Tag: پولیس

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی‘3ڈاکو ہلاک

    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘3ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرِقائدکےعلاقے ٹیپوسلطان روڈ پرپولیس نےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوے تین ڈاکوؤں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد میں5 ڈاکوایک گھرمیں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھےکہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی، پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نےجوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک اور دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    ایس ڈی پی او فیروز آباد فرحت کمال کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ہلاک ملزمان اس علاقے میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

    فرحت کمال کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے ملزمان کی شناحت اور سابقہ کرمنل ریکاڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘گینگ وارکاکارندہ ہلاک‘11ملزمان گرفتار

    واضح رہےکہ چارروز قبل شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کےدوران گینگ وار کا کارندہ ماراگیاتھا،جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی تھی۔

  • کیوبک مسجد فائرنگ‘حملہ آور گرفتار

    کیوبک مسجد فائرنگ‘حملہ آور گرفتار

    اوٹاوہ : کیوبک شہر کی مسجد پر حملہ کرنے اور شہریوں کو قتل کرنے کےالزام میں پولیس نے فرانسیسی کینیڈین طالب کو گرفتار کرلیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق کیوبک مسجد میں فائرنگ کرنے والے27 سالہ الیگزینڈر بیسونیت کوپولیس نےگرفتارکرلیا،ملزم پر نمازیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اب اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گرفتارحملہ آور لاول یونیورسٹی کا طالب علم ہےجو کہ حملے کا شکار ہونے والی مسجد سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    کیوبک مسجد میں ہونے والے فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچ افراد اس وقت بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 12 دیگر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد دیے جانے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید

    خیال رہےکہ اس سے قبل مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان محمد قدیر کو بھی حملے کے بعد اس وقت حراست میں لیا گیا تھاجب اس کی جانب سے 911 کو کال کی گئی تھی تاہم بعد میں اسے مشتبہ حملہ آور کے بجائے عینی شاہد قراردیا گیا تھا۔

    یاد رہےکہ ریاست کیوبیک کے پریمیئر فیلیپ کؤیلارڈ نے بھی اس واقع کو دہشت گردی قرار دیااور صوبے کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کیوبک کی مسجد میں فائرنگ ‘دہشتگرد حملہ ہے ‘وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

    واضح رہےکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کو دہشت گردی قرار دے کر اس پر انتہائی غم وغصے کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی تھی۔

  • گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ میں گھر کی چھت گرنے سے والد اور4 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقےگوندلانوالہ میں رات گئےگھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اور اس کے 4بچے ملبے تلے دب کرجان کی بازی ہارگئے۔تاہم زخمی خاتون کوریسکیو اہلکاروں نےبحفاظت نکال کراسپتال منتقل کردیا ہے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ملبے کی نیچےسے نکال کر سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت احمد،سحر،فہداور اجمیر کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان ہیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور:مناواں میں مکان کی چھت گرنےسے2بچیاں جاں بحق،3افرادزخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ سال لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق اور ماں اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں۔

    مزید پڑھیں:خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔

  • کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید

    کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید

    کیوبک: کینیڈاکےشہرکیوبک کی مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کےنتیجےمیں 6 نمازی شہید ہوگئے، فائرنگ کے وقت مسجد میں متعددافراد موجود تھے۔

    تفصیلات کےمطابق کینیڈا کے شہر کیوبک کی مسجد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرلیا اورحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

    عینی شاہد کے مطابق 3حملہ آوروں نےمسجد میں داخل ہونے کے ساتھ ہی نمازیوں پرفائرنگ کردی،حملے کے وقت مسجدمیں 40افراد موجود تھے۔

    کینیڈین پولیس حکام کےمطابق مسجدپرحملےکےشبہ میں 2افرادگرفتار کرلیاہےتاہم پولیس کی جانب سے کوئی مزید تفصیلات نہیں دی گئی۔

