Tag: پولیس

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘6ڈاکو گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘6ڈاکو گرفتار

    کراچی :شہرقائدکےمختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائیوں کےدوران چھ ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس نےکراچی کےعلاقےعزیزآباد سے جرائم کی40 سےزائدوارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔پولیس کےمطابق ملزمان پہلے بھی جیل جاچکےہیں۔

    دوسری جانب پولیس نےناظم آباد اورسرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلوں کےبعد چار ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےڈاکو شہریوں سےلوٹ مارکررہے تھےجبکہ ملزمان کےقبصے سےمسروقہ مال برآمد کرلیاگیاہے۔

    کراچی کےعلاقےپرانی سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ سے یاسرمحمود نامی شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    ادھرسانگھڑ میں لنڈو پولیس نے مقابلے کےبعد بدنام زمانہ ڈاکو رشید چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کےمطابق ڈاکو کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے بتایاکہ فرار ھونے والے ڈاکوؤں کی کرفتاری کےلیےپولیس کی بھاری نفری تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے انہیں بھی جلد گرفتارکرلیاجائےگا۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجارکےمطابق گرفتار ڈاکو رشید چانڈیو درجن سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


    لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر


    واضح رہےکہ گزشتہ روزانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے لاہورمیں ایسٹرکےموقع پردہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جبکہ کارروائی میں ایک دہشت گرد ماراگیا اورخاتون کو گرفتارکیا گیا تھا۔

  • تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےشہرسیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر 80دنبے ہلاک جبکہ 100سےزائدزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپردنبوں پرچڑھ دوڑا جس کےنتیجے میں 80دنبے ہلاک اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔حادثے کےباعث ٹریفک جام ہوگیا جس کوکلیئر کروانے کےلیےپولیس نے کرین منگوالی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق ڈمپرریس کےدوران بے قابو ہوا اور اس نے 80دنبوں کوکچل دیا۔پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کرلیاہے۔


    ڈمپر اور کار میں تصادم، 5افرادجاں بحق، 6زخمی


    یاد رہےکہ دوروز قبل کراچی میں آئی سی آئی پل پرتیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئےتھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


    جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔


    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےصوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • حافظ آباد میں کومبنگ آپریشن‘ 57افراد گرفتار

    حافظ آباد میں کومبنگ آپریشن‘ 57افراد گرفتار

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کےشہر حافظ آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کومبنگ آپریشن کےدوران 57افراد کو گرفتارکرکےاسلحلہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کےشہر حافظ آباد،جلال پوربھٹیاں اورسکھیکھی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کومبنگ آپریشن کےدوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 57مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کےمطابق جی 3رائفلیں،ایس ایم جیز اوردیگراسلحہ شامل ہےجبکہ آپریشن کےدوران غیرقانونی طور پر مقیم 16افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیاگیا۔


    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار


    خیال رہےکہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نےملتان سویرہ چوک میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7دہشت گردوں کوگرفتار کیاتھا۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی گجرانوالہ ٹیم نےسیالکوٹ میں کارروائی کےدوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو تفتیش کےلیےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ 8 اپریل کو لاہور کےقریب محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےنتیجے میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ مناواں میں ہونےوالی کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والےدہشت گردوں میں لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کا سہولت کار بھی شامل تھا۔

  • ملک کوامن کاگہوارہ بنانےکےلیےسندھ پولیس کردارادا کرےگی‘ آئی جی سندھ

    ملک کوامن کاگہوارہ بنانےکےلیےسندھ پولیس کردارادا کرےگی‘ آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہناہےکہ سندھ پولیس کوسب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہےاس کا مقابلہ کرکےملک کوامن کاگہوارہ بنائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 92ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں آئی جی سندھ کا کہناتھاکہ پولیس اہلکار شہریوں کے محافظ اور خادم ہیں۔

    اے ڈی خواجہ کا کہناتھاکہ میں اپنی جگہ پر ہوں اوردہشت گردی کےخاتمے تک شہر میں آپریشن بھی جاری رہےگا۔

    پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 28 خواتین سمیت 639 پولیس اہلکار شامل تھےجنہوں نےپریڈ کےدوران تربیت کاعملی مظاہرہ بھی کیا۔

    آئی جی سندھ نےپاسنگ آؤٹ پریڈ کےاختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ پولیس کےجوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے ہیں اسی طرح بہادری کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پراے ڈی خواجہ کا کہناتھاکہ کراچی میں قومی ورثے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نےکہاکہ پولیس والا ہویاکوئی اوررعایت نہیں برتی جائے گی۔


    ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ روزصوبہ پنجاب کےشہر ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ رینجرزکا 1سیکورٹی اہلکار شہیدہوگیاتھا۔


