Tag: پولیس

  • جرمنی: خودکش حملے کی منصوبہ بندی‘نوجوان گرفتار

    جرمنی: خودکش حملے کی منصوبہ بندی‘نوجوان گرفتار

    برلن : جرمن پولیس نے نوجوان پناہ گزین کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہ تھا کہ وہ برلن میں خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمن وزیرِ داخلہ کارل ہائنز شروئٹرکاکہناہے کہ 17 سالہ نوجوان کو برینڈن برگ کے قریب اوکرمارک قصبے میں گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کےمطابق وہ 2015 میں جرمنی میں داخل ہوا تھا۔ تاہم پولیس نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی کہ نوجوان کا تعلق شام سے ہے۔

    برینڈن برگ پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ نوجوان کو اسپیشل فورسز نےمخبری پر گرفتار کیا۔ نوجوان نے اپنے خاندان کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں انہیں خدا حافظ کہتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جہاد میں حصہ لے رہا ہے۔


    برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک


    جرمن وزارتِ داخلہ نے نوجوان کی شہریت شامی بتائی ہے تاہم پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ شہریت یا حملے کی تفصیلات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی، اور یہ کہ تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس دو لاکھ 80 ہزار پناہ گزین داخل ہوئے تھے، تاہم یہ تعداد 2015 کے مقابلے پر کہیں کم ہے جب چھ لاکھ پناہ گزین ملک میں آئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پولیس کا محکمہ کسی شخصیت کا محتاج نہیں، انور سیال

    پولیس کا محکمہ کسی شخصیت کا محتاج نہیں، انور سیال

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے کسی پولیس افسر کو ڈرنے اور ناجائز احکامات ماننے کی ضرورت نہیں، سندھ پولیس کسی افسر کی محتاج نہیں، آئی جی سندھ میرے ماتحت کے بھی ماتحت ہیں۔

    پولیس افسران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا  کہ میرے ہوتے ہوئے تمام کام میرٹ پر ہوں گے، آئی جی سندھ سے تعلقات کشیدہ نہیں کیونکہ میرے پاس 20 گریڈ کے اور بھی افسران موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج اے ڈی خواجہ آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات ہیں کل کوئی اور ہوگا، محکمہ پولیس کوئی سیاسی جماعت نہیں جو کسی کا محتاج ہو، اے ڈی خواجہ جب آئی جی نہیں تھے اُس وقت بھی شہر میں امن تھا اور آج بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ کس کے ساتھ چلے سکتی ہے یا نہیں مگر اے ڈی خواجہ کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے فیصلہ انہی پر چھوڑ دیں کیونکہ پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔

    سہیل انور سیال نے کہا کہ آج سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا تھا تاہم جس دن اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا اُس دن آئی جی سندھ کو بھی بلایا جائے گا۔

    انور سیال نے کہا کہ افسران آتے اور جاتے رہتے ہیں،تماشہ نہیں بنانا چاہیے، آئی  جی کو ہٹانے سے متعلق  انور مجید کا کوئی تعلق نہیں، صوبائی حکومت کسی شخص کے کہنے پر نہیں چل سکتی، ہم آپریشن ردالفساد کو ہرصورت کامیاب بنائیں گے۔

    اجلاس سے متعلق گفتگو

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہری اطمینان سے عبادات اور خریداری کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی جس کے لیے سعید آباد ٹریننگ سینٹر سے بھی اہلکاروں کو بلایا جائے گا، کوشش ہوگی کہ تروایح والے مقامات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔

    سہیل انور سیال نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پیز سڑکوں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اگر کسی افسر نے غلفت برتی تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    پولیس افسران کے اہم اجلاس میں آئی جی سندھ کی عدم شرکت

    سندھ کے نئے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی زیر صدارت پولیس افسران کے اجلاس میں آئی جی سندھ شریک نہ ہوئے،  وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے درمیان اختلافات کی افواہیں زیر گردش کررہی ہیں۔ اجلاس میں سندھ پولیس کی کارکردگی اور امن و امان سے متعلق امور زیر غور آئے۔

    اجلاس کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ آؤٹ آف اسٹیشن افسر جانے کی اجازت لیں۔ کچھ افسران تو کراچی میں ہیں تو انہیں اجازت لینے کی کیا ضرورت ہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کسی پولیس افسر کو میٹنگ میں شرکت سے نہیں روکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا پہلا روبوٹک پولیس مین

    دنیا کا پہلا روبوٹک پولیس مین

    دبئی: دنیا کے پہلے روبوٹک پولیس مین نے کام شروع کردیا۔ روبوٹ نے دبئی میں سیکیورٹی کے حوالے سے جاری گلف ایکسپو کے تینوں دن کامیابی سے اپنے فرائض انجام دیے۔

