Tag: پولیس

  • گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 9 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش سیم نالے سے ملی۔

    بچے کے لاپتہ ہونے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم اشتیاق کو گرفتارکرلیا ہے جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے ننھی زینب کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل عمران کو4 بارسزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    خصوصی عدالت نے مجرم عمران کو ایک بارعمر قید ،7سال قید، 32لاکھ جرمانے کی بھی سزا کا حکم دیا تھا ، قاتل عمران کو مختلف دفعات میں الگ الگ سزائیں سنائی گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • گوجرانوالہ میں چھوٹےبھائی کی موت پردوبھائی صدمےسے چل بسے

    گوجرانوالہ میں چھوٹےبھائی کی موت پردوبھائی صدمےسے چل بسے

    گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں چھوٹے بھائی کی خودکشی کا صدمہ دو بڑے بھائی برادشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کےعلاقے الیاس کالونی میں گھریلو حالات سے تنگ زاہد نے خود کشی کرلی، چھوٹے بھائی کی موت کا صدمہ دونوں بڑے بھائی چل بسے۔

    تینوں بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا، خودکشی کرنے والا زاہد ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور ایک بچی کا باپ تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زاہد کی خودکشی کی وجہ کا علم نہیں ہے جبکہ پولیس نے زاہد کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


    لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل


    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنطیم اکبر چیمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی جوڑے نےکالاجادو کرنےکےلیے3 ماہ کی بچی کی’بلی چڑھادی‘

    بھارتی جوڑے نےکالاجادو کرنےکےلیے3 ماہ کی بچی کی’بلی چڑھادی‘

    حیدرآباد : بھارتی شہرحیدرآباد میں شادی شدہ جوڑے نے’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے اغوا کی جانے والی تین ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرحیدرآباد میں تانترک کے کہنے پر شادی شدہ جوڑے نے اپنی قسمت بدلنے کے لیے اغوا کی جانے والی 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔

    بھارتی پولیس حکام کے مطابق کے راجشیکر نے 31 جنوری کو 3 ماہ کی بچی کو حیدرآباد کے علاقے بویا گودا میں سڑک کنارے سے اغوا کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راجشیکر اور اس کی بیوی نے 31 جنوری کی رات کو ’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھائی۔

    پولیس کمشنرمہیش ایم بھگت کے مطابق بچی کے اغوا ہونے کے بعد پولیس نے 122 افراد کا فون ریکارڈ نکالا جن میں راجشیکر بھی شامل تھا جو اس وقت بویاگودا کےعلاقے میں موجود تھا۔

    مہیش ایم بھگت نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے شک کی بنا پرٹیکسی ڈرائیور راجشیکر کے گھر کی تلاشی کی تو اس دوران انہیں اس کے کمرے سے خون کے قطرے ملے جو بچی کے ڈی این اے سے میچ ہوگئے۔

    بعدازاں راجشیکر نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ سب ایک تانترک کے کہنے پر کیا۔

    یاد رہے کہ یکم جنوری 2015 کو بھارت میں تانترک کے کہنے پردو بھائیوں نے اپنی قسمت بدلنے کے لیے ماں کی بلی چڑھا دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ‌فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    ‌فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے 19 سالہ ملزم نکولس کروز نے اعتراف جرم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کےعلاقے پارک لینڈ میں واقع ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم نکولس کروز کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کے بعد اسکول کے باہر واقع گراؤنڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بچہ اور استاد اپنے آپ کو غیرمحفوظ نہ سمجھے۔

    فائرنگ کے واقعے پر امریکہ میں سوگ کا سماں ہے، وائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم سرنگوں ہے۔


    اورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 12 جون 2016 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2015 کو امریکی ریاست اوریگن کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات‘ 3 افراد جاں بحق

    کراچی کےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات‘ 3 افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیزرفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز کے قریب تیزرفتاری کے باعث رکشے اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لیےاسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی شناخت 22 سالہ عتیق اور دوسرے کی شناخت حسیب کے نام سے ہوئی۔

    دوسری جانب کیماڑی گیٹ نمبر پندرہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جہیز کے بدلے لالچی شوہر نے دھوکے سے اہلیہ کا گردہ ہی فروخت کردیا

    جہیز کے بدلے لالچی شوہر نے دھوکے سے اہلیہ کا گردہ ہی فروخت کردیا

    نئی دہلی : جہیز نہ لانے پر شوہر نے دھوکہ دہی کے ذریعے اہلیہ کا گردہ نکلوا کر فروخت کردیا.