    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا


    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاتھا۔

  • بھارت میں جرمن سیاح خاتون سےاجتماعی زیادتی

    بھارت میں جرمن سیاح خاتون سےاجتماعی زیادتی

    تامل ناڈو: بھارت کی شمالی ریاست تامل ناڈو میں سیاحت کے لیے آنے والی جرمن خاتون کےساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

    تفصیلات کےمطابق ریاست جرمن سیاح کاکہناہےکہ وہ ماماللاپورم کےایک ساحلی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں اورساحل سمندرپرچہل قدمی کےدوران نامعلوم افراد انہیں زبردستی اپنے ساتھ لےگئے اورزیادتی کانشانہ بنایا۔

    پولیس افسر سنتوش کاکہناہےکہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

    ضلعی پولیس افسر کا کہناتھاکہ جرمن خاتون کا طبی معائنہ کروایا گیا ہےجس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خاتون سے زیادتی کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ خاتون پانچ دیگرجرمن شہریوں کے ساتھ یہاں سیاحت کے لیے آئی ہوئی تھیں۔

    خیال رہےکہ بھارت میں غیرملکی سیاح خواتین کےساتھ زیادتہ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ گوا میں ایک 28 سالہ آئرش خاتون کو زیادتی کےبعد قتل کردیاگیاتھا۔


    نئی دہلی: امریکی سیاح خاتون سے اجتماعی زیادتی


    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیاحت کےلیے آنے والی امریکی خاتون کومبینہ طوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیاتھا۔


    ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی


    جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی اسرائیلی خاتون کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا الغرض دنیا کے کسی بھی ملک کی عورت بھارت میں محفوظ نہیں ہے۔

  • پیراگوئےمیں مشتعل مظاہرین نےپارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگادی

    پیراگوئےمیں مشتعل مظاہرین نےپارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگادی

    اسونسیون: پیراگوئے میں صدر کو دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت کے بل کےخلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کےدوران پارلیمنٹ کی عمارت کوآگ لگادی۔

    تفصیلات کےمطابق پیراگوئے میں صدر کو دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنےکےمجوزہ بل کےخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے چاردیواری اور کھڑکیوں کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔

    p1

    پیراگوئے میں 1992 میں جو نیا آئین مرتب کیا گيا تھا اس کے مطابق صدر صرف ایک بار ہی پانچ برس کی معیاد کے لیے منتخب ہو سکتا ہے۔

    p2

    پیراگوئےکے صدر ہوراشیو کارٹیز دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کے لیےاس آئینی پابندی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ان کی معیاد 2018 میں ختم ہورہی ہے اور وہ دوباہ انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔

    p3

    خیال رہےکہ جب سینیٹ نے آئین میں ترمیم کے لیے اس بل کو منظوری دی تو اس کے خلاف لوگوں نے باہر نکل کر سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔پولیس نے ہجوم کومنتشر کرنے کےلیےربڑ کی گولیوں اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    p4

    اس بل کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کے جمہوری ادارے کمزر پڑ جائیں گے۔

    paraguay1

    یاد رہےکہ پیراگوئے 1945 سے لے کر 1989 تک آمر جنرل الفیرڈو سٹروزنیر کے ماتحت تھا جنہوں نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

    paraguay2

    واضح رہےکہ 1992 میں نئے آئین کے بعد جدید حکومت کا قیام عمل میں آیا لیکن سیاسی جماعتوں کے درمیان آپسی جھگڑوں اور کئی بارناکام بغاوتوں کے سبب ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکا۔

    paraguay3

  • اٹلی میں مبینہ دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘ 4افراد گرفتار

    اٹلی میں مبینہ دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘ 4افراد گرفتار

    وینس : اٹلی کےشہر وینس میں پولیس نے چار افراد کو ایک جہادی سیل کا حصہ ہونے کےالزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق اٹلی کے معروف سیاحتی شہر وینس میں پولیس نےدہشت گردی کامنصوبہ بنانے کے الزام میں کوسوو سے آنے والے چار افراد کو گرفتارکرلیاہے۔

    پولیس حکام کےمطابق گرفتار کیے جانےوالےلوگوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔گرفتار کیے جانے والے چاروں افراد کے پاس اٹلی میں رہائش کا اجازت نامہ موجود تھا۔

    پولیس کاکہناہےکہ کوسوو سے آنے والے اس گروہ پر کئی ماہ سے سیکورٹی اداروں نے نظر رکھی ہوئی تھی اورخدشہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ وہ شام میں اسلامی شدت پسندوں سےجاملیں گے۔


    مزید پڑھیں:برطانوی پارلیمنٹ پر حملہ: 5 افراد ہلاک ‘40 زخمی


    اطالوی پولیس کےمطابق گزشتہ روز ان تمام افراد کووینس میں دہشت گردحملےکی منصوبہ بندی کرنےکےالزام میں گرفتار کیاگیا۔


    مزید پڑھیں: لندن حملوں کے ملزم کا پتا چل گیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ کا دعویٰ


