Tag: پولیس

  • کراچی کاردھماکہ کیس داخلِ دفترکردیا گیا

    کراچی کاردھماکہ کیس داخلِ دفترکردیا گیا

    کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ڈیفنس کار بم دھماکہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے کار بم دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ میں مقدمہ داخل دفتر کرنے کی درخواست کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر2018کوڈیفنس فیز5کےخالی پلاٹ میں کاردھماکاہوا،تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ انکشاف ہواگاڑی میں بم نصب کرکےشہرمیں تخریب کاری کی جانی تھی۔

    سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ملزمان جائےوقوعہ سےدہشت گردفرارہوگئےتھے،ملزمان روپوش ہیں،ان کی گرفتاری کے لیے بہت کوشش کی جاچکی ہے اور تاحال جاری ہے۔

    پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ یہ مقدمہ فی الحال داخلِ دفتر کیا جائے ، جیسے ہی کوئی ملزم گرفتا رہوگا، مقدمہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

    عدالت نے مفصل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرلی اور حکم دیا کہ تحقیقات جاری رکھی جائیں اورملزمان کوجلدگرفتارکیاجائے۔

    پس منظر

    یاد رہے کہ کار دھماکے کا یہ واقعہ 3 دسمبر کو کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ، ڈیفنس میں پیش آیا تھا ۔ ابتدا میں پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    گاڑی سے ایل پی جی کے 6 چھوٹے اور ایک سی این جی کا سلنڈر ملا تھا ، یہ گاڑی واقعے سے ایک روز قبل جمیشد کوارٹرز کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق گاڑی اشفاق اعوان نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور چوری کے بعد حنا نامی خاتون نے گاڑی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

    دھماکے میں تباہ ہونے والی یہ گاڑی سنہ 2007 میں بھی چوری ہوئی تھی ، تاہم 5 روز بعد پولیس نے بازیاب کرالی تھی ۔

  • قصور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

    قصور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے نورپورڈوگراں میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بچی شامل ہے۔

    پشین میں مکان کی چھت گرنے سے4 بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 28 جنوری 2019 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • نوشہرہ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

    نوشہرہ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

    نوشہرہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں فائرنگ سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے کندی تازہ دین میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور2 خواتین شامل ہیں۔

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پرفائرنگ‘ ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال جنوری میں صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک گھر کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • لاہور: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ‘ نوجوان قتل

    لاہور: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ‘ نوجوان قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سیشن کورٹ کے احاطے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں تین موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا، ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بلال عظیم کے نام سے ہوئی ہے جو مغل پورہ کا رہائشی تھا۔

    مقتول بلال ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پسند کی شادی کے کیس کے سلسلے میں پیشی پرآیا تھا۔

    سیشن جج شاہد بیگ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    لاہور: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ‘ 2 وکیل جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 فروری کو سیشن کورٹ میں وکلا کے دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس نے فائرنگ کرنے کے الزام میں کاشف راجپوت نامی وکیل کو حراست میں لے لیا تھا۔

    لاہور: احاطہ عدالت میں فائرنگ، قتل کا ملزم اورپولیس اہلکار ہلاک

    اس سے قبل یکم فروری 2018 کو لاہور کی سیشن عدالت میں دن دھاڑے وکیل کے روپ میں عدالت آنے والے قاتلوں نے فائرنگ کرکے ملزم اور ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم سےغیرقانونی اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    دوسری جانب پاپوش نگر پولیس نے گھرمیں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    ادھر کورنگی پولیس، ڈاکس پولیس اورلیاری پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک خاتون سمیت دس منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے لاکھوں مالیت کے گٹکے، ماوا اوردیگر منشیات سمیت غیرقانونی ایرانی پیٹرول برآمد کرلیا۔

    یاد رہے کہ 3 روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    کراچی پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 11 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 11 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس اہلکارپرویزکو 2016 میں قتل کرنے کا اعتراف کیا، پرویزتھانہ چاکیواڑہ میں تعینات تھا۔

    سائٹ سپرہائی وے پولیس نے گل گوٹھ اورجنجال گوٹھ میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چار ملزمان گرفتارکیے، گرفتارملزمان سے دوکلو سے زائد چرس اور موبائل فونزاوردومسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

    شاہراہ نور جہاں پولیس نے چارمنشیات فروشوں کوگرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی۔ ڈیفنس پولیس نے کاروائی کے دوران دو ڈکیت گرفتار کرکے دوپستول اورچارموبائل فونزبرآمد کیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 14 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 19 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 19 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی پولیس نے شاہ لطیف گوٹھ سے تین ڈاکو گرفتار کرکے لوٹی گئی غیرملکی کرنسی اورلاکھوں روپے برآمد کرلیے۔

    بغدادی پولیس نے مفرور ٹارگٹ کلر کلر کوگرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے چارعادی مجرموں کو گرفتارکرکے اسلحہ، چارسو گرام منشیات برآمد کیں۔

    نارتھ ناظم آباد پولیس نے موٹرسائیکل چورکو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    اسٹیل ٹاؤن میں فلٹر پلانٹ روڈ پرپولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا، گرفتارملزم سے آوان بم، غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی۔

    شرافی گوٹھ پولیس نےاللہ داد گوٹھ میں ملزم گرفتار کرکے گٹکے ماوا کے پانچ بورے برآمد کرلیے۔گبول آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران آٹھ ملزمان گرفتارکیے۔

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 14 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 14 ملزمان گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 14 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتارکرلیا، ملزم سے 3 دستی بم اورموبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

    ملیرسٹی پولیس نےغریب آباد میں چھاپہ مارکراسٹریٹ کرائم اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سےغیر قانونی اسلحہ اورچرس برآمد کی۔

    سہراب گوٹھ پولیس نے الاآصف اسکوائرپرپیٹرولنگ کے دوران کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل گرفتارکرلیا، گرفتارملزم سےغیر قانونی اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسرکا کہنا ہے کہ بہادرآباد پولیس کی ٹیپوسلطان روڈ پر کاروائی کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان سے بڑی تعداد میں مضر صحت گٹکا لاکھوں روپے مالیت کی پچاس من چھالیہ برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتارکرلیے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوپستول اوردوموٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔

    کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

  • گوجرانوالہ میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    گوجرانوالہ میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    گوجرانوالہ: گزشتہ روز گوجرانوالہ میں 2 مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ہلاک ملزمان ریڈ بک میں شامل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں ہلاک دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا، دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

    [bs-quote quote=”ملزمان حساس اداروں پر حملوں کے علاوہ اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایف آئی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کاشف اور عبد الرحمان ریڈ بک کے ملزم تھے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گاڑی روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، نا معلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان حساس اداروں پر حملوں کے علاوہ اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں مارے گئے دہشت گردوں کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان میں سے ایک جسٹس (ر) تصدق جیلانی کے بھتیجے کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کا ایک اور مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کو زندگیوں سے محروم کیا گیا، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات ہیں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 17 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 17 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے اطراف پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا، گھرگھرتلاشی اوراسنیپ چیکنگ کے دوران پندرہ سے زائد مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے چارملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بمع گولیاں اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

    دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے دو ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضے سے دو پستول برآمد کیے۔

    ادھرخمیسو گوٹھ نیو کراچی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ دو روز قبل انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کیا تھا۔