    تفصیلات کے مطابق مغرقی بنگال کے رہائشی لالچی شوہر نے چند روپوں کی خاطر اپینڈکس کے آپریشن کا بہانہ بنا کر اپنی اہلیہ کا گردہ نکال کر فروخت کردیا تاہم دو سال بعد حقیقت معلو ہونے پر 28 سالہ ریتا سرکار نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا.

    پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا ہے اور دھوکہ دہی، غیر قانونی طور پر گردے کی فروخت اور جہیز طلب کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے.

    ریتا کماری نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ میری شادی 2008 میں ہوئی تھی جس کے بعد سے اب تک میرا شوہر جہیز زیادہ نہ لانے پر طعنے دیا کرتا تھا اور مجھے کبھی کبھی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا.

    ریتا کماری نے مزید بتایا کہ دو سال قبل میرے پیٹ میں شدید درد اُٹھا جسے اپینڈکس کا درد بتا کر میرے شوہر اور دیور نے آپریشن کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا اور اہل خانہ میں سے کسی کو آپریشن سے متعلق آگاہ کرنے سے منع کردیا.

    ریتا کماری کے والد کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بیٹی کی طبعیت ناساز ہوئی تو مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں انکشاف ہوا کہ ریتا کا گردہ نکالا جا چکا ہے جس پر ہم دو سال قبل اپینڈکس کا آپریشن جہاں ہوا تھا وہاں گئے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی.

    ریتا کماری کے والد کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے وقت میں نے بیٹی کو ایک لاکھ اسی ہزار نقد اور اپنی حیثیت کے مطابق سونا اور چاندی دیا تھا لیکن لالچی داماد اور اس کے گھر والوں اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے بیٹی پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا.

    خیال رہے کہ بھارت میں جہیز کی نہ ختم ہونے والی لعنت نے ہزاروں خواتین کی جان لے لی ہے اور سسرال والوں کے تشدد سے کئی خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئے دن موصول ہوتی رہتی ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن : ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکے

    لندن : ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکے

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی تاہم ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، ٹرین مالڈین اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق سینکڑوں مسافروں کواسٹیشن سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ٹرین میں سوار مسافروں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    برطانوی ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں دھماکے بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوئے۔


    لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 15 ستمبرکو لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 17 اکتوبرکولندن میں پارسن گرین کے ٹیوب اسٹیشن کے باہر نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں چینی شہری کےقتل کا مقدمہ درج

    کراچی میں چینی شہری کےقتل کا مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم نقاب پوش کارسواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چینی شہری کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس زم زمہ پارک کے قریب نامعلوم نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چینی شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    چینی شہری کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل،اقدام قتل اور انسداد دہشت گری کی دفعات شامل ہیں۔


    کراچی : ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے چینی شہری ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ڈیفنس زم زمہ پارک کے قریب نامعلوم نقاب پوش کار سواروں نے دو غیر ملکی باشندوں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چینی شہری ہلاک جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کردی۔ انچارج راجا عمرخطاب واقعے کی تحقیقات کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی دوست گرفتار

    عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی دوست گرفتار

    کوہاٹ: پولیس نےعاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی دوست شاہ زیب کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرکوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے کیس میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب نے عاصمہ رانی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصہ کی ریکی کرتا تھا، ملزم کا تعلق نواحی علاقے درمک سے ہے اور وہ کے ڈی اے میں رہائش پذیر تھا جہاں مقتولہ عاصمہ رانی کا بھی گھر ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عاصمہ رانی کے قتل میں گرفتار ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پرقتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔


    شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔

    بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹتے تھے اور گھروں میں لوٹ مار کی بھی کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بر آمد کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


    کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، بی ایل اے کمانڈر سمیت 19 گرفتار


    خیال رہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 کارکنان سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جنوری کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