    اسلامک سینٹر کے صدر محمد ینگوئی کےمطابق زخمیوں کو کیوبیک شہر کے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے لیکن ان کو صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ یہ وہی مسجد ہے جہاں پچھلے سال ایک سؤر کا سر تحفے کی شکل میں اس کے دروازے پر چھوڑا گیا تھا اور اس کے ساتھ ایک پرچہ پر لکھا ہوا تھا ‘بون اپیٹیٹ’ یعنی ‘کھانے کا مزہ لو’۔

    مزید پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش

    واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرہیوسٹن میں قائم اسلامی مرکز اور مسجد آتشزدگی سے جل کرمکمل طور پرجل کرشہیدہوگئی تھی۔


    6 dead in shooting at Quebec City mosque, 2 men… by arynews

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے باشندوں پر پابندی کے حکم نامے کی مخالفت کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ایسے تمام لوگ اور پناہ گزین جو دہشت گردی اور جنگ سے متاثر ہیں انہیں کینیڈا خوش آمدید کہتا ہے۔

    یہ ضرور پڑھیں: ویلکم ٹو کینیڈا‘ کینڈین وزیراعظم کا ٹرمپ کو جواب

    ان کے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ دہشت گردی کی  اس کارروائی کا مقصد پناہ گزینوں اور مسلمانوں کو خاموش پیغام دیا ہے کہ وہ یہاں کا رخ کرنے سے گریز کریں چاہے کینیڈین وزیراعظم کچھ بھی کہیں۔

  • نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں دوفریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کےعلاقے ڈاگ بیسودمیں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس سے ماں اپنے2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    نوشہرہ پولیس کےمطابق یونین کونسل ڈاگ بیسود میں کرکٹ میچ کے دوران بچے اپس میں الجھ پڑے۔جس میں ان کے بڑے بھی کود پڑے اور آپس میں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کی جس سے موقع پر ماں سمیت دوبیٹے فیاض خان اور اظہار اللہ جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق فائرنگ میں دوسرے فریق کے2 افراد زحمی ہوگئے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی معمولی جھگڑوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں،جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش

    امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش

    آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں قائم اسلامی مرکز اور مسجد آتشزدگی سے جل کرمکمل طور پرجل کرشہیدہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست ٹیکساس کےشہر آسٹن میں مسجدمکمل طو پر جل کر شہید ہو گئی۔ایک ہفتے قبل مسجد میں چوری کی واردات بھی ہوئی تھی۔

    عینی شاہدین کےمطابق مسجد میں آگ کا پتہ رات دو بجے کے قریب چلا اس وقت تک آگ مسجد کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔

    mosque1

    وکٹوریہ اسلامی مرکز کے صدر شاہد ہاشمی کا کہنا ہےکہ مسجد مکمل طو پر شہید ہو چکی ہے،اور اسے جلتےاور منہدم ہوتےدیکھنا بہت تکلیف دہ تھا۔وکٹوریہ فائر مارشل ٹام لیگلر کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلایاجا رہا ہے۔

    mosque2

    شاہد ہاشمی کاکہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل مسجد میں رکھے لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا چوری ہوئی تھیں۔انہوں نےکہامسجد پر چند سال قبل شدت پسندوں کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:امریکہ، مساجد کو دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ جاری

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مساجد کو موصول دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے،جن میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی گئی تھی۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘گینگ وارکاکارندہ ہلاک‘11ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ‘گینگ وارکاکارندہ ہلاک‘11ملزمان گرفتار

    کراچی :شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کےدوران گینگ وار کا کارندہ ماراگیا،جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث گینگ وار کا کارندہ عرفان مارا گیا۔

    پولیس حکام کےمطابق ملزم عرفان چھاچھی کا تعلق لیاری گینگ وار کے فیصل پٹھان گروپ سے تھا۔ملزم سیاسی اور مخالف گروپ کے سو سے زائد افراد کے قتل اور تھانوں پر دستی بم سے حملوں میں ملوث تھا۔

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کےبعدایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔جبکہ بفرزون میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے نیوکراچی اور فیڈرل بی ایریاسمیت دیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں میں دس ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی نمبر پانچ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی :پولیس کی کارروائی میں مغوی بازیاب‘2اغواکارہلاک

    واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران دواغوار کار ہلاک جبکہ ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتھا۔

  • آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    راولاکوٹ: : آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 22افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتےہی ریسکیواہلکاروں اورعام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا۔

    پولیس کےمطابق حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیاجہاں برف باری کے بعد راستے سے برف تو ہٹادی گئی تھی تاہم پھسلن موجودتھی جو حادثے کا سبب بن گئی۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    آزاد کشمیر کی حکومت نے انتظامیہ کو متاثرین کی بھرپور امداد کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    مزید پڑھیں:میرپورآزادکشمیر:مسافر بس کوحادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی

    واضح رہے کہ جولائی2014 کو آزاد کشمیرمیں میر پور سے سماہنی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 16افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘2ڈاکوہلاک

    ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘2ڈاکوہلاک

    ملتان : صوبہ پنجاب کےشہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ 3ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں ممتازآباد کے قریب پانچ ڈاکو مبینہ طورگھر سےڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے،وہاڑی چوک کے قریب پولیس نے ڈاکووں کوناکے پر روکا جس پر ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس نےڈاکووں پر جوابی فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی شناخت شکیل اور ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے،جو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بیالیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔مقتولہ کی شناخت ریحانہ تبسم کے نام سے ہوئی ہے۔

    واضح رہےکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی تین شادیاں ہوئی تھیں۔فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرسرد خانے منتقل کر دیا۔

  • امریکہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    امریکہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    ٹیکساس: پولیس افسر کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےامریکی شہری کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس کی جانب سے فائرنگ میں شہری زخمی ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال نو جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کاواقعہ رونما ہوا جس میں پولیس افسران کی جانب سے دعویٰ کیاگیاتھاکہ شہری کو رکنے کی ہدایت کی لیکن اس نے اس کے بجائے انہیں ہتھیار سے ڈرانے کی کوشش کی۔

    گزشتہ روز 33سالہ امریکی شہری ’ڈیوڈ کولے‘ کی وکیل کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس افسر اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور اس نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ڈیود زمین پرگرگیا۔

    فورٹ ورتھ پولیس حکام نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ دونوں افسران ڈیوٹی کےبعد اپارٹمنٹ کمپلیکس میں سیکورٹی گارڈ کےفرائض انجام دے رہےتھے۔

    پولیس حکام کےمطابق اسی رات افسران کواطلاعات ملیں تھی کہ دو سیاہ فام افراد نےگیس اسٹشین پر لوٹ مار کی ہے،انہوں نے ’ڈیوڈ کولے‘ کو شک کی بناپر رکنے کا کہا جس پر اس نےاحکامات ماننے سے انکار کردیا جس پر پولیس افسر کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    ’ڈیوڈ کولے‘ کے وکیل کا کہناہےکہ اس کے موکل نے پولیس کی ہدایات پرعمل کیااور اس وقت اس کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا،تفتیش کے دوران ملنے ولا کٹرباکس بھی ڈیوڈ کا نہیں ہے۔

    فورٹ ورتھ پولیس سارجنٹ مارک کا کہناہے کہ انہوں نے مکمل ویڈیو دیکھی لیکن انہوں نےمعلومات کوخفیہ رکھاہے۔جبکہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس افسران ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

    ’ڈیوڈ کولے‘ فائرنگ کے 2ماہ بعد تک اسپتال میں زیر علاج رہا اور ابتدا میں اس پر پولیس افسر پر حملے کا کیس درج کیا گیا تھا جسے بعد میں خارج کردیاگیاتھا۔

    یاد رہےکہ پولیس افسر کی جانب سے فائرنگ کی نئی ویڈیو منظرعام پر آنے سے پہلے بھی فورٹ ورتھ پولیس کو49سالہ خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو گرفتار کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فورٹ ورتھ پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ وہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی تفتیش کررہے ہیں۔