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں برطانوی دارالحکومت لندن میں حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ 40 افراد زخمی ہوئےتھے۔حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

    بعدازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے دعویٰ کیاتھا کہ حملے کا ذمہ دار خالد مسعود نامی برطانوی مسلم شہری ہے۔


    مزید پڑھیں:فرانس میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام‘4افراد گرفتار


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہناتھاکہ ملک میں چار افراد کی گرفتاری کےبعد دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

  • اینٹی رومیواسکواڈ کی تشکیل‘ الہ آباد ہائی کورٹ نےمنظوری دے دی

    اینٹی رومیواسکواڈ کی تشکیل‘ الہ آباد ہائی کورٹ نےمنظوری دے دی

    لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ نےاترپردیش میں’اینٹی رومیو اسکواڈ ‘ کو لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی قانونی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق الہ آباد ہائی کورٹ کےلکھنو بینچ نےاترپردیش حکومت کی جانب سے ’اینٹی رومیو اسکواڈ ‘کی تشکیل کوگرین سگنل دے دیا۔

    گورَوگپتا کی جانب سے اینٹی رومیو اسکواڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ریاست کی جانب سےاس اقدام کےبعد لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت بڑھ گئی ہے۔


    بھارتی ریاست اترپردیش میں اب پولیس کی ڈیوٹی میں عاشقوں کو پکڑنا بھی شامل


    وکیل گورَوکاکہناتھاکہ بھارت میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ روکنے کےلیے بنائےگئے بی جے پی کے اینٹی رومیو اسکواڈ کی غنڈہ گردی جاری ہے۔

    لکھنو بینچ کےجج اے پی ساہی نےکہاکہ ریاست کو حق حاصل ہےکہ وہ موجودہ قوانین میں تبدیلی کرسکتی ہےلیکن اس بات کا خیال رکھتے ہوئےکہ اس طرح کے قوانین دیگرریاستوں میں موجود ہوں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل لکھنو بینچ کی جانب سےلکھنوپولیس چیف کو طلب کیاگیاتھاکہ وہ اینٹی رومیو اسکواڈ کے حوالے سے عدالت کوبریفنگ دیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترپردیش کے نئے وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے ضلع کے ہر تھانے میں اینٹی رومیو اسکواڈ بنانے کےاحکامات جاری کیے تھے۔

    واضح رہےکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت کی جانب سےاینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل کو قانونی قرار دے دیا ہے۔

  • امریکی پولیس اہلکار بپھری گائے سے جان بچانے میں کامیاب

    امریکی پولیس اہلکار بپھری گائے سے جان بچانے میں کامیاب

    مجرموں کے لیے دہشت کی علامت سمجھے جانے والی امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس کو ایک گائے نے تگنی کا ناچ نچا دیا۔

    ٹیکساس میں ایک پولیس اہلکار ایک بپھری ہوئی گائے سے بہت پھرتی سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا۔

    پولیس کار میں نصب کیمرے کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بپھری گائے مذبحہ خانے سے فرار ہو کر قریبی پارک میں گھس آئی۔

    موقع پر موجود پولیس اہلکار اپنی گاڑی کے ذریعہ اس گائے کو دھکیل کر پارک کے ایسے کونے میں لے گیا جہاں چاروں جانب گرل لگی تھی۔

    لیکن آزاد فضا کی دلدادہ اس گائے کو پولیس افسر کی یہ ادا پسند نہ آئی۔

    مزید پڑھیں: بیل کی ’ویرو‘ کی طرح خودکشی کی کوشش

    ابھی پولیس افسر نے گاڑی سے اتر کر گیٹ بند کرنے کی کوشش کی ہی تھی کہ غصے میں بھری گائے پلٹ کر پولیس اہلکار پر حملہ کرنے دوڑی۔

    ہوشیار پولیس افسر صرف چند لمحوں کی پھرتی سے گائے کے اس وار سے بال بال بچا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل وہنے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 1ڈاکو ہلاک

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 1ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے شاہ لطیف میں پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے شاہ لطیف میں رات گئےگھر میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس نےتعاقب کیا فائرنگ کےتبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والےملزم کےقبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیاگیا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز مومن آباد اورنگی میں مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت حیدر علی ولد سرور افغانی کےنام سےہوئی ہے۔ملزم مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزم کے خلاف پاکستان بازار،مدینہ کالونی،بلدیہ ٹاون،اتحاد ٹاون،سعیدآباد،اورنگی ٹاون،اور مومن آبا د تھا نوں میں ڈکیتی کے بے شمار مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں مومن آباد کے علاقے میں دوران ڈکیتی گھر کے اندر لوٹ مارکے دوران باپ کو قتل اور دو لڑکوں کو گولیاں مارکر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کےمطابق مارے جانے والے ملزم حیدر علی ولد سرور افغان سے ملنے والا موبائل فون مقتول سے ہی چھینا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں:رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد


    واضح رہےکہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 10ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