دوری پر نشانہ بنایا گیا۔ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے مقتول اہلکاروں پر نائن ایم ایم سے فائرنگ کی، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں۔ دونوں اہلکاروں کو 2، 2 گولیاں ماری گئیں۔

    پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، مقتولین کے سر اور چہرے پر گولیاں ماری گئیں۔

    جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اللہ دتہ اور سپاہی احمد علی کے ناموں سے ہوئی۔ کانسٹیبل اللہ دتہ سانگھڑ اور احمد علی شہداد کوٹ کا رہائشی تھا، مقتولین اضافی نفری کے طور پر چند ماہ قبل کراچی آئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کی بیرکس میں رہتے تھے۔

    واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ آس پاس کے علاقوں میں سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ حبیب چورنگی کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ حبیب چورنگی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے پستول، گیس سلنڈر، پولیس کیپ، دھماکا خیزڈیوائس برآمد کی گئی ہے، ملزمان اے ٹی ایم مشین توڑنے کے لیے آئے تھے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں وقار، شان اورزوہیب شامل ہیں، مفرورملزمان میں کامران اورسکندر شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان نے بتایا کہ ملزم وقارسافٹ ویئر انجینیر ہے۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 15 اپریل کو کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لیے ترغیب دیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار کارکے موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا، حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 30 مارچ کو بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل تھا، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

  • پولیس نے غیر اخلاقی ایس ایم ایس بھیجنے پر کویتی خاتون گرفتار کرلیا

    پولیس نے غیر اخلاقی ایس ایم ایس بھیجنے پر کویتی خاتون گرفتار کرلیا

    ریاض : سعودی باشندے کی شکایت پر کویتی پولیس نے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والی خاتون کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم سعودی شہری کو کویت کے موبائل نمبر سے غیر اخلاقی پیغامات موصول ہونے کے بعد رپورٹ درج کروادی گئی، سعودی باشندے کی شکایت پر کویتی تحقیقاتی اداروں نے موبائل کی مالکہ کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاض میں مقیم سعودی شہری کو اس وقت شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے موبائل پر غیر اخلاقی پیغام موصول ہوا، پہلے پہل تو انہوں نے اسے مذاق سمجھا مگر جب تواتر کے ساتھ ان پیغامات کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ سٹپٹا کر رہ گیا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی شہری نے پیغام بھیجنے والے سے بات کرنے کے لیے مذکورہ نمبر پر کال ملائی مگر دوسری جانب سے موجود فریق نے فون ہی اٹینڈ نہ کیا گیا۔

    سعودی شہری نے بتایا کہ فون کال ملانے کے بعد غیر اخلاقی پیغامات کا سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گیا جس پر متاثرہ شخص نے کویت جانے کا فیصلہ کیا اور کویت پہنچ کر فوری طور پر پولیس کو واقع کی اطلاع دی، پولیس نے موبائل نمبر ٹریس کیا تو معلوم ہوا کہ یہ نمبر ایک خاتون کا ہے۔

    سعودی باشندے کی شکایت پر کویتی تحقیقاتی اداروں نے موبائل کی مالکہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    کویتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش خاتون نے پیغامات ارسال کرنے کا اقرار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ از راہ مذاق ایسا کر رہی تھیں، اس کی کچھ خاص وجہ نہیں تھی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ جسے میسیج کر رہی ہیں وہ پریشان ہو کر کویت پہنچ جائے گا اور پولیس سے مدد طلب کرے گا۔

  • اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، تین ٹارگٹ کلر گرفتار

    اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، تین ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : پولیس نے خفیہ اطلاعات پر اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہری قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تین آوان بم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے قتل، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا اعتراف کیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق مہاجر قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) سے ہے، ملزمان پر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان درجنوں مقدمات میں جیل بھی جاچکے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں گلفام پپی، فیضان عرف جنگو اور ہدایت حسین پیرزادہ شامل ہیں۔

