Tag: پولیس

  • کبیروالا میں ٹریکٹراورموٹرسائیکل میں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    کبیروالا میں ٹریکٹراورموٹرسائیکل میں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    خانیوال : صوبہ پنجاب کے علاقے کبیر والا میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیروالا میں موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق صابر اپنے کزنز کے ہمراہ موٹرسائیکل پرعبدالحکیم جا رہا تھا کہ اس کی موٹر سائکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل پرسوار چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صابر، جمشید، مزمل اور عنصر کے نام سے ہوئی ہے اوران کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


    گوجرانوالہ: تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر‘ خاتون جاں بحق

    خیال رہے کہ 5 اکتوبر 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    منڈی بہاوالدین میں ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں موٹرسائیکل اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: کاسمو کلب کی چھت گرنےسے3 افراد جاں بحق

    لاہور: کاسمو کلب کی چھت گرنےسے3 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جناع باغ کاسمو کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع جناح باغ میں کاسمو کلب کی چھت گرنے کی وجہ سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیوں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    حادثے میں زخمی لیاقت اسپتال میں زیرعلاج ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے شہریار کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کردی اور کلب کے ٹھکیدار غلام رسول کو بھی حراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی ہے۔


    مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


    رائیونڈ روڈ پر گودام کی چھت گرگئی‘ 3 مزدور جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 21 جون کو لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ٹی آر گارڈر کے گودام کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 6 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسٹیل ٹاون میں ڈاکٹر کی فیملی کو لوٹا تھا، لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اورموبائل فونزبرآمد ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ارسلان احمد اور ابراہیم شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف اقسام کے بم کے پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 18 مارچ کو کراچی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا تھا ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی تھی۔

    نجی کمپنی کا ملازم فائرنگ سے جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اپریل کو شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کیش وین لوٹنے میں ناکامی پر نجی کمپنی کے ملازم کوموت کے گھاٹ اتاردیا تھا، واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: سینٹرل جیل کےدو قیدی پراسرارطورپرہلاک

    کراچی: سینٹرل جیل کےدو قیدی پراسرارطورپرہلاک

    کراچی: سینٹرل جیل کراچی کے دو قیدی پراسرار طور پرہلاک ہوگئے، ایک قیدی زاہد سینٹرل جیل کی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ دوسرے قیدی نصیر نے اسپتال میں دم توڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے دو قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، ایک قیدی زاہد سینٹرل جیل میں جبکہ دوسرا اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق قیدی نصیر کوگزشتہ روزعدالت میں پیشی کے لیے لایا جارہا تھا کہ اس کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے قیدیوں میں زاہد اورنصیرشامل ہیں، زاہد اغوا برائے تاوان اورنصیرمنشیات فروشی کے الزام میں قید تھا۔

    قیدیوں کی اموات میں‌اضافے پر عدالت کا اظہار تشویش

    خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں سندھ ہائی کورٹ نے جیل میں‌ زائد ازمیعاد دواؤں کی وجہ سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ پراظہارتشویش کرتے ہوئے آئی جی جیل، سینٹرل ،ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کیے تھے۔

    واضح رہے کہ 20 مارچ 2017 کو سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال کراچی میں ہلاک ہوگیا تھا، جیل حکام کے مطابق گلزار مسیح کی موت بیماری کے باعث واقع ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کے وار سے قتل

    مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کے وار سے قتل

    لندن: لندن میں چاقوزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران نوجوان سمیت 2 افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے فاریسٹ گیٹ میں چاقوزنی کی واردات میں نوجوان جان کی بازی ہارگیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جبکہ لندن کے اسٹیشنوں پر مزید 200 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، رواں سال فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    لندن: چاقو زنی کی واردات میں خاتون قتل‘ ملزم گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن میں چاقو زنی کی واردات میں خاتون ہلاک ہوگئی تھی، پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 اپریل کومشرقی لندن میں چاقو زنی کی تین وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن: چاقو زنی کی واردات میں خاتون قتل‘ ملزم گرفتار

