Tag: پولیس

  • فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ‘ 8افراد زخمی

    فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ‘ 8افراد زخمی

    پیرس : فرانسیسی پولیس کا کہناہےکہ جنوبی فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی فرانس میں ایوینیوں کے علاقے میں اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے نمازی الرحمہ مسجد سے نکل رہے تھے جب رینالٹ کلیو گاڑی میں سوار دو افراد نے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ابتدائی تحقیقات سے فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی نہیں لگ رہا تاہم یہ مکنہ طور پر گینگز کی آپسی لڑائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے ایک دہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں نمٹ رہے ہیں۔

    دوسری جانب لے پرووانس نامی مقامی اخبارکےمطابق چار افراد مسجد کے باہر زخمی ہوئے جبکہ دیگر چار افراد پچاس میٹر کے فاصلے پر واقعے ایک فلیٹ میں زخمی ہوئے جن میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔


    پیرس: مسجد کےقریب ہجوم پرگاڑی چڑھانےکی کوشش کرنےوالا شخص گرفتار


    یاد رہےکہ تین روز قبل فرانس کےدارالحکومت پیرس میں پولیس نے مسجد کے قریب لوگوں پر گاڑی چڑھانےکی کوشش کرنےوالےشخص کو گرفتارکرلیاتھا۔


    لندن، خاتون نےعید گاہ کے باہرنمازیوں پرگاڑی چڑھا دی


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےبرطانیہ میں کار سوارخاتون نےعید کی نما زپڑھ کر باہر آنے والے افراد پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پیرس: مسجد کےقریب ہجوم پرگاڑی چڑھانےکی کوشش کرنےوالا شخص گرفتار

    پیرس: مسجد کےقریب ہجوم پرگاڑی چڑھانےکی کوشش کرنےوالا شخص گرفتار

    پیرس : فرانس کےدارالحکومت پیرس میں پولیس نے مسجد کے قریب لوگوں پر گاڑی چڑھانےکی کوشش کرنےوالےشخص کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیرس کے مضافاتی علاقے کریٹیل میں مسجد کےقریب ہجوم پرگاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کےمطابق مسجد کےباہر لگائی گئی رکاوٹوں کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے شخص ارمینیائی نژاد باشندہ ہے۔

    خیال رہے کہ فرانس میں نومبر 2015 میں ہونے والے حملوں کے بعد سے ملک میں ہنگامی حالات نافذ ہیں۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    لندن، خاتون نےعید گاہ کے باہرنمازیوں پرگاڑی چڑھا دی


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےبرطانیہ میں کار سوارخاتون نےعید کی نما زپڑھ کر باہر آنے والے افراد پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    لندن: دہشت گرد کا نمازیوں‌ پر حملہ، 1 شہید، 10 زخمی، حملہ آور گرفتار، برطانوی شہری نکلا


    واضح رہےکہ برطانوی دارالحکومت لندن میں 19 جون کوایک دہشت گرد نے مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھادی تھی،جس کےنتیجےمیں ایک نمازی شہید اور کم از کم 10 زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مسجد الحرام میں حملے کا منصوبہ ناکام‘ حملہ آور ہلاک

    مسجد الحرام میں حملے کا منصوبہ ناکام‘ حملہ آور ہلاک

    مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام پر دہشت گردوں کا حملہ سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہناہےکہ حملہ آورمسجد الحرام میں دھماکے کی منصوبہ بندی کررہا تھاجسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےدہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے کے لیے سعودی سیکیورٹی اداروں نے مکہ مکرمہ میں پہلی کارروائی العسیلہ کالونی میں کی، جبکہ دوسرا آپریشن مسجد الحرام کے نواح میں اجیاد المصافی نامی کالونی میں کیا گیا۔

    اجیاد کالونی کے ایک مکان میں چھپے ایک خودکش بمبار نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب اہلکاروں نے اسے وارننگ دی کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردے تو دہشت گرد نے حکم ماننے کے بجائے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    سعودی حکام کےمطابق اس واقعے میں 6 زائرین اور 5 سیکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • لندن: دہشت گرد کا نمازیوں‌ پر حملہ، 1 شہید، 10 زخمی، حملہ آور گرفتار، برطانوی شہری نکلا

    لندن: دہشت گرد کا نمازیوں‌ پر حملہ، 1 شہید، 10 زخمی، حملہ آور گرفتار، برطانوی شہری نکلا

    لندن: شمالی لندن میں ایک دہشت گرد نے مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھادی، ایک نمازی شہید اور کم از کم 10 زخمی ہوگئے، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا، اس کی  شناخت کرلی گئی  ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب شمالی لندن میں واقع فنزبری مسجد سے مسلمان نماز پڑھ  مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

    حملے کے فوری بعد کی ویڈیو

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے گاڑی فٹ پاتھ پر چلنے والے ان نمازیوں پر چڑھا دی، نیتجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، لوگوں نے فوری طور پر دہشت گرد کو پکڑلیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وہ 48 سالہ ایک شخص ہے، اس کی دماغی حالت کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا، واقعہ دہشت گردی ہے، اس کی تفتیش دہشت گرد حملے کے طور پر کی جائے گی۔

