Tag: پولیس

  • ہر سطح پرشکایات کا ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے: آئی جی سندھ کلیم امام

    ہر سطح پرشکایات کا ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے: آئی جی سندھ کلیم امام

    اسلام آباد: آڈیٹوریم سپریم کورٹ آف پاکستان میں پولیس ریفارمز کمیٹی/پولیس اصلاحات کے آغاز کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹرسید کلیم امام نے بحیثیت آئی جی سندھ محکمہ پولیس سندھ کی نمائندگی کی۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس ریفارمز کمیٹی/پولیس اصلاحات جیسے اقدامات اٹھانے اور ان پر عمل درآمد سے باالخصوص کریمنل جسٹس سسٹم کو صوبائی سطح پر مؤثر اور مربوط بنانے سمیت کیسز کی تفتیش تحقیق اور چھان بین سے متعلق مجموعی کاوشوں اور ترجیحات کوناصرف تقویت ملے گی بلکہ اس عمل سے پولیس کارکردگی پر بھی مثبت اور نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

    انہوں سندھ پولیس شعبہ تفتیش میں وقتاً فوقتاً متعارف کردہ اصلاحات اور نمایاں سدھار جیسے اقدامات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور باصلاحیت پولیس افسران کی تقرریوں سے کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کو ٹاؤن کی سطح پر مزید تقویت دی جارہی ہے جبکہ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی پوسٹ بھی علیحدہ سے تشکیل دی جارہی ہے۔علاوہ ازیں 200 سے زائد انسپکٹرزبرائے انویسٹی گیشن،170 انسپکٹر برائے قانون اور 30 پی ڈی ایس پیز کو کیریئر گروتھ پلان اور ٹی او آرز کی ریکروٹمنٹ بھی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی انویسٹی گیشن پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور فارنزک تفتیش کا باقاعدہ نصاب بھی تشکیل دیا جاچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جرائم کی تفتیش،تحقیق چھان بین کے عمل کو تفتیش کے جملہ پہلوؤں میں ہرسطح جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے،تفتیش میں جدید آلات و تیکنیکس کے استعمال اور اسکے نتیجے میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور باالخصوص کرائم سین کو محفوظ بنانے شہادتوں کو اکٹھا کرنے اور فارنزک سائنس کے استعمال،اسکی اہمیت اورافادیت پر توجہ مرکوز کرنے سے سندھ پولیس کے باالخصوص انویسٹی گیشن وآپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے مجموعی عمل کو مفاد عامہ کی کے تقاضوں اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق یقینی بنانیکے لیے سندھ پولیس نے ضلعی سطح پر عوامی شکایات ازالہ میکنزم باقاعدہ تشکیل دے دیا ہے۔جس کے تحت بالخصوص پولیس کے خلاف ملنے والی مختلف نوعیت کی شکایات پر اس میکنزم کے تحت ہر سطح پر ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 18 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 18 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے مومن آباد اور گلشن حدید میں پولیس نے6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔

    بوٹ بیسن پولیس نے شیشہ مافیا کے پانچ کارندے گرفتار کرکےاکتیس مضر صحت شیشے برآمد کیے۔ محمود آباد پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں حیدری مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ گلبہار پولیس نے منشیات فروش گرفتارکرکے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔

    پولیس نے کراچی اکیڈمی کے قریب مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے، ملزمان سے دوپستول چھینے گئے موبائل فونز کیش اورموٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران رئیس ماما کے قریبی ساتھی محمد مذمل عرف ہلکا کو گرفتارکیا تھا۔

    ایس پی مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزم نے 2001 میں سیکٹرانچارج کے کہنے پراعجازنامی شخص کی ریکی کی، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد شہری کوقتل کیا۔

  • کراچی: چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹنے والے دو سیکیورٹی گارڈز گرفتار

    کراچی: چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹنے والے دو سیکیورٹی گارڈز گرفتار

    کراچی: پولیس نے گذشتہ روز چینی شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹےاور فرار ہوگئے ، ملزمان کو جامشورو ٹول پلازا سے گرفتار کیا گیا.

    ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈ چینی شہری کی ہی سیکیورٹی پرمامور تھے، ملزمان نےچینی شہری کو چھری مارکر زخمی کیا تھا، واقعے سے ظاہرہوتا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بے ضابطگیاں ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بھرتیاں سوالیہ نشان ہیں، سیکیورٹی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا ان مسائل کو حل کریں.

