Tag: پولیس

  • شیخو پورہ: طلبا کی فیس ہڑپ کر کے فرار ہونے والا پرنسپل گرفتار

    شیخو پورہ: طلبا کی فیس ہڑپ کر کے فرار ہونے والا پرنسپل گرفتار

    لاہور: شیخو پورہ میں میٹرک کے طلبا کی داخلہ فیس ہڑپ کر کے فرار ہونے والا نجی اسکول کا پرنسپل گرفتار ہوگیا۔ اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ میں نجی اسکول کے پرنسپل نے میٹرک کے چالیس طلبا سے ایڈمیشن فیس وصول کی اور فرار ہوگیا۔ طالب علم میٹرک کا پرچہ دینے سے محروم رہ گئے۔ سال ضائع ہونے پر مشتعل طلبا نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔

    مشتعل طلبا کا ساتھ دینے میں طالبات بھی پیچھے نہ رہیں اور اپنے جوہر دکھائے۔ طلبا نے بینر اٹھا کر احتجاج بھی کیا۔ بپھرے طلبا نے وزیر اعلیٰ سے سال ضائع ہونے سے بچانے کی اپیل بھی کی۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے بھی اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

  • کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

    کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہ فیصل پر واقع 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارتوں کو کلیئر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلوچ پل کے قریب 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

     پولیس کے مطابق دونوں عمارتوں کو دھمکی آمیز فون کال کے بعد فوری طور پر خالی کروایا گیا۔

    بعد ازاں بی ڈی ایس نے تلاشی کا عمل مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دیا۔ انچارج بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ عمارت سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ مختلف سیکیورٹی اداروں کو بھیجے جانے والے مراسلے کے مطابق دہشت گرد سندھ ہائیکورٹ، سندھ اسمبلی اور ایمپریس مارکیٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ زینب مارکیٹ سمیت ایم اے جناح روڈ پر موجود مارکیٹوں اور دو دریا پر موجود ریستورانوں کو بھی دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں پے در پے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

  • منگھو پیر، پولیس مقابلے میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک

    منگھو پیر، پولیس مقابلے میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک

    منگھو پیر : پولیس نے منگھوپیر میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل سمیت 11 اہم شخصیات کے ناموں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگھوپیر غازی گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو پہلے سے پوزیشن سنبھالے ملزمان نے براہ راست فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    دوسری جانب پولیس کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ کچھ ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ ملزمان کے پاس سے شہر کی گیارہ معروف شخصیات کے ناموں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔

    فہرست میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی کے بھائی حسن عباس رضوی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ، ڈی ایس پی مہدی امام ، معروف سماجی شخصیت جبران ناصر، اور ایس ایس راؤ انوار سمیت ان کی پولیس ٹیم کے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور مذہبی و فرقہ ورانہ وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی تھی۔

  • فوجی عدالتیں، متحدہ اور پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا

    فوجی عدالتیں، متحدہ اور پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہ ہوسکا اور پارلیمانی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، متحدہ پاکستان اور پیپلزپارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بلائے جانے والے اجلاس میں اراکین ایک نکتے پر متفق نہ ہوسکے اور پارلیمانی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔

    قائد حزب اختلاف اور اُن کی جماعت پیپلزپارٹی کے کسی بھی رکن نے اجلاس میں شرکت نہ کی اور اس میں حاضر ہونے والے اراکین بھی حکومتی دلیلوں سے متفق نہ ہوسکے جس کے بعد فوجی عدالتوں کا معاملہ لٹک گیا۔

    پڑھیں: ’’ ذاتی طور پرسمجھتا ہوں فوجی عدالتیں قائم ہونی چاہئیں ‘راجہ پرویز اشرف ‘‘

    فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے مشیرقومی سلامتی ریٹائرڈلیفٹننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نےاجلاس میں شریک سینیٹرزکو معاملے پر بریفنگ دی۔

    اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتہاء پسندی کا خاتمہ بہت ضروری ہے جبکہ سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ اراکین دہشت گردی کی تعریف پر متفق نہیں ہوسکتے۔

    پیپلزپارٹی کے بعد متحدہ پاکستان نے بھی فوجی عدالتوں کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا جبکہ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اعتماد میں لینے اور ناراضیاں دور کرنے کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد کردیا۔

  • کراچی : سینٹرل جیل کےاطراف پولیس کاکومبنگ آپریشن‘30افرادگرفتار

    کراچی : سینٹرل جیل کےاطراف پولیس کاکومبنگ آپریشن‘30افرادگرفتار

    کراچی: شہرقائد میں سینٹرل جیل کےاطراف پولیس نےکومبنگ آپریشن کےدوران 30مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں سینٹرل جیل کے اطراف پولیس کی جانب سےکومبنگ آپریشن کےدوران پولیس نے30افراد کوحراست میں لے مشتبہ افراد کے ریکارڈ کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی۔

    ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق سرچ آپریشن میں دو سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکےگھر گھر تلاشی لی۔جس کے دوران تین غیرملکی باشندوں سمیت تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

    ڈاکٹر فہد کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے پہلی بار بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیا گیا۔۔ نامکمل شناختی کوائف اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کےلیےمختلف تھانوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری، درجنوں گرفتار،اسلحہ برآمد

    واضح رہےکہ گزشتہ روز ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے درجنوں افراد کوگرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کیاتھا۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    کراچی: شہرقائدمیں مبینہ پولیس مقابلے کے دورن تین ڈاکو مارے گئے،پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لال آباد میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہور ہے تھےکہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پرپہنچ گئی اورملزمان کا تعاقب کیا۔

    ملزمان نےگرفتاری سےبچنےکےلیےپولیس پرفائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کاکہنا ہے کہ تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ان کے قبضے سے اسلحہ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی‘اسلحے کابڑاذخیرہ برآمد

    یاد رہےکہ گزشتہ روز شہرقائد میں حساس اداروں نے کارروائی کےدوران اسلحےکابڑاذخیرہ برآمد کرکےایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کوگرفتار کیاتھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘7دہشت گردہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ روزکراچی میں رینجرز نے کارروائی کےدوران سات دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی مقداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیا۔

  • لواری ٹنل کےقریب برفانی تودہ گرنے سے7افراد جاں بحق

    لواری ٹنل کےقریب برفانی تودہ گرنے سے7افراد جاں بحق

    چترال : خیبرپختونخواہ کے شہر چترال میں لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پر برف کا تودہ گرنے سے سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق چترال میں گزشتہ روز لواری ٹنل کےقریب تودہ غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کی ورکشاپ پرگرا۔جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک جبکہ 7مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا۔

    ڈی سی چترال کا کہنا ہےقدرتی حادثے کی صورت میں غیر ملکی کمپنی کے ایمرجنسی اقدامات ناکافی ہیں۔کمپنی نے ایک ایمبولنس اور پیرامیڈیکس کی ٹیم رکھی ہوئی ہے۔

    ڈپٹی کشمنر چترال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص اب بھی ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یادرہےکہ چار سال قبل بھی چترال میں اسی جگہ پر برفانی تودہ گرنے سے چترال اسکاؤٹس کے سات جوان شہید ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:چترال: برفانی تودہ گرنے سے14افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ 5 فروری کو بھی چترال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 14افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

  • شمالی کوریاکےسربراہ کےبھائی کاقتل‘کوریائی شہری گرفتار

    شمالی کوریاکےسربراہ کےبھائی کاقتل‘کوریائی شہری گرفتار

    کوالالمپور: شمالی کوریا کےحکمران کےسوتیلے بھائی کم جونگ نیم کےقتل کےشبےمیں پولیس نےپہلاشمالی کوریائی شہری گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کےسربراہ کےسوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے الزام میں پہلے ہی دوخواتین اور ایک مرد سمیت تین افراد کی گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔

    اس سے قبل ملائیشین پولیس کی جانب سےگرفتار کیےجانےوالےافراد میں ایک انڈونیشین اور ایک ویتنامی خاتون سمیت ایک ملائیشین شہری شامل ہے۔

    کم جونگ نیم کئی سالوں سے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے تھے اور مکاؤ، کوالالمپور اور دیگر شہروں میں مقیم رہے تھے،تاہم وہ اپنی جلا وطنی اور شمالی کوریا کی حکومت کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کرتے تھے۔

    یاد رہےکہ2010 میں جاپانی میڈٰیا میں ان کے حوالے سےایک بیان شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا میں موروثی انتقال اقتدار کے مخالف ہیں۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کے سربراہ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں پراسرارطورپرہلاک

    واضح رہےکہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کِم جونگ نَیم ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کےایئرپورٹ پر رواں ماہ 14 فروری کو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔

  • ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘5دہشت گرد ہلاک

    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘5دہشت گرد ہلاک

    ملتان : صوبہ پنجاب کےشہرملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کےپانچ دہشت گردمارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نےخفیہ اطلاع پرضلع لیہ کےعلاقے چوبارہ دہشت گردوں کےٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں5دہشت گرد ہلاک ہو گئےجبکہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کےمطابق دہشت گرد ملتان میں مزار کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھےاور اپنےامیرعمرخالد خراسانی کے احکامات کا انتظار کررہے تھےتاہم اطلاعات پرکاروائی کی جس میں کامیابی ملی ہے۔

    سی ٹی ڈی پولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے چار دستی بم ،اور اسلحہ بھی ملا ہے،جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو سی ٹی ڈی حکام نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو لیہ منتقل کر دیاہے۔

    مزید پڑھیں:ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری 560 سے زائد افراد گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روزآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کےدوران 560 سے زائد مشکوک افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔

  • ملک کےمختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن‘113افراد گرفتار

    ملک کےمختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن‘113افراد گرفتار

    اسلام آباد: ملک کےمختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز نےکومبنگ آپریشن کےدوران 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 113افرادکوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہرکےبعد سیکیورٹی اداروں نے مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 113افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    خیبرپختونخواہ کے شہر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی مڈی روڈ پر سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکورٹی حکام کےمطابق ہلاک دہشتگرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرلیا،آپریشن کے دوران فائرنگ سے 1اہلکار زخمی ہوا۔

    مزید پڑھیں:ملک بھرمیں دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ، 40 ہلاک

    ادھرراولپنڈی ،ٹیکسلا اور پتوکی میں رات گئےقانون نافذکرنےوالےاداروں نےسرچ آپریشن کے دوران 33ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کےقریب سےتین غیرملکیو ں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیاگیا۔

    مزید پڑھیں:سیکورٹی فورسز کی مختلف شہروں میں کارروائیاں‘29دہشت گرد ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ روزملک کےمختلف شہروں میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےکارروائیوں کےدوران 29افراد مارے تھے۔