Tag: پولیس

  • کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے کورنگی میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہد خان اور شمیم بی بی بیٹی کی شادی کے بعد اکیلے رہتے تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کے گلے اورجسم پرتشدد کے نشانات ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے قریبی رشتہ دار نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے آگ لگائی گئی ہے۔

    لاہور: بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ دوروز قبل لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور:  بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    لاہور: بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں برکت مارکیٹ کی بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا جس کے دوران بیکری کے دروازے اور دیواریں توڑ کر عملہ اندر داخل ہوا۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی ہلاکت دم گھنٹے سے ہوئی ہے جبکہ بیکری کی بالائی منزلوں پر موجود دفاتر اور فلیٹس کو چیک کرنے کا عمل جاری ابھی جاری ہے۔

    افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ شکیل، 30 سالہ طالب، 25 سالہ شہباز اور 40 سالہ شاہد شامل ہیں جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ہوسکتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو۔

    لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گجرات میں شہری نے اپنے ہی خاندان کے5 افراد کوقتل کرکےخودکشی کرلی

    گجرات میں شہری نے اپنے ہی خاندان کے5 افراد کوقتل کرکےخودکشی کرلی

    گجرات : صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے بھدر میں مبشربٹ نامی شخص نے اپنی بیٹی، بھتیجی، بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مقدس بی بی ، مناحل، زین، فاطمہ اور ہاشر کے نام سے ہوئی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم تفتیش کے بعد واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

    صادق آباد: ماں نے 2 بچوں کوزہردے کرخودکشی کرلی

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ماں نے 2 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی تھی۔

    خاتون کے خاوند کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بیوی کے ماں باپ کے گھر میں مقیم تھا وقوعہ کے وقت گھر میں کوئی بھی بڑا موجود نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ 5 نومبر2017 کو جڑانوالہ کی رہائشی ریما نے اپنے شوہر فرحان سے گھریلو جھگڑے کے بعد طیش میں آکر مبینہ طور پر اپنی دو بچیوں کو زہریلی دوا پلا کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 اپریل کو پنجاب کے شہر لیہ میں باپ نے اپنے بچوں کو زہردے کرخود بھی زہرکھا لیا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچے اورباپ جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جعلی پولیس مقابلہ: سپریم کورٹ نےواقعے میں ملوث اہلکاروں کوطلب کرلیا

    جعلی پولیس مقابلہ: سپریم کورٹ نےواقعے میں ملوث اہلکاروں کوطلب کرلیا

    لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی مقابلہ کیس کی سماعت کی، اس دوران متاثرہ خاتون صغریٰ بی بی نے کہا کہ پولیس نے مجھے اوربیٹے کواغوا کے مقدمے میں ملوث کیا۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ10ماہ بعد بری ہوئی، بیٹے کوجعلی پولیس مقابلے میں ماردیا گیا، صغریٰ بی بی نے سوال کیا کہ جج صاحب، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا، پولیس کب تک ماؤں کی گود اجاڑتی رہے گی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اگرحق کی بات ہوگی تو انصاف ملے گا، انصاف شورڈالنے سے نہیں حقائق پرملے گا، انہوں نے بیرسٹرسلمان صفدرکوخاتون کا وکیل مقررکردیا اور متاثرہ خاتون کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادرشاہ نے واقعے سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی جوڈیشل انکوائری میں یکطرفہ کارروائی کی گئی۔

    پراسیکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادرشاہ نے بتایا کہ انکوائری میں فیصلہ خاتون کے خلاف کیا گیا جبکہ دوسری جوڈیشل انکوائری میں فیصلہ خاتون کے حق میں آیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملزمان کے وکیل کی سرزنش کی اور انہیں دلائل دینے سے روک دیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدابخش کومعاونت کے لیے آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔


    جعلی پولیس مقابلہ: ہلاک ہونے والے نوجوان کی ماں نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکورٹ پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بیٹے کے لیے ماں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کیا تھا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گاڑی روک لی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے بھی شامل ہیں، فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم ہوگی۔


    گھوٹکی : گھر میں آگ لگنے سے 4 بچےجھلس کرجاں بحق


    خیال رہے کہ 26 نومبرکو گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 15 دسمبرکو لاہور میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بیٹے دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے تھے۔


    شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق


    واضح رہے کہ 27 دسمبر 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گھرمیں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت خاتون زخمی

    کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت خاتون زخمی

    کراچی : شہرقائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی ہوگئی جبکہ مختلف کارروائیوں میں 40 افراد کو گرفتار کراسلحہ ومنشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوخاتون سے لوٹ مار کررہے تھے کہ رینجرز کے پہنچنے پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے رینجرز اہلکار سمیت خاتون زخمی ہوگئی۔

    دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل گلبہارحاجی مرید گوٹھ میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 15 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔

    ادھر کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران 25 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن بلال کالونی، مہران ٹاؤن، ناصرکالونی میں کیا گیا اور اس دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے سیل کردیے گئے۔


    کراچی میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ ‘ رینجرزاہلکار شہید


    خیال رہے کہ رواں سال 30 جنوری کوکراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرزاہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : پولیس نے احتجاجی ملازمین پر پانی کی توپ چلادی، 35 گرفتار

    کراچی : پولیس نے احتجاجی ملازمین پر پانی کی توپ چلادی، 35 گرفتار

    کراچی : پریس کلب کے باہر پولیس اہلکاروں نے حقوق مانگنے والے پیرامیڈیکل ملازمین کی دُھلائی کردی، پینتیس مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہیلتھ الاؤنس کے حصول کیلئے شدید نعرے بازی کی۔

    اس دوران مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کردیا لیکن احتجاجی ملازمین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس نے پانی کی توپ چلادی۔

    پانی کے تیز پریشر کے سامنے کئی ملازمین نہ ٹھہرسکے اور توازن بگڑنے پر کوئی یہاں گرا تو کوئی وہاں گرا، پولیس نے اسی پر بس نہ کیا اور بھیگے ہوئے مظاہرین کو کالرسے پکڑ کر دھکے مارے اورگاڑیوں میں ڈالنا شروع کردیا۔

    ٹھنڈے پانی میں بھیگنے کے باوجود ملازمین کا جذبہ سرد نہ ہوا تو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، شیلنگ کے ساتھ ساتھ ملازمین کی پکڑدھکڑ بھی جاری رہی، پولیس نے پینتیس مظاہرین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • صادق آباد: ماں نے 2 بچوں کوزہردے کرخودکشی کرلی

    صادق آباد: ماں نے 2 بچوں کوزہردے کرخودکشی کرلی

    صادق آباد : صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ماں نے 2 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے سونا چوک کی بلوچ کالونی میں 27 سالہ فاطمہ نے اپنے تین بچوں کو دہی میں زہر ملا کر دے دیا اور خود بھی زہر کھا لیا جس کے نتیجے میں چھ سالہ بچی اور ماں نے دم توڑ دیا۔

    زہریلا دہی کھانے والے آٹھ سالہ بچے کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سب سے بڑی بیٹی زہریلا دہی نہ پینے کے باعث بچ گئی۔

    خاتون کے خاوند نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بیوی کے ماں باپ کے گھر میں مقیم ہے وقوعہ کے وقت گھر میں کوئی بھی بڑا موجود نہیں تھا جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔


    لیہ میں باپ نے 5 بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 27 اپریل کو پنجاب کے شہر لیہ میں باپ نے اپنے بچوں کو زہردے کرخود بھی زہرکھا لیا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچے اورباپ جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 5 نومبر2017 کو جڑانوالہ کی رہائشی ریما نے اپنے شوہر فرحان سے گھریلو جھگڑے کے بعد طیش میں آکر مبینہ طور پر اپنی دو بچیوں کو زہریلی دوا پلا کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • چکوال : بس اور ٹرالرمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    چکوال : بس اور ٹرالرمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    چکوال: صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بدھڑ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

    مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بدھڑ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو تلہ گنگ اور چکوال منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق


    خیال رہے گزشتہ رات گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔


    چکوال میں تیزرفتار کار الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سانگھڑ: کار حادثے میں 3 خواتین جاں بحق‘ 2 زخمی ہوگئیں

    سانگھڑ: کار حادثے میں 3 خواتین جاں بحق‘ 2 زخمی ہوگئیں

    سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں کار حادثے میں تین خواتین جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں، حادثے میں زخمی ہونے والی دونوں خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کھڈرو سے سرورآباد محنت مزدوری کے لیے جانے والی پانچ خواتین گھر جانے کے لیے سانگھڑ کے علاقے سرورآباد میں بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ نواب شاہ سے آنے والی کار اچانک ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر بس اسٹاپ پر کھڑی ہوئی خواتین پر چڑھ گئی۔

    کار حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق اور چار خواتین زخمی ہوگئیں، انہیں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا جہاں پنہچ کر مزید دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کار ڈرائیور کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رات گئے گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