    روبوٹ پولیس مین فلمی کہانیوں سے نکل کر حقیقی کردار بن گیا۔ دبئی میں جاری 3 روزہ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران روبو کوپ نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔

    پہیوں پر چلتا 100 کلو وزنی روبوٹ نہ صرف خوشی، غم، تکلیف اور دیگر انسانی جذبات کو سمجھ سکتا ہے بلکہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں پولیس ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر کے صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

    روبوٹ انگریزی اور عربی کے علاوہ مزید 4 زبانوں میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

    دبئی پولیس کا ہدف ہے کہ سنہ 2030 تک کم از کم 25 فیصد سیکیورٹی فورس روبوٹس پر مشتمل ہو جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کو وطن واپسی کی اجازت

    بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کو وطن واپسی کی اجازت

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی۔ ان کے شوہر طاہر علی کو ان کا امیگریشن فارم کل عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کی پاکستانی شخص طاہر علی سے شادی کے بعد مختلف تنازعوں کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

    طاہر علی اور ڈاکٹر عظمیٰ اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ طاہر علی سے امیگریشن فارم ملنے پر ڈاکٹر عظمیٰ واپس جا سکتی ہے۔ عظمیٰ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے عظمیٰ کی بحفاظت واپسی کا حکم دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی شہری نے گن پوائنٹ پر نکاح کیا: بھارتی خاتون کا الزام

    طاہر علی کی درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ عظمیٰ اگر چیمبر میں ملاقات کرنا چاہتی ہیں تو کرلیں مگر عظمیٰ نے انکار کردیا۔

    عدالت نے عظمیٰ کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

    دوسری جانب پاکستان فارن آفس نے بھی عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ عدالت نے طاہر علی کو امیگریشن فارم جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بونیر کے رہائشی طاہر علی کی دوستی ملائیشیا میں ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی۔ کچھ عرصہ بعد ڈاکٹر عظمیٰ، طاہر سے شادی کرنے کے لیے واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچیں جس کے بعد دونوں کا نکاح انجام پایا۔

    دو روز بعد ڈاکٹر عظمیٰ طاہر کے بھارتی ویزے کی درخواست لیے 2 روز بھارتی ہائی کمیشن گئیں جہاں سے وہ منظر سے غائب ہوگئیں۔

    تاہم اگلے ہی دن وہ منظر عام پر آگئیں اور انہوں نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ ان سے گن پوائنٹ پر نکاح کروایا گیا۔

    مقامی عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد انہوں نے مبینہ شوہر پر گن پوانئٹ پر نکاح کے ساتھ ساتھ زیادتی اور تشدد کا الزام بھی لگا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ طاہر نشہ آور ادویات دے کر واہگہ بارڈر سے پاکستان لایا۔

    ان کے مطابق وہ بہت مشکل سے ہائی کمیشن پہنچی ہیں اور یہاں پہنچ کر انہوں نے پناہ لے لی، اب وہ دہلی جانے تک یہیں رہیں گی۔

    بعد ازاں ان دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں ڈاکٹر عظمیٰ کو بخوشی اور پورے ہوش و حواس کے ساتھ نکاح کے لیے ہامی بھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی ڈاکٹر عظمیٰ کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی

    دوسری جانب ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر طاہر علی نے مؤقف اختیار کیا کہ عظمیٰ نے اپنی مرضی سے شادی کی اور وہ اب جھوٹ بول رہی ہے۔ طاہر کا کہنا تھا کہ عظمیٰ کو شادی سے قبل ہی معلوم تھا کہ وہ شادی شدہ ہے۔

    بعد ازاں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ عظمیٰ خود بھی طلاق یافتہ ہے اور اس کی ایک بچی بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں بس ندی میں گرنے سے23افرادہلاک

    بھارت میں بس ندی میں گرنے سے23افرادہلاک

    اتراکھنڈ: بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بس ندی میں گرنے سے 23افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اتراکھند میں بس ندی میں جاگری جس کے باعث 23مسافر ہلاک جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے۔

    اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر راوت کاکہناہےکہ حادثہ بس ڈرائیور کی ٖغفلت کےباعث پیش آیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    بس حادثے کے شکار افراد گنگوتری سے واپس اپنی ریاست مدھیہ پردیش جا رہے تھے۔ گنگوتری کو ہندو مذہب میں اہم مقام حاصل ہے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں سے دریائے گنگا نکلتی ہے۔


    بھارت : بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک


    مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شو راج سنگھ چوہان نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہےکہ اترا کھنڈ میں سنہ 2013 میں آنے والے سیلاب میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

    سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

    سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سوات میں منگورہ کےعلاقے کوکاری میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین سمیت 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد پولیس اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔


    خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں گوجرانوالہ کے نواحی علاقےگوندلانوالہ میں رات گئےگھر کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اور اس کے 4بچے ملبے تلے دب کرجان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مانچسٹر دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا‘عمران خان