    لندن: چاقو زنی کی واردات میں خاتون قتل‘ ملزم گرفتار

    لندن: جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن میں چاقو زنی کی واردات میں خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے برکسٹن میں چاقوزنی کی واردات میں خاتون جان کی بازی ہارگئی، ، پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کی ایئرایمبولینس کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی لیکن خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 اپریل کومشرقی لندن میں چاقو زنی کی تین وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ لندن میں چاقوزنی کی وارداتوں اور فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، رواں سال فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: سٹی کورٹ  کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی: سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی : کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں رات گئےلگنے والی آگ سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، مال خانے میں لگنے والی آگ کے باعث دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    دھماکوں کے باعث بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس نے سٹی کورٹ کو مکمل طور پرخالی کرالیا۔ مال خانے میں اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی موجود تھا۔

    فائر بریگیڈ کے عملے نے سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پر 14 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ایس ایس پی سٹی ڈویژن کا کہنا ہے کہ مال خانے میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے جبکہ دھماکوں کی وجہ ملزمان سے قبضے میں لیا گیا ہے اسلحہ اور بارودی مواد ہے جس کو مال خانے میں رکھا جاتا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پرآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، ابتدائی طورپر نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے، آگ لگنے سے مال خانے کی چھت کا ایک حصہ گرا ہے۔

    ادھر چیف فائر آفیسرتحسین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائرٹینڈرز،2 باؤزرنے حصہ لیا۔

    چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ مال خانےمیں لگنے والی آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں، احتیاط کے ساتھ کام کیا جس کے باعث وقت لگا، آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تحسین صدیقی کا کہنا تھا کہ آگ سے مال خانے کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، آگ لگنے سے سامان مکمل طورپرجل کر خاکسترہوگیا ہے۔

    چیف فائر آفیسرتحسین صدیقی کا کہنا تھا کہ مال خانے کی عمارت کوبم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئرکرایا جائے گا۔

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سانگھڑ: کھڈروکےگھرمیں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    سانگھڑ: کھڈروکےگھرمیں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کھڈرو میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے کھڈرو میں رات گئے مبینہ طور پرجنریٹر سے نکلنے والی چنگاری سے گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق گھر میں منگنی کی تقریب جاری تھی کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث جنریٹر چل رہا تھا جس سے نکلنے والی چنگاری سے گیس کے پائپ میں آگ لگی پھر وہ آگ کچن تک پھیلی۔

    حادثے میں دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

    پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی 50 سالہ خاتون زاہدہ پرائمری اسکول ٹیچر تھی۔ واقعے کے بعد خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

    خیال رہے کہ 3 اپریل کو لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 5 اپریل کو کراچی کےعلاقے کورنگی میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    لندن : مشرقی لندن میں 24 گھنٹوں کے دوران چاقو زنی کی 3 وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن میں ایک روز میں چاقو زنی کی تین وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جبکہ لندن کے اسٹیشنوں پر مزید 200 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کےوارسے قتل

    مشرقی لندن کے علاقے ہیکنی میں گزشتہ روز 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

    خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا لڑکا چل بسا‘ اسی واقعے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

    برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو برطانیہ میں خواتین گینگ کے سرعام تشدد سے شدید زخمی ہونے والی مسلمان طالبہ مریم مصطفیٰ جان کی بازی ہار گئی تھی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کےوارسے قتل

    مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کےوارسے قتل

    لندن : مشرقی لندن کے علاقے ہیکنی میں 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا، نوجوان کے قاتلوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے ہیکنی میں 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا جس کے بعد رواں سال لندن میں قتل کیے جانے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔

    اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس نے عوام سے ملزم کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔

    لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    لندن فائرنگ: دو روزقبل زخمی ہونے والا مسلم نوجوان چل بسا

    خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا لڑکا چل بسا‘ اسی واقعے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

    برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو برطانیہ میں خواتین گینگ کے سرعام تشدد سے شدید زخمی ہونے والی مسلمان طالبہ مریم مصطفیٰ جان کی بازی ہار گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزلندن میں 38 سالہ شخص کوڈکیتی دوران قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے78 سالہ شخص کو چوری کرنے اور مکان مالک کو قتل کرنے کے شبے گرفتار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں