Tag: پولیس

  • کوئٹہ میں پولیس مقابلہ‘2دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس مقابلہ‘2دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ میں پولیس مقابلے کےدوران کالعدم تنظیم کےدودہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےنواحی علاقے سبی روڈ پردرخشاں ہاؤسنگ اسکیم کےقریب موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا پیچھا کیا،دہشت گردوں نے ایک مکان می داخل ہوکر وہاں سے پولیس پارٹی پر فائرنگ جاری رکھی۔پولیس کی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے،جبکہ مذکورہ مکان سے اسلحہ گولہ بارود اور ایک بم کے علاوہ ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور مذکورہ دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے۔

    دس جنوری دوہزار تیرہ کو باچاخان چوک پر ہونے والا دھماکہ اور سبی میں آٹھ اپریل دوہزار چودہ کو جعفر ایکسپریس میں ہونے والےدھماکےمیں دونوں دہشت گرد شامل تھے۔

    واضح رہےکہ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں سترہ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • پیرس میں مہاجرین پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    پیرس میں مہاجرین پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    پیرس : فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تارکین وطن کے کیمپوں کوختم کرنے کےلیےپولیس نےپتھروں کے بلاکس کا استعمال کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پیرس میں پولیس نےمہاجرین کےغیر قانونی کیمپوں کےخاتمے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کا استعمال کیااور ان کے بیگز اور دیگر اشیاء بھی ضبط کرلیں۔

    post-1

    پیرس میں ٹریفک جزیرے کےنام سے مشہور جگہ ہےجہاں مہاجرین کوسونےکے لیے کمیپس لگانے سے روکنے کےلیے پولیس نےپتھروں کے بڑے بلاکس رکھ دیے۔

    post-2

    ریلوے پل کی یہ جگہ مہاجرین کےلیےمقرر کی گئی پناہ گاہ سےکچھ ہی دوری پر واقع ہے لیکن وہاں صرف 400 بستر موجود ہیں جبکہ مہاجرین کی تعداد بہت ذیادہ ہونےکی وجہ سےانہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    post-3

    محمد نامی تارکین وطن کا کہناہےکہ چونکہ حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی جگہ پر صرف 400 لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہے جو بہت کم ہےاور اگر کوئی شخص اس جگہ کے آس پاس بھی سوتا ہےتووہاں اس کےساتھ غیرانسانی رویہ اپنایاجاتاہے۔

    post-4

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس وقت تقریباََ آٹھ ہزار تارکین وطن موجود ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    post-5

    دوسری جانب پیرس سٹی کونسل کے ترجمان کا کہناہےکہ ہم مہاجرین کے خلاف نہیں،انہوں نےکہا ہمارے اس اقدام کا مقصد ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ اس طرح ریلوے پل کےنیچےیاریلوے اسٹیشن کے قریب سونا خطرناک ہے۔

    post-6

    واضح رہےکہ تارکین وطن کا کہناہے کہ پیرس حکومت چاہتی ہے کہ ہم یہاں سے چلے جائیں اسی لیےان کی جانب سے ہمارے خلاف لاٹھی چارج اور آنسوگیس کا استعمال کیاگیا۔

    post-8

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفترا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیم جبکہ 4 کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لانڈھی، شاہ فیصل اور ملیر کے علاقوں میں کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئے پولیس کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جن میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    صدر میں رات گئے ہونے والی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ادھر گلبرگ بلاک 7 میں ٹارگٹڈ کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے 2 کارکنان ثاقب اور سمیر کو حراست میں لے لیا گیا۔ منگھو پیر میں بھی رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘12افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘12افراد گرفتار

    کراچی :شہرقائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کےکارکنان سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے صدر میں زاہد نہاری کے قریب قانون نافذ کرنے والےادارے نے کارروائی کے دوران چھ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب گلبرگ میں ٹارگٹڈ کارروائی میں سیاسی جماعت کے دو کارکن دھرلیے گئے۔

    ادھرمنگھوپیر میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کےدوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

    مزید پڑھیں: نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ قتل کے مفرور ملزم سمیت تین افراد کو حراست میں لےلیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘8افرادگرفتار

    واضح رہےکہ دو روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران آٹھ افراد کو گرفتارکرکے اسلحلہ برآمد کیا تھا۔

  • سنکیانگ میں مسلح افراد کےحملےمیں 5افراد ہلاک

    سنکیانگ میں مسلح افراد کےحملےمیں 5افراد ہلاک

    سنکیانگ : چین کے مسلم اکثریتی صوبےسنکیانگ میں چاقو سے مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سنکیانگ کےعلاقے پشان میں مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو قتل کیا،پولیس کی کارروائی کے دوران تینوں حملہ آور فائرنگ میں مارے گئے۔

    سنکیانگ حکومت کےمطابق حملے کے چند منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاحال اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    چین کے حکام نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر شمال مغربی علاقےسنکیانگ پر بارڈر کنٹرول مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے

    یاد رہے کہ چین کی اویغور اقلیتی برادری کی اکثریت سنکیانگ میں رہائش پذیر ہے اور خطے کی 45 فیصد آبادی ایغور مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ سنکیانگ کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ چار وسطی ایشیائی ممالک سے بھی ملتی ہیں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘8افرادگرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘8افرادگرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کرلیاجبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن نمبر دس کےایک گھرمیں ڈاکوگھس آئے اور گھر میں موجود باپ اور دو بیٹوں کو یرغمال بنالیا،ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس میں تینوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جبکہ اس کے دونوں بیٹوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    دوسری جانب کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نےاسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،نقدی اورموبائل فون برآمدکرلیے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد، بلال، قاسم، ساجد کے نام سے ہوئی ہے اور اُن کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ادھر موچکو پولیس نےڈکیٹی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث چار ملزمان کوگرفتار کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں،1 ملزم ہلاک،متعدد گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےکراچی کےمختلف علاقوں میں‌ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئےایک مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔

  • کراچی میں تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے1شخص جاں بحق

    کراچی میں تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے1شخص جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے واٹر پمپ اورگلستان جوہر میں ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےواٹر پمپ شاہراہ پاکستان پر تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت شیراز کےنام سے ہوئی جبکہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائيور موقع سےفراراہوگیا۔پولیس نے متوفی کی میت کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب شہرقائدکےعلاقےگلستان جوہرکانٹیننٹل بیکری کےقریب ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے،حادثہ ہائی روف وین اور کارمیں تصادم کےنتیجے میں پیش آیا،جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی: کاراورموٹرسائیکل میں تصادم‘2افراد زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی کےعلاقےنیپاچورنگی کےقریب کار اورموٹرسائیکل کی ٹکر کےباعث حادثےمیں دونوجوان زخمی ہوگئےتھے،جنہیں بعد میں اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پیش آنے والےحادثات میں 7افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

  • تیمور قتل کے ملزم پولیس اہلکار کا مزید 3 روزہ ریمانڈ منظور

    تیمور قتل کے ملزم پولیس اہلکار کا مزید 3 روزہ ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نوجوان تیمور کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث کار میں موجود نوجوان تیمور جاں بحق ہوگیا تھا۔

    واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار فرار ہوگئے تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کردیا۔ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ کو پہلے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔

    تاہم پولیس نے تفتیش کے لیے مزید ریمانڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی۔ ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تیمور کا تعلق مردان سے تھا۔ پولیس نے پہلے دعویٰ کیا کہ تیمور نشے میں تھا تاہم پوسٹ مارٹم ٹیم نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق تیمور کو سر پر گولی لگی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے معاملہ دبانا چاہا اور بغیر کارروائی لاش پمز اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوانے کی کوشش بھی کی۔

    اس سے قبل نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مشتعل ورثا نے آئی جی پی روڈ پر لاش رکھ کر شدید احتجاج بھی کیا تھا اور پولیس چوکی کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔

  • سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘3ڈاکو ہلاک

    سرگودھا: صوبہ پنجاب کےشہر سرگودھامیں پولیس کےمبینہ مقابلےمیں تین ڈاکو مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں اسدپارک کےقریب پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف ہیں،جس پرپولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئےاس گھر کا گھیراؤ کیا۔

    پولیس کے گھیراؤ کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جبکہ جوابی فائرنگ پر تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس سے مقابلے کےدوران مارے گئے ڈاکو ڈکیتی اور رہزنی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:لاہور : پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں گوجرانوالہ اور لاہور میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں چار ڈاکو مارے گئےتھے،جبکہ چار دہشتگردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور بارودی مواد برآ مد کرلیا گیاتھا۔

  • لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری منیجر قتل

    لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری منیجر قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےبیکری منیجرکوقتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقےگرین ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرگارڈزاورمینجر نےمزاحمت کی۔اس دوران ڈاکوؤں نے منیجر عابد پر گولی چلادی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کےمطابق ڈاکو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے،جس پرشہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور: خواتین کا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پولیس نےلاہورمیں جرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کیاتھا، گرفتار شدگان سے اسلحہ،موبائل فون،نقدی اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی تھیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا۔