    مانچسٹر دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا‘عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہمدری کااظہار ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوےکہا کہ دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔


    برطانوی وزیراعظم نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا


    اس سے قبل برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی تھی۔


    مانچسٹر ایرینا میں دھماکہ‘19افراد ہلاک‘50 زخمی


    واضح رہےکہ گزشتہ رات مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

    مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی

    مانچسٹر: : مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایرینا میں پولیس نے کنسرٹ کے دوران دہشت گرد حملے میں 22ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 59 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    مانچسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی سنگر آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    مانچیسٹر پولیس نے ابتدائی طور پر اسے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی قرار دیا تھا تاہم آج صبح مانچیسٹر کے چیف کانسٹیبل ایئن ہوپکنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

    پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ بھی نہیں کہا گیا اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق جائےحادثہ پر امدادی کارروائیوں کےدوران زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قریبی ٹرین اسٹیشن، مانچسٹر وکٹوریہ اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔


    بنکاک: اسپتال کے سامنے دھماکہ‘ 24 زخمی


    واضح رہےکہ اطلاعات کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر 18000 افراد کی گنجائش موجود ہے اور حادثے کے وقت وہاں ہزاروں افراد موجود تھے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ کل کتنے لوگوں کو ٹکٹ ملا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ریاست ظالموں‌ کے ساتھ سے ڈنڈا چھین کر طالب علموں کے تحفظ کو یقینی بنائے، والد مشال

    ریاست ظالموں‌ کے ساتھ سے ڈنڈا چھین کر طالب علموں کے تحفظ کو یقینی بنائے، والد مشال

    صوابی: مشال خان کے والد نے کہا ہے کہ ملک میں عدم تشدد کے نظریے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ریاست ظالموں کے ہاتھ سے ڈنڈا چھین لے تاکہ طالب علموں کا تحفط یقینی بنایا جاسکے۔

    مشال خان کے چالیسویں کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے طالب علم کے والد اقبال نے کہا کہ دھرتی کے دیگر مشال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ  درسگاہوں میں علم کیساتھ طلباکے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک میں کبھی کسی کو انصاف نہیں ملا جس کی بہت ساری وجوہات ہیں، اب وقت ہے کہ ریاست ظالموں کے ہاتھ سے ڈنڈا چھین کر اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

    اس موقع پر مشال خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کے قتل کی تحقیقات سے مطمئن ہیں، طالب علموں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھائی کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

    چالیسویں کی تقریب میں پیش ہونے والی قرارداد  واضح اکثریت سے منظور کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مشال خان قتل کیس کو فوجی عدالت بھیجا جائے۔ مشال کے چالسویں کی تقریب میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کےارکین سمیت سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

    خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مقتول مشال خان کے والداقبال نےسپریم کورٹ سےماسٹر مائنڈ کو بھی شامل تفیش کرنے کامطالبہ کیا ہے۔


    مشال خان کی بہنوں کے لیے تعلیم جاری رکھنا مشکل


    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےسپریم کورٹ میں مشال خان قتل ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مشال کا قتل نہ صرف والدین بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔

    یاد رہے کہ 13 اپریل کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے طالب علم مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔


    عمران خان کی مردان میں طالبعلم کے قتل کی مذمت، جنگل کا قانون نافذنہیں ہونے دیں گے


    واضح رہےکہ مشعال پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا تھا تاہم چند روز بعد انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے بتایا کہ مشعال کے خلاف توہین رسالت سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے۔

  • لاہور میں 19 سال بعد خاتون ایس ایچ اوتعینات

    لاہور میں 19 سال بعد خاتون ایس ایچ اوتعینات

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 17سال بعد خاتون پولیس آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کردیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور میں پہلی خاتون پولیس آفیسرغزالہ شریف کو ایس ایچ او رنگ محل تعینات کیا گیا ہے.صوبائی دارالحکومت میں 19سال کے طویل عرصے بعد کسی خاتون افسر کو ایس ایچ او بنایا گیا ہے۔

    غزالہ شریف کے ایس ایچ او تعینات کئے جانے سے 19 سال قبل بشریٰ غنی نے بطور ایس ایچ او یکی گیٹ چارج سنبھالا تھا۔

    ایس ایچ او غزالہ شریف کا کہناہےبہت سی خواتین پولیس اسٹیشن آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتی ہیں لیکن خاتون تھانے دار کی تعیناتی سے ان کے اس رویے میں تبدیلی رونما ہوگی۔

    واضح رہےکہ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی کی جانب یہ ایک بڑا اقدام ہے۔ ان کا کہناہےکہ خواتین کی تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعیناتی سے محکمہ پولیس کا سافٹ امیج سامنے آئے گا اور عوام کا پولیس پراعتماد بحال ہو گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