Tag: پولیس

  • افغانستان میں ریڈکراس کے عملےپرحملہ‘6افرادہلاک

    افغانستان میں ریڈکراس کے عملےپرحملہ‘6افرادہلاک

    کابل : شمالی افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کےچھ ارکان حملے میں ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کے ترجمان نےکہاکہ افغانستان کے صوبے جوزجان میں حملے میں ادارے کے6ارکان ہلاک جبکہ 2لاپتہ ہوگئے،انہوں نےکہا کہ ہم اس حوالے سے شدید پریشان ہیں۔

    فلاحی ادارے ریڈ کراس کے کابل آفس کے ترجمان احمد رامین ایاز کا کہنا تھا کہ ادارے کے کارکنوں پر حملہ شمالی صوبہ جوزجان میں کیاگیا۔

    جوزجان پولیس کے سربراہ رحمت اللہ تُرکستانی نےریڈ کراس کےعملےپر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ صوبائی دارالحکومت سے 35 کلومیٹر مغرب میں واقع شبِرغان میں پیش آیا۔

    رحمت اللہ ترکستانی کا کہنا تھا کہ داعش سے وفاداری نبھانے والے جنگجو اس علاقے میں موجود ہیں،جبکہ طالبان نےحملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

    مزید پڑھیں:کابل میں‌ سپریم کورٹ پر خودکش حملہ، ہلاکتیں 20 ہوگئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں افغان سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • ابو الحسن اصفہانی روڈ اسٹریٹ کرمنلز کی محفوظ ترین آماجگاہ

    ابو الحسن اصفہانی روڈ اسٹریٹ کرمنلز کی محفوظ ترین آماجگاہ

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلشن اقبال کے قریب واقع ابو الحسن اصفہانی روڈ اسٹریٹ کرمنلز کی آماجگاہ بن گیا، رات کے اوقات میں شہری نقدی، موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع شادی ہالز میں منعقدہ تقاریب میں شرکت کرنے والے افراد واپسی پر لازمی اسٹریٹ کرملنز کا شکار بنتے ہیں اور وہ نقدی سمیت اہم اشیاء سے محروم ہوجاتے ہیں۔

    مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود اور کراچی یونیورسٹی سے متصل مسکن چورنگی تا پیراڈائز بیکری، امیر معاویہ مسجد، یوسی آفس کی گلیوں میں رات گئے شادی ہال سے واپس گھروں کو لوٹنے والے شہریوں کو لوٹ کر اسٹریٹ کرمنلز باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

    مبینہ ٹاؤن تھانے کے اہلکار رات 12 بجے کے بعد شادی ہالز کے باہر سیکورٹی دینے کے بہانے کھانا اور دولہا کے اہل خانہ سے حصہ لینے میں مصروف رہتے ہیں۔

    mubina-town-post-1

    مزید برآں صبح سویرے ہی پولیس اہلکار اور ٹریفک پولیس اہلکار سوزوکی، رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو دستاویزات دکھانے کے بعد باوجود تنگ کیا جاتا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو نہ ہوسکا۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل امیر معاویہ مسجد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا تھا، یہی نہیں رینجرز اہلکاروں نے بھی امیر معاویہ مسجد کے اطراف کی گلیوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    خوفزدہ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے مطالبہ کیا کہ  مسکن چورنگی کے اطراف بالخصوص رات کے اوقات میں رینجرز کو تعینات کیا جائے اور اطراف کی گلیوں میں ہونے والے گشت میں اضافہ کیا جائے۔

  • نوجوان پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عدالت میں پیش

    نوجوان پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عدالت میں پیش

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 2 روز قبل تیمور نامی لڑکے پر فائرنگ کرنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار سمیع اللہ اور طارق کو جوڈیشل مجسٹری نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں نے گرفتاری دے دی۔ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں نوجوان تیمور پر فائرنگ کرنے والا دوسرا اہلکار بھی قانون کے سامنے پیش ہوگیا۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث کار میں موجود نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ کار میں ایک لڑکی بھی موجود تھی جو خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔

    ہلاک ہونے والے لڑکے کا تعلق مردان سے تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تیمور نشے میں تھا تاہم پوسٹ مارٹم ٹیم نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے معاملہ دبانے کے لیے بغیر کارروائی لاش پمز اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوانے کی کوشش بھی کی تھی۔

    نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مشتعل ورثا نے آئی جی پی روڈ پر لاش رکھ کر شدید احتجاج بھی کیا تھا اور پولیس چوکی کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق تیمور کو سر پر گولی لگی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ اور طارق فرار ہو گئے تھے۔

  • چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    بیجنگ : وسطی چین کے ایک تفریحی پارک میں تیز جھولے سے گر کر ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوب مغربی چین کےتقریحی پارک میں جھولے میں بیٹھی نوجوان لڑکی جھولے سےگرنےکےبعد لوہےکے جنگلے سے ٹکرائی اور شدید زخمی ہوگئی جسےفوراََ اسپتال لےجایاگیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئی۔

    پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جھولے کی سیٹ بیلٹ ٹوٹ گئی تھی اور حفاظتی بار بھی مضبوطی سے بند نہیں ہوا تھا۔جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

    ویڈیو فوٹیج میں ڈیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی جھولے سے لٹک رہی ہے جس کے بعد وہ اس سے نکل کر جنگلےسےجاٹکرائی۔

    چینی اخبار کے مطابق لڑکی کے خاندان اور پارک انتظامیہ میں معاوضے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔لڑکی ان کی اکلوتی اولاد تھی جس کے بدلے اب انہیں 870000 یوان تقریباََایک لاکھ 27 ہزار ڈالرکی رقم ادا کی جائے گی۔

    خیال رہےکہ چین میں حفاظتی انتظامات کے نگراں ادارے نے حکام سے کہا ہے کہ تمام پارکوں کے بڑے جھولوں کو مزید جانچ تک بند کر دیا جائے۔

    واضح رہےکہ ادارے نےایسے جھولے رکھنے والی تمام کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال سے منع کر دیا ہے جبکہ اس جھولے کے بنانے والوں سے اس کی مزید جانچ پڑتال کرنے کو کہا ہے۔

  • چونیاں میں پولیس مقابلہ‘2ڈاکو ہلاک

    چونیاں میں پولیس مقابلہ‘2ڈاکو ہلاک

    قصور: صوبہ پنجاب کےشہرقصور کی تحصیل چونیاں میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2ڈاکو ہلاک کردیے،جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق قصور شہرکی تحصیل چونیاں میں پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ دیاگیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نےجوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک کردیے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےموقع واردات سے ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ڈی پی اوقصور کا کہناہےکہ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: چونیاں میں پولیس کی کارروائی،3اشتہاری ملزم گرفتار

    یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کرکے اشتہاری کینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    واضح رہےکہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔

  • ترک پولیس کی 18صوبوں میں کارروائیاں‘445افراد گرفتار

    ترک پولیس کی 18صوبوں میں کارروائیاں‘445افراد گرفتار

    انقرہ: ترک پولیس نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنےکےشہبے میں 445 افراد کو حراست میں لےلیا گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کی مقامی میڈیا کےمطابق ملک کے18 صوبوں میں پولیس نے آپریشن کے دوران 445افراد کو داعش سے تعلق کےشہبے میں گرفتارکرلیا۔

    ترک میڈیا کےمطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے زیادہ ترافرادغیرملکی ہیں،جن میں میں 60افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے ہیں۔

    مزید پڑھیں:استنبول میں دھماکے،44افراد جاں بحق

    یادرہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں ترکی کے شہراستنبول میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دو دھماکوں میں کم از کم44افراد جاں بحق اور 150سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک

    رواں سال یکم جنوری 2017کواستنبول کےنائٹ کلب میں فائرنگ میں 39افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

    واضح رہےکہ آبنائے باسفورس پرواقع رینااستنبول کےمشہور ترین نائٹ کلبوں میں سے ایک تھا۔جہاں دنیا کے مختلف حصوں سے سیاحوں کے علاوہ گلوکار،اداکار اور کھلاڑی آیا کرتے تھے۔

  • اورنگی:‌ پولیس کے خلاف احتجاج، ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس ایس ایچ او معطل

    اورنگی:‌ پولیس کے خلاف احتجاج، ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس ایس ایچ او معطل

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو فوری معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور جرائم پیشہ افراد کو پشت پناہی فراہم کرنے پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 کے مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک پر ٹائر جلائے جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوئی اور مظاہرین نے تھانہ اقبال مارکیٹ کا گھیراؤ بھی کیا۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو پشت پناہی فراہم کرتی ہے اس لیے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

    علاقہ مکینوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ بھی کی جس کے بعد عوام منتشر ہوگئے تاہم پولیس کے واپس جاتے ہی عوام نے دوبارہ تھانے کا گھیراو کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

    اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ اور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث ایس ایچ او کو معطل کیا گیا۔

  • لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس ملزمان کو دیگرساتھیوں کی نشاندہی کےلیے لے کرجارہی تھی کہ ملزمان کو چھڑوانے کےلیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جانب سےجوابی فائرنگ میں ملزمان چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نےچند روز قبل سمن آبادکےرہائشی نوجوان کوتاوان کےلیے اغواکیاتھااور پچیس لاکھ روپے تاوان کی رقم لینے کے باوجود مغوی قتل کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزمان سمن آباد تھانے میں زیر حر است تھے،ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ‘1ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران 1ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔

  • اسلام آباد: کارنہ روکنےپرپولیس اہلکارکی فائرنگ،نوجوان ہلاک

    اسلام آباد: کارنہ روکنےپرپولیس اہلکارکی فائرنگ،نوجوان ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اشارے پرنہ رکنے پر پولیس اہلکار نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کےسیکٹر آئی ٹین میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیا،تاہم کار میں سوار لڑکی محفوظ رہی۔

    کارسوارکی لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ لڑکی کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانےبھیج دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالےتیمورکا تعلق مردان اورلڑکی کاتعلق لاہور سے ہے۔

    پمزاسپتال میں نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری،پولیس نے نوجوان کی میت بغیرپوسٹ مارٹم کےمردہ خانے میں رکھوا دی تھی۔پولیس پوسٹ مارٹم سےبچنےکےلیےلاش کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی۔

    پمزسربراہ نےخبرملنےپر ڈیوٹی پرمامورسیکیورٹی عملہ معطل کردیا،ڈاکٹرالطاف کی ہدایت پر واقعےکی انکوائری شروع کردی گئی۔

    مزید پڑھیں:کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    واضح رہےکہ اس سےقبل گزشتہ سال اکتوبرمیں کراچی کے علاقےعبداللہ کالج کےقریب مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیاتھا۔فائرنگ میں ملوث 4 اہلکاروں کو حراست میں لےلیاگیا۔

  • بیٹی سے زیادتی، شکایت کرنے والا باپ قتل

    بیٹی سے زیادتی، شکایت کرنے والا باپ قتل

    گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے کھیتوں سے ساٹھ سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقتول کے ورثا نے ضلعی پولیس دفتر کے باہر نعش رکھ کر احتجاج کیا جب کہ آر پی آو نے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینٹ کے رہائشی محنت کش محمد یاسین کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس پر لواحقین نے لاش کو آر پی آوآفس کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    وسیم کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ علاقہ کے با اثر زمینداروں نے اس کی بہن عارفہ کے ساتھ زیادتی کی تھی جس کا مقدمہ مقتول والد یاسین مرحوم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔

    مقتول کے بیٹے وسیم نے احتجاج کے دوران الزام لگایا کہ چار ماہ قبل تھانہ کینٹ پولیس نے اسکے والد یاسین کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کیا تھا ، جس کے بعد وہ گرفتاری سے انکاری ہو گئے تھے اور آج ان کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

    مقتول کے بیٹے وسیم نے الزام لگایا کہ بہن کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان نے پولیس کے ساتھ مل کر اس کے والد کو تشدد کر کے قتل کیا ہے ، بعد ازاں آر پی آو کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا احکاما ت جاری کیے گئے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