Tag: پولیس

  • سنٹرل جیل کراچی میں پولیس اور رینجرزکا سرچ آپریشن شروع

    سنٹرل جیل کراچی میں پولیس اور رینجرزکا سرچ آپریشن شروع

    کراچی: سینٹرل جیل میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری سر چ آپریشن کے لیے پہنچ گئی ہے ، جیل کی آج مکمل طور پر تلاشی لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سنٹرل جیل کراچی کی مکمل تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جیل میں قید مجرموں کے پاس ممنوعہ اشیا کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے ، ان ممنوعہ اشیا میں موبائل فون، منشیات اور اسلحہ بھی شامل ہے۔

    گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل سےمتصل غوثیہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن کےدوران 75 سےزائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 100 سےزائدافرادکےکوائف چیک کیےگئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی تھی ان میں سے کچھ افراد کےکوائف کی تصدیق نہ ہوسکی تھی ، جس پر تحقیقات جاری ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ کراچی کی سنٹرل جیل کا شمار پاکستان کی بڑی جیلوں میں ہوتا ہے جس میں 6000 قیدی بند ہیں۔ ان میں سے کچھ دہشت گردی کے سنگین ترین واقعات میں ملوث سزا یافتہ افراد بھی ہیں جیسے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد بھی یہی قید ہیں۔

    گزشتہ سال جون میں بھی اسی نوعیت کا سرچ آپریشن سنٹرل جیل کراچی میں کیا گیا تھا، 12 گھنٹے جاری رہنے والے اس آپریشن میں بھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ ساتھ جیل کی بیرکوں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے تھے ۔ جیل میں موبائل سگنلز کی روک تھام کے لیے جیمر لگے ہوئے ہیں تاہم کچھ مجرموں کے پاس سے ایسی ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں جو کہ جیمر کو ناکارہ کردیتی ہیں۔

  • امریکا: فیس بُک آفس میں بم کی اطلاع، پولیس نے عمارت خالی کرالی

    امریکا: فیس بُک آفس میں بم کی اطلاع، پولیس نے عمارت خالی کرالی

    واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی فیس بُک کی عمارت میں دھماکا خیز مواد کی اطلاع پر عمارت کو خالی کرالیا، بم کی اطلاع کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی پولیس نے ریاست کیلی فورنیا میں شہر مینلو پارک کی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ فیس بُک کمپنی کی مینلو پارک میں واقع ہیڈ آفس میں دھماکا خیز مواد موجود ہے، جس کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس نے 4 بج کر 30 منٹ پر مقامی پولیس کو بم کی اطلاع دی تھی۔

    مینلو پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت کو خالی کروانے کے بعد سان میٹیو کاؤنٹی کے بم ڈسپوزل اسکوڈ اور تربیت یافتہ کتوں نے دھماکا خیز مواد کی تلاش ختم ہوگئی۔

    فیس بُک انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تمام عملہ محفوظ ہے جبکہ عمارت میں کوئی مشکوک شے یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا عمارت بلکل محفوظ ہے۔

    مزید پڑھیں : یوٹیوب ہیڈکوارٹر فائرنگ: حملہ آورنسیم اغدام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے پر برہم تھی

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برونو میں واقع یوٹیوب کے مرکزی دفتر میں 39 سالہ نسیم اغدام نے داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں جوان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • تائیوان: پولیس نے دہی چور کی گرفتاری کے لیے سینکڑوں ڈالر خرچ کردئیے

    تائیوان: پولیس نے دہی چور کی گرفتاری کے لیے سینکڑوں ڈالر خرچ کردئیے

    تائپے : تائیوان میں 2 ڈالر مالیت کا دہی چوری کرنے والے شخص کی گرفتاری کےلیے پولیس نے سینکڑوں ڈالر خرچ کرڈالے، جس پر عوام نے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    دنیا بھر میں سرکاری و نجی ادارے کے افسران کوئی نہ کوئی احمقانہ کام انجام دے ہی دیتے ہیں جو عوام و میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ایسا ہی احمقانہ کام تائیوان کی پولیس نے دہی چور کی گرفتاری کےلیے کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہی چور کی گرفتاری کے لیے ڈی این اے سمیت متعدد طبی معائنے کروائے جس پر 600 ڈالر خرچ ہوئے جبکہ چوری ہونے والے دہی کی قیمت محض دو ڈالر تھی۔