    کراچی پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، پولیس نے اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، پولیس نے اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

    کراچی : اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا سادہ لباس میں سی ویو پہنچ گئے، موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والے اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سی ویو، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں اوباش نوجوانوں کی جانب سے فیملز اور خواتین کو ہراساں کرنے کی خبر اے آر وائی نیوز نے نشر کی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی عید کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اے ایس پی عمران مرزا کا کہنا تھا کہ سی ویو پر پہلے سے دفعہ 144 نافذ ہے، سمندر میں نہانے والے 30 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

    پولیس نے شارع فیصل پر کرتب دکھانے والے 14 موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیا گیا، موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ نوجوانوں کی بدتمیزیوں سے سی ویو سمیت دیگر تفریحی مقامات پر جانے والی فیملیز بھی تنگ آگئیں تھیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نے بتایا کہ شارع فیصل پر خاتون کو چھیڑنے والے تین موٹر سائیکل سواروں کی فیملز سے تلخ کلامی بھی ہوئی، ہر سڑک پر اسی طرح کے نوجوان نظر آرہے ہیں جو فیملیز کو تنگ کررہے ہیں۔

  • شکارپور: پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق

    شکارپور: پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق

    شکارپور: صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں تھانہ لکھی غلام شاہ کچے کی حدود میں شاہ بیلو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی جہانزیب، اہلکار صدام دایو اور رسول بخش لوہرشامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے شاہ بیلو کا محاصرہ کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    سکھن، ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی

    ٰیاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سکھن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا جبکہ دو ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پولیس مقابلے میں تین ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پولیس مقابلے میں تین ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں رات گئے فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان دھر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم سے دو افراد جان بحق ہوئے، جبکہ پولیس مقابلہ کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی کے علاقے پاک کالونی ریکسرلین میں فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کٹھیان کہتے جاں بحق افراد کی شناخت علی اصغر اور سعد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    مقتولین لیاری اور صدر کے رہائشی تھے جس جگہ واقعہ ہوا وہاں ماضی میں منشیات فروشوں کے اڈے ہوا کرتے تھے دونوں وہاں کیوں آئے معلوم نہیں ہوسکا پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار زخمی ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دریں اثنا دو ملزمان مومن اسکوائر کے قریب شہریوں سےلوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ عید آتے ہی شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، گذشتہ دنوں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکان دار جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • کراچی: ناظم آباد میں کارسوار کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک

    کراچی: ناظم آباد میں کارسوار کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں گاڑی روکنے کی کوشش میں کارسوار کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبردو میں موٹرسائیکل پرسواردومبینہ ڈاکوؤں نے ایک کارکو روکنے کی کوشش کی جس پرکارمیں سوارشخص نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سےموٹرسائیکل پرسوارایک مبینہ ڈاکوہلاک اوراس کا ساتھی فرارہوگیا۔ فائرنگ کے بعد کار سوار بھی موقع سے فرارہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں رواں ماہ 5 مئی کو شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6 میں ملزم نے پکڑے جانے پر فرار ہونے کی کوشش کی تو شہری نے فائرنگ کردی جبکہ ملزم ابراہیم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی کے علاقے طارق روڈ پر رینجرز سے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں پولیس نے ریپڈ ریسپونس فورس کے ہمراہ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کا ریپڈریسپونس فورس کے ہمراہ کومبنگ آپریشن مکمل کرلیا گیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ کامبنگ آپریشن ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ، نورخان گوٹھ، لاسی گوٹھ اور سائیں داد گوٹھ سمیت اطراف کےعلاقوں میں مشکوک اور مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

    ان کے مطابق سب ڈویژنل آفیسر سہراب گوٹھ کی سربراہی میں پولیس اورریپڈریسپونس فورس کی بھاری نفری کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی علاقے میں موجود رہیں۔

    کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    پولیس نے آٹھ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں زیرِحراست افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شہرقائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا تھا، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