    شرجیل کھرل نے کہا کہ واقعے سےغیرملکی مہمانوں کو برا تاثرگیا ہے، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتیوں کا طریقہ کار ناقص ہے، سیکیورٹی گارڈزسےمتعلق قوانین محکمہ داخلہ بناتا ہے.


    مزید پڑھیں: چینی قونصلیٹ حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، را بھی ملوث ہے: ایڈیشنل آئی جی


    ڈی آئی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیکیورٹی کمپنیز سے بھی باز پرس کریں گے، ایک ہفتے پہلے گرفتار ملزمان چینی شہری کی سیکیورٹی پرمامور ہوئے تھے، ملزمان کاکرمنل ریکارڈبھی چیک کررہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل امیر شیخ نے اہم پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا تھا کہ چینی قونصلیٹ حملے کے ملزمان اور سہولت کار گرفتار کرلیے ہیں، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ بھارت نے حملے کو اسپانسر کیا۔

  • پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار

    پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار نے کہا  ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں‌ ہیں، پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوجائے  گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے کہا کہ عوام تھوڑا صبر کریں، سب ٹھیک ہوجائے گا.

    [bs-quote quote=”محکمہ صحت میں 9 ہزار نئی بھرتیاں کی ہیں، وزرا اور افسران کی ہرضلع میں ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں، محکمہ صحت میں 9 ہزار نئی بھرتیاں کی ہیں، وزرا اور افسران کی ہرضلع میں ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں، خود دورے کروں‌ گا.

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک معاملات کا باریک بینی سے جائزہ نہیں‌ لیا جائے، کام کیسے کریں گے، آج سےتمام اسپتالوں کادورہ شروع کر رہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو یاپیپلزپارٹی مجھےدورہ سندھ سےکیوں روکیں گے،  بلاول بھٹو اور دیگرکانام میرےکہنے پر ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے صوبائی وزیربلدیات عبدالعلیم خان اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملاقات ہوئی تھی.


    مزید پڑھیں: ہمارا ایجنڈا صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرلیا ہے، ترقی اورخوش حالی کے پروگرام پر عمل سے مثبت نتائج نکلیں گے.

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں خیبرپختونخواہ ، سوات اور کابل سے آپریٹ ہونے والا منشیات مافیا کا تین رکنی گینگ پکڑا گیا جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

    کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متعدد جرائم کے وارداتوں میں ملوث دوملزمان سمیت منشیات فروش کو پولیس نے گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، چوری شدہ موٹرسائیکل اورچرس برآمد کرلی گئی۔

    پولیس نے کراچی کے علاقے چھوٹا گیٹ کے قریب منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمد کیے۔

    زمان ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرکے بدنامِ زمانہ دو منشیات فروش گرفتارکرکے تیرہ سو بیس گرام کی چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

    کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 دسمبر کو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل ہیں، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے ہے۔

  • ایک عشرے سے کوما میں رہنے والی خاتون کے بطن سے بچے کی پیدائش

    ایک عشرے سے کوما میں رہنے والی خاتون کے بطن سے بچے کی پیدائش

    واشنگٹن : امریکی ریاست ایریزونا کے ڈاکٹرز اس وقت حیرت میں مبتلا ہوگئے جب ایک عشرے سے کوما کی حالت میں رہنے والی خاتون کے بطن سے بچے کی پیدائش ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے دارالحکومت فینکس کے قریب واقع ہیسینڈا ہیلتھ کیئر کلینک میں زیر علاج ایک خاتون کے بطن سے بچے نے جنم لیا ہے اور مذکورہ خاتون ایک دہائی سے سکتے میں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کے بطن سے بچے کی پیدائش کے معاملے پر جنسی تشدد کی تحقیقات کررہی ہے۔

    ہیسینڈا ہیلتھ کیئر کی جانب سے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر کوئی تفصیل یا وضاحت پیش کی گئی ہے تاہم وہ ’اس حیران و پریشان کن واقعے‘ سے آگاہ ہیں۔

    کلینک کی جانب سے بچے کو جنم دینے والی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، البتہ ان کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر کو پیدا ہونے والا بچہ بلکل صحت مند اور تندرست ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون صبح شام انتہائی نگداشت میں تھی اور متعدد افراد کی رسائی خاتون تک تھی۔

    خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ کلینک کے عملے کو خاتون کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا، بچے کی ولادت کے بعد معلوم ہوا کہ زیر علاج خاتون حاملہ تھی۔

    ہیسینڈا ہیلتھ کیئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم واقعے کی سچائی تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں، اس سے قبل ہمارے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہے تاہم پولیس معاملے کی مزید تفتیش بتانے سے گریز کررہی ہے۔

  • مانچسٹر: شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا شخص ذہنی مریض قرار

    مانچسٹر: شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا شخص ذہنی مریض قرار

    لندن : برطانوی پولیس نے وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر شہریوں چاقو کے وار سے شہریوں کو زخمی کرنے والے چاقو بردار شخص کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں پولیس افسر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کی واردات کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاقو کے وار لوگوں کو زخمی کرنے والے 25 سالہ نوجوان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

    مانچسٹر پولیس نے حملہ آور کی میڈیکل رپورٹ جاری کرتے ہوئے چاقو بردار شخص کو ذہنی مریض قرار دیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والی 50 سالہ خاتون کو چہرے اور معدے میں زخم آئے ہیں جبکہ 50 سالہ شخص کے معدے میں زخم آئے تھے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کی حالت نازک ہے لیکن 30 سالہ پولیس افسر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ مانچسٹر ریلوے اسٹیشن پر اس وقت حملہ ہوا تھا جب دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال کیا جارہا تھا۔

    مزید پڑھیں : لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 2 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، نارتھ لندن میں چوروں سے مزاحمت پر 98 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

  • سیاحوں کی حفاظت کے لیے کالاش قبیلے کی خواتین پولیس اہلکار

    سیاحوں کی حفاظت کے لیے کالاش قبیلے کی خواتین پولیس اہلکار

    پشاور: وادی چترال کے قبیلے کالاش کی بہادر خواتین پولیس میں شامل ہو کر سیاحوں کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    کالاش قبیلے کی خواتین اپنی بہادری کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ یہ خواتین کالاش میں آنے والے سیاحوں کی حفاظت کے لیے بھی کمر بستہ ہیں۔

    خیبر پختونخواہ پولیس میں اسپیشل سروس ڈیوٹی پر موجود 11 خواتین سیاحوں کو علاقے کے رسم و رواج سے آگاہ کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ سیاحوں کو سیکیورٹی بھی فراہم کرتی ہیں۔

    چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرقان بلال کا کہنا ہے کہ یہ خواتین سنہ 2013 سے یہ ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

    کالاش قبیلے سے کل 86 افراد سیکیورٹی فورسز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں یہ 11 خواتین بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل رواں برس عام انتخابات میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ پہلی بار اپنے قبیلے کی نمائندگی کرنے صوبائی اسمبلی پہنچے ہیں۔

    وزیر زادہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر فتح حاصل کی اور وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے کالاشی شخص ہیں جو اسمبلی میں پہنچے ہیں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں اسٹریٹ کرمنلزعوام کے ہتھے چڑھ گئے،علاقہ مکینوں نے اسٹریٹ کرمنلز کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    گڈاپ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث دوملزمان گرفتار کیے، ملزمان کے قبضے سے دوغیر قانونی پستول، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی۔

    پاپوش نگرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک گارڈ سے اسلحہ چھیننے والے ملزم جہانگیر کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا، چھینا گیا پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

    سچل میں پیراڈائز بیکری کے قریب پولیس نے شیشہ بار پر چھاپے کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کیے، پولیس نے بڑی تعداد میں فلیورڈ تمباکو اور شیشہ بار کا دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کریمنل گرفتار کیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    دوسری جانب ماڈل کالونی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ادھر سول لائن پولیس نے کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دواہم کمانڈر گرفتار کرلیے،ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے سرجانی سیف المری گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    کراچی : رینجرز کی کارروائی‘ موٹرسائیکل لفٹرگروہ کے4 کارندے گرفتار


    یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ سے تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان ملیر، سرجانی، لانڈھی اور کمرشل علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