    تائپے میں واقع چینی ثقافت کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالبہ نے چھ طالبات کے درمیان مشترکا طور پر استعمال ہونے والے فریج میں دہی کی بوتل رکھی جسے دوسری طالبہ نے نوش کرکے خالی بوتل واپس فریج میں رکھ دی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جب دہی کی مالکن نے خالی بوتل دکھی تو اپنے کمرے کی دیگر 5 طالبات سے دہی سے متعلق سوال کیا، جب دیگر ساتھیوں کی جانب لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تو متاثرہ طالبہ دہی کی خالی بوتل لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے کمرے میں موجود دیگر پانچ لڑکیوں کے ڈی این اے سمیت کئی طبی معائنے کروائے گے جس پر سینکڑوں ڈالر خرچ آیا جو سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے مذکورہ اقدام پر عوام نے پولیس حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عوام کا کہنا ہے کہ پولیس بڑے مجرموں کو پکڑنے کے بجائے بیکار کاموں میں توانائی اور پیسے دونوں ضائع کررہے ہیں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 15 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 15 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ بار سے چار ملزمان گرفتارکرکے بیس حقے اور فلیورتحویل میں لے لیے۔

    شہرقائد کے علاقے سچل میں پولیس سے مقابلے میں فائرنگ سے ڈاکوہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ڈاکو سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا۔

    سپرہائی وے پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فون اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    رضویہ پولیس نے باپ کے مبینہ قاتل بیٹے کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا، ملزم نے جرم کا اقرار کرلیا۔ پولیس نے مقتول کے بڑے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا درج کرلیا۔

    گلبرگ پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرلیے جن میں دو ڈاکواورایک موٹر سائیکل لفٹر شامل ہے، ملزمان سے دو پستول چھینا گیا سامان اورموٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    کھارادر تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ڈاکس پولیس نے کارروائی کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

    ادھر اقبال مارکیٹ کے قریب پولیس نے آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سےغیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ہوا۔

  • کراچی: پولیس اوررینجرز کا کومبنگ آپریشن‘ 8 افراد گرفتار

    کراچی: پولیس اوررینجرز کا کومبنگ آپریشن‘ 8 افراد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیرمیمن گوٹھ، عیسیٰ گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کے کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے سے گٹکا، ماوا بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارخانے سے چھالیہ سمیت دیگرخام مال بھاری مقدارمیں برآمد کر لیا گیا، گٹکا، ماوا بنانے والی مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فیکٹری سمیت دیگر مقامات سے 8سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرممنوعہ بورکا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار


    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گزشتہ روز ملزم حمزہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز برآمد کیں تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘11 ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

    ایف آئی اے سائبر سرکل کراچی نے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلی

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ ، محمد ولی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں کے داخلی وخارجی راستے سیل کرکے مخصوس گھروں کی تلاشی لی گئی۔

    سرچ آپریشن میں رینجرز کے جوانوں نے بھی لیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ ایک ملزم مسلم ولد درمحمد کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ بمع گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    دوسری جانب بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، دو موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

    پولیس کے مطابق تینوں ملزمان بلال کالونی اورنیوکراچی کے اطراف اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 48 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 48 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 24 نومبرکو رات گئے کراچی کےعلاقے عزیزآباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 48 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 48 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 48 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے گیارہ جواری گرفتار کرکے داؤپرلگی 80 ہزار نقدی اور قماربازی کا سامان برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب سہراب گوٹھ ، الاآصف اسکوائراور اطراف کی آبادی میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران دس ملزمان کوگرفتار کیا گیا، دوملزمان سے ایک کلوچرس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

    پولیس نے لیاقت آباد نمبرچارمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چاراسٹریٹ کریمنل اورموٹرسائیکل لفٹر گرفتار کرکے دوپستول، کیش، دوموٹرسائیکل پارٹس اورمنشیات برآمد کی۔

    ادھرلائنزایریا میں کامبنگ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ شاہراہ نورجہاں سے دو ڈاکووں سمیت تین ملزمان گرفتارکرکے دو پستول برآمد کیے۔

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • اسرائیل نے فلسطینی گورنر کو گرفتارکرلیا

    اسرائیل نے فلسطینی گورنر کو گرفتارکرلیا

    یروشلم : اسرائیلی پولیس نے رواں سال ستمبر میں یروشلم کے گورنرتعینات ہونے والے عدنان غیث کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم کے علاقے سلوان سے رات گئے گورنر یروشلم عدنان غیث کو گرفتار کیا۔

    اسرائیلی پولیس نے عدنان غیث کو یروشلم کے عدالت میں جج چاوی ٹوکر کے سامنے پیش کیا اور ریمانڈ کی درخواست کی جس پرعدالت نے 29 نومبر تک گورنر یروشلم کا ریمانڈ منظور کرلیا۔

    ترجمان پولیس مکی روزین فیلڈ نے گورنر یروشلم کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

    گورنر یروشلم عدنان غیث کے دفتر پررواں ماہ 4 نومبر کواسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ عدنان غیث کو اسرائیلی پولیس نے 2 روز حراست میں رکھا تھا جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

    عدنان غیث کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نے کوئی جرم نہیں کیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پولیس انہیں ان کے عہدے پر کام کرنے سے روکنا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب فلسطین کے وزیربرائے امور یروشلم عدنان الحسینی پر بھی اسرائیلی حکومت کی جانب سے 3 ماہ کی سفری پابندی عائد ہے۔

    واضح رہے کہ عدنان غیث مشرقی یروشلم کے قریبی علاقے سلوان کے رہائشی ہیں، انہیں رواں سال ستمبر میں گورنرتعینات کیا گیا تھا۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 ملزمان گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تیمیوریہ سے موٹرسائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس نے پاپوش، گلبہاراورشاہراہ نورجہاں کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے ڈاکس اور مچھرکالونی میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 8 جواری، خاتون منشیات فروش اوراسٹریٹ کرمنل شامل ہے۔

    ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، نقدی اورمنشیات برآمد کی۔

    کراچی: عزیزآباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ پولیس اہلکار زخمی


    یاد رہے کہ 24 نومبرکو رات گئے کراچی کےعلاقے عزیزآباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اہلکار پرفائرنگ میں ملوث ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی تھی۔

  • ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، 60 سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف

    ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، 60 سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف

    کراچی: سندھ پولیس نے شہرِ قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے 60 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    محکمہ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم لندن پر پابندی عائد ہونے کے بعد تینوں ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن میں روپوش تھے جنہیں آج دوپہر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احمر عرف مون، افتخار عرف ملا، محمد کلام ولد عبد العزیز کے ناموں سے ہوئی جنہوں نے قتل کی متعدد وارداتوں کے انکشافات کیے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، 6 افراد کے قتل کا اعتراف

    حراست میں لیے جانے والے تینوں افراد سرکاری محکموں میں ملازمت کرتے ہیں جنہوں نے دورانِ تفتیش 60 سے زائد پولیس افسران، اہلکاروں اور مخالف سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے قتل کا اعتراف کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم احمر انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں بطور ٹیلی فون آپریٹر ملازمت کرتا تھا جس نے 60 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    حراست میں لیا جانے والا دوسرا ملزم افتخار عرف ملا ہے جو منسٹری آف لیبر میں 16 گریڈ کا ملازم اور اسسٹنٹ سپروائزر کے عہدے پر کام کررہا ہے، ملزم نے 16 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ ملزم محمد کلام ولد عبدالعزیز واٹر بورڈ کا ملازم ہے جس نے 12 قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