    مسلم کونسل برطانیہ کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھا دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ خاصا مصروف تھا کیونکہ رمضان کے سبب لوگ شام کی نماز ادا کرنے آئے تھے۔

    لندن میٹروپولیٹن پولیس کاکہناہے کہ سیون سسٹر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر ہنگامی خدمات کی تعیناتی کی گئی ہے۔

    اس حادثے کی ایک آن لائن ویڈیو میں لوگوں کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے اور ایک آدمی ایک زخمی کو ہنگامی طبی امداد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب لندن ایمبولنس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیون بیٹ کےمطابق ہم نےجائے وقوعہ پر بہت سی ایمبولنسیں بھیج دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طبی ساز و سامان بھی ارسال کر دیا ہے۔


    لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    بی بی سی کے مطابق اس واقعے کے ایک عینی شاید عبدل رحمان نے انہیں بتایا کہ وین ڈرائیور نے کہا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو مارنا چاہتا ہے، جب وین میں بیٹھا ہوا شخص باہر آیا تو وہ بھاگنا چاہتا تھا اور وہ بھاگتے ہوئے کہہ رہا تھا’’میں مسلمانوں کو مارنا چاہتا ہوں، میں مسلمانوں کو مارنا چاہتا ہوں۔‘‘

    پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد مسلمان ہیں اور کم از کم 8 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے حملے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق، زخمی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

    لندن میں پے درپے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر وزیرِ اعظم نے آج ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے

    واضح رہےکہ اس سے پہلے تین جون کو لندن برج پر اور اس کے پاس کے علاقے میں لوگوں پر حملہ ہوا تھا جسے پولیس نے شدت پسند حملہ قرار دیا تھا۔حملےمیں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےتھے۔

    حملہ آور کون ہے؟ شناخت ہوگئی

    مسجد پر حملہ کرنے والے گرفتار دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، حملہ آور کی عمر 47  سال ہے اور اس کا نام ڈیرن آسبورن اور وہ برطانوی شہری ہے۔

    برطانوی ویب سائٹ دی گارجین نے برطانوی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم کا نام ڈیرن آسبورن ہے کارڈف کا رہائشی ہے جو کہ اسلام فوبیا کا شکارہے، ملزم نے مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کو وین کے ذریعے نشانہ بنایا۔

    ملزم کی کارڈف میں جہاں رہائش گاہ ہے وہاں سے منتخب لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اسٹیون نے عوام سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں حملہ آور ڈیرن آسبورن سے متعلق کوئی معلومات ہے توہم سے فوری طورپر رابطہ کریں اور تعصب پر مبنی بیانات سے گریز کریں۔

    ملزم کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کا شدید مخالف ہے اور وہ اس کا کھلم کھلا اظہار بھی کرتا تھا، حملے کے وقت بھی اس کے الفاظ ’’ آئی وانٹ ٹو کل آل مسلم  (میں تمام مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہوں)‘‘ تھے۔

    برطانوی پولیس کے مطابق ملزم شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے، لندن کے علاقے ویسٹن سپر میئر میں اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور ایک بار پہلے بھی دہشت گردی کے حملے کے شک میں گرفتار ہوچکا ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا کے شاپنگ مال میں دھماکے کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بم دھماکے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بم خواتین کے ٹوائلٹ میں رکھا گیا تھا۔

    بگوٹا کے میئراینرک پنالوسا کا کہناہےکہ مرنے والوں میں سے ایک خاتون کا تعلق فرانس سے تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق دھماکے میں ہلا ک ہونے والی 23سالہ فرانسیسی خاتون جو کہ شہر کے جنوب میں واقع اسکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھیں جبکہ دیگر دو خواتین کی عمر 27 اور 31 سال ہے تاہم ان کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔


    صومالیہ میں ریسٹورنٹ پرخودکش حملہ‘ 31افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ روز صومالیا کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں31 افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 47افراد گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 47افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کےدوران 47افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں پولیس نے اورنگی ٹاؤن کےعلاقے پیرآباد میں سرچ آپریشن کےدوران پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔

    دوسری جانب نیوکراچی خمیسوگوٹھ میں بھی پولیس نے رات گئے کارروائی کرکے انیس افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کےلیے تھانے منتقل کردیا۔

    ادھرکراچی کے علاقے شیرشاہ میں پولیس نے کارروائی کےدوران کےالیکٹرک کےسیکیورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کے تار برآمد کرلیے۔


    کراچی میں فائرنگ ‘ باپ بیٹا جاں بحق


    یاد رہےکہ تین روز قبل کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے باپ نوجوان بیٹے کوجاں بحق کر دیاتھا۔ فائرنگ سے 52سالہ شخص کی 6سالہ بیٹی زخمی بھی ہو گئی تھی۔

    واضح رہےکہ کراچی کےعلاقے رضویہ اور محمود آباد میں بھی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی:فیڈرل بی ایریامیں پولیس کاچھاپہ‘شیرکوگھمانےوالاشہری گرفتار

    کراچی:فیڈرل بی ایریامیں پولیس کاچھاپہ‘شیرکوگھمانےوالاشہری گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتےہوئےشیر گھمانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

    تفسیلات کےمطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کےدوران شیر گھمانے والے شہری ثقلین کو گرفتار کرکےشیرکو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کےمطابق شہری ثقلین کے پاس شیر کوبطور پالتو جانور رکھنے کا پرمٹ ہے۔ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہناہےکہ پرمٹ کی تصدیق محکمہ وائلڈ لائف کرےگا۔

    دوسری جانب شیر کےمالک ثقلین کا کہناہےکہ شیر بیمار تھا جسے ڈاکٹر کو دکھا کرگھرلارہاتھا۔


    کراچی: کریم آباد مارکیٹ میں شہری خونخوار شیر لے کر پہنچ گیا


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈ وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنے ہمراہ ویگو گاڑی میں شیر کو پیچھے لے کر بیٹھا ہے اور اُس کے ہاتھ میں بس ایک پٹہ ہے۔

    واضح رہےکہ وزیر داخلہ سندھ نے شیر کو گاڑی میں گھمانے والے شہری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو گاڑی تلاش کرنے اور متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیاہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں فائرنگ ‘ باپ بیٹا جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ ‘ باپ بیٹا جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے گلستان جوہر میں مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے باپ اور ان کے نوجوان بیٹے کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے باپ نوجوان بیٹے کوجاں بحق کر دیا۔ فائرنگ سے 52سالہ شخص کی 6سالہ بیٹی زخمی بھی ہو گئی۔

    ایس پی گلشن غلام مرتضیٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ماضی میں خطرناک لیاری گینگ وار سے تعلقات تھے جبکہ گینگ وار گزشتہ سالوں کے دوران ان کے 3 بھائیوں کو بھی قتل کرچکا ہے،اس لیے یہ واقعہ بھی اسی سے جڑا معلوم ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول محمد علی کا تعلق لیاری سے تھا اور وہ عارضی طور پر گلستان جوہر منتقل ہوا تھا۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔


    متحدہ رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ، فوٹیج جاری


    واضح رہےکہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی جمال احمد کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی کےعلاقے میں پیش آیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • فرانس میں پولیس اہلکارپرحملےکی کوشش ناکام ‘حملہ آور گرفتار

    فرانس میں پولیس اہلکارپرحملےکی کوشش ناکام ‘حملہ آور گرفتار

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گرجا گھر کے باہرپولیس نے حملہ آور کو گولی مارکر زخمی کردیا،حملہ آور نے پولیس اہلکار پر حملے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کےمطابق فرانسیسی پولیس حکام کا کہنا ہے پولیس نے پیرس میں گرجا گھرکے باہر اس شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے جس نے ایک پولیس اہلکار پر ہتھوڑے سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا نشانہ کیتھیڈرل کے پاس موجود پولیس ہیڈ کورٹر پر تعینات اہلکار تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں کو وہاں سے دور رہنے کو کہا ہے۔


    فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی


    یاد رہےکہ گزشتہ سال فرانس کے ساحلی شہر نیس میں تیزرفتار ٹرک قومی دن کی تقریب کےدوران شرکا پر چڑھ دوڑاتھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئےتھے۔


    فرانس میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘4افراد گرفتار


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں فرانس کے جنوبی موں پیلیئر میں پولیس کی جانب سے ایک مکان میں کارروائی کی گئی تھی،اس دوران 4افراد کوگرفتار کیاگیاجن میں ایک 16سالہ لڑکی بھی شامل تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں‘6افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں‘6افراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں کےدوران گینگ وار کے اہم کمانڈر یوسف پٹھان سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس نےحب میں کارروائی کےدوران لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر یوسف پٹھان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کےمطابق ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں رینجرز نے دو گرفتار ٹارگٹ کلرز مشہود اور محبت خان کو اورنگی پولیس کے حوالے کردیا۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 16افراد کے قتل کا اور رینجرز کے ایک سب انسپکٹر کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق ملزم مشہود کاتعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔

    ادھر پولیس نے لیاقت آباد سے آصف اور نیوکراچی سے ندیم کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس کےمطابق دونوں سیاسی جماعتوں کےکارکن ہیں۔

    خیال رہےکہ کراچی کے علاقے مومن آباد کے علاقے سے اشتہاری ملزم عبدالجبار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘گینگ وار ملزم ہلاک‘8گرفتار


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے شہرقائد میں لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وارملزم ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اورنگی سے ڈکیت گروپ کے پانچ کارندے اورجیکسن سے تین ملزمان پکڑے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں