Tag: پولیس

  • کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا

    کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا

    کراچی: کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا۔ ٹیپو سلطان پولیس اور حساس ادارے کے ہاتھو ں گرفتار ٹارگٹ کلر آزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔ تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 2 اہم عسکری ونگز کے کمانڈروں کا سربراہ تھا۔ کمانڈر علاؤ الدین عرف کالا پپو اور کمانڈر غلام ربانی عرف فرعون ملزم کے ماتحت تھے۔

    ملزم آزاد نے سنہ 2010 سے سنہ 2013 تک 15 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی تنظیم کے احکامات ملتے ہی شہر بھر میں فائرنگ، دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کرتے، اسلحے کے زور پر مارکیٹیں بند کروا دیتے اور بھتہ وصولی کرتے۔

    ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے ماتحت 32 کے قریب ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم میں ملوث ٹیم ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم کے دیگر تمام ساتھیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئِی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

    کراچی : شہرقائدکےمختلف علاقوں میں فائرنگ کےدو واقعات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    دوسری جانب فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کےعلاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    ادھرکراچی کے علاقےنارتھ ناظم آبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مقدمات میں مطلوب ڈاکوگرفتار کرلیا۔

    پریڈی پولیس نےسیاسی جماعت کے دو ملزم گرفتارکرلیے،ملزمان نےگزشتہ ماہ صدرمیں فائرنگ کرکےدوشہریوں کوزخمی کردیاتھا۔

    آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہےکہ جرائم سےمتاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈکارروائیاں تیزکی جائیں،اوراسنیپ چیکنگ منظم بنائی جائے۔

    مزید پڑھیں:کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    یاد رہےکہ گزشتہ روز شہر قائد میں ایک شہری نےلوٹ مارکرنےوالےملزمان پرگولیاں بر سا دی تھیں،شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےایس ایس پیزاوردیگرافسران کواحکامات جاری کیے ہیں کہ افسران علاقوں میں موجودگی یقین بنائیں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کوٹھوس اورغیرمعمولی بنایاجائے۔

  • سمیعہ چوہدری کی موت حادثاتی قرار،مقدمہ خارج

    سمیعہ چوہدری کی موت حادثاتی قرار،مقدمہ خارج

    لاہور: مسلم لیگ ن کی کارکن سمیعہ چودھری کی موت کا معاملہ حل ہو گیا۔پولیس نے موت کو حادثاتی قرار دے کر مقدمہ خارج کر دیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال27نومبرکو چمبہ ہاؤس کے کمرے سے ن لیگی خاتون کارکن کی لاش ملی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکیا تھا۔

    مزید پڑھیں:خاتون لیگی کارکن کی ہلاکت، رکنِ قومی اسمبلی شاملِ تفتیش

    لاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن سمیعہ چوہدری کی پُراسرار موت کی تحقیقات کے سلسلے میں چمبہ ہاؤس کے 60 ملازمین سمیت رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو بھی شاملِ تفتیش کیاتھا۔

    مزید پڑھیں:لیگی خاتون ہلاکت کیس، دو مبینہ ملزمان گرفتار

    سمیعہ چوہدری ہلاکت کیس میں لاہور پولیس نے چمبہ ہاؤس کے ملازم سلامت اور زین العابدین کوحراست میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں:سمعیہ چوہدری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، پھیپڑوں پرسیاہ دھبے

    یاد رہےکہ متوفیہ سمعیہ چوہدری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق خاتون کےپھیپڑوں میں سیاہ دھبے پائے گئے تھے تاہم جسم پرتشدد کا کوئی نشان نہیں تھا۔

    واضح رہےکہ پولیس کاکہناہےکہ فارنزک رپورٹ کے مطابق سمیعہ چوھدری کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی تھی جس کی وجہ سے سمیعہ چوھدری کا مقدمہ کا خارج کر کے حادثاتی موت قرار دے دیا گیا۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘6دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘6دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6دہشتگرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بائی پاس کے قریب انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں گلشن اقبال پارک لاہور خودکش حملے کے دومرکزی ملزمان سمیت 6دہشتگرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے،مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ،حساس مقامات کےنقشےبرآمد ہوئے ہیں۔

    انسدداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ کارروائی کے دوران 2دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں:لاہورخود کش حملے کے دو مرکزی ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    یاد رہےکہ گزشتہ روزحساس اداروں اور سی ٹی ڈی نےگلشن اقبال پارک دھماکے کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے،گرفتار شدگان شاہد اور خان زیب نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ مہمند ایجنسی کے رہائشی ناصر نے کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:لاہور: گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ،72 افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ 27 مارچ 2016 کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن پارک دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے سدباب کے لیے موبائل ایپ تیار

    خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے سدباب کے لیے موبائل ایپ تیار

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے ازالے کے لیے اب جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ پنجاب سیف سٹی انتظامیہ نے ایسی موبائل ایپ بنا لی ہے جو ایسے واقعات کے خلاف اقدامات کرنے میں مدد دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کے اشتراک سے پنجاب سیف سٹی انتظامیہ نے ایک موبائل ایپ بنائی ہے جس کے تحت خواتین اپنے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے کو فوری رپورٹ کر سکیں گی۔

    اس ایپ کے تحت اسے استعمال کرنے والی خاتون جیسے ہی وارننگ سگنل پریس کریں گی، فوراً ہی ڈولفن فورس کے قریبی دستے کو واقعہ اور جائے وقوع کی اطلاع موصول ہوجائے گی اور وہ حرکت میں آجائے گی۔

    مزید پڑھیں: جنسی حملوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

    ڈولفن فورس کے علاوہ قریبی پولیس اسٹیشن میں اسی کام کے لیے متعین اہلکار اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ان شکایات پر ایکشن لینے کے ذمے دار ہوں گے۔

    اینڈرائیڈ فون کے لیے بنائی جانے والی اس ایپ میں موصول ہونے والی شکایت کے ازالے کے لیے اسے سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔

    پنجاب سیف سٹی انتظامیہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ نہ صرف 24 گھنٹے فعال رہے گی بلکہ اسے انٹرنیٹ کا کنکشن نہ ہونے کی صورت میں بھی بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی ۔ مینار پاکستان نارنجی رنگ سے روشن

    پنجاب کمیشن آن دا اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار کے مطابق اس ایپ کے ذریعہ خواتین صوبے میں اپنے (خواتین کے) متعلق قوانین سے بھی آگاہی و معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔

    اس منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر آج افتتاح کردیا جائے گا۔

  • پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

    پشاور:خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پشاور میں سواتی پھاٹک کے رہائشیوں کی مضر صحت شراب پینے سےحالت خیر ہوگئی۔ ناصر، قیصر، وکٹر اورکمال موقع پر دم توڑ گئےجبکہ راجہ نامی شخص دوران علاج دم توڑگیا۔

    زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد میں تین سگے بھائی اور ان کے کزن سمیت محلے کا ایک فرد شامل ہے۔

    میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔اہلخانہ نے مطالبہ کیاہےکہ مضرصحت شراب کے فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ:مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ دوروز قبل گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئےتھے، شراب پینے سے 85 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک تھی۔

  • پشاور: چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور: چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے صبح 6 بجے پولیس اہلکار کو گھر سے نکلتے وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

    امدادی ٹیموں نے جاں بحق اہلکار کی میت کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسی مقام پر ڈی ایس پی ریاض الاسلام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ تھا جو شدید زخمی ہوگیا۔

  • کرپشن کےالزامات کی تحقیقات :پولیس اسرائیلی وزیراعظم کےگھرپہنچ گئی

    کرپشن کےالزامات کی تحقیقات :پولیس اسرائیلی وزیراعظم کےگھرپہنچ گئی

    یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو پر لگے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کرنے کے لیے پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار اپنے اوپر لگائے گئے بدعنوانی کے تمام ترالزامات کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ مخالفین کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا وہ سوچ رہے ہیں۔’

    اسرائیلی وزارتِ انصاف کے مطابق ’وزیر اعظم سے کاروباری شخصیات سے فائدے حاصل کرنے کے حوالے سے پولیس سوالات کیے گئے۔‘

    اسرائیلی وزیراعظم سے یروشلم میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس کے3افسران نے تین گھنٹے تک تفتیش کی۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پر کاروباری شخصیات سےبڑے پیمانے پر تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم

    یاد رہےکہ نیتن یاہو کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے سکینڈلز پر ان کے مخالفین نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان میں سے ایک پر بھی مقدمہ نہ چل سکا۔

    واضح رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم پر1لاکھ 27 ہزار ڈالرزبرطانیہ کے ایک دورے کے دوران حسب ضرورت ذاتی بیڈ روم پرخرچ کرنے کا الزام ہے۔

  • استنبول نائٹ کلب پرحملہ‘حملہ آورکی تلاش جاری

    استنبول نائٹ کلب پرحملہ‘حملہ آورکی تلاش جاری

    استنبول : ترکی میں سالِ نوکےموقع پراستنبول کے نائٹ کلب پرفائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔حملے میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کےشہر استنبول میں سنتا کلاز کا لباس پہنےمسلح شخص نے سالِ نو کے موقع پرنائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت39 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے تھے۔

    post-1

    نائٹ کلب پرسنتا کلاز کا لباس پہنےمسلح شخص فائرنگ کےبعد افراتقری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائےوقوعہ سے فرار ہونئ میں کامیاب ہوگیا۔

    post-10

    استنبول میں اس حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں،تاہم شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اس حملے میں دہشتگرد تنظیم داعش ملوث ہے۔

    post-2

    ترک صدر رجب طیب ادگان نے حملے کے بعد اپنے بیان میں کہاتھا کہ یہ گروہ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتاہے۔

    post-8

    ترکی کے صدر کا کہناتھاکہ اس طرح کے حملے کرکے دہشتگرد ہمارے شہریوں کے حوصلے پست کرنا اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرناچاہتاہے۔

    post-3

    دوسری جانب ترکی میں کالعدم کرد جماعت پے کے کے نےخود کو اس حملے سےعلیحدہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

    post-7

    رینا نائٹ کلب حملے میں ہلاک ہونے والے کچھ افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔

    post-5

    یاد رہےکہ ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کلب میں سات منٹ تک جاری رہنے والی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں نصف افراد غیر ملکی ہیں۔

    post9

    رینا نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق اسرائیل، فرانس، تیونس، لبنان، انڈیا، اردن اور سعودی عرب سے ہے۔

    مزید پڑھیں:استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک

    واضح رہے کہ ترکی کےشہر استنبول میں سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر نائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم39افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئےتھے۔

    post-4

  • برازیل: مسلح شخص کی سالِ نو کی تقریب میں فائرنگ،12 افراد ہلاک

    برازیل: مسلح شخص کی سالِ نو کی تقریب میں فائرنگ،12 افراد ہلاک

    برازیلیا: برازیل میں مسلح شخص نےسالِ نو کی تقریب میں فائرنگ کرکے بیٹے سمیت 11افرادکوہلاک کردیا،اورخود کو بھی گولی مارلی۔

    تفصیلات کےمطابق نامعلوم مسلح شخص نےبرازیل کے شہرساؤ پاؤلوسے 100کلومیٹر دور کیمپیناس میں ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

    پولیس کےمطابق فائرنگ کے اس واقعے میں حملہ آور کی سابق بیوی اور بیٹے سمیت 11افراد ہلاک ہوئے اور 3افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے بعدحملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔

    برازیلین پولیس کا کہناہے کہ پڑوسیوں نے دھماکے سنے لیکن انہوں نے اسے فائرنگ کے بجائے سالِ نو کے موقع پر ہونے والی آتش بازی خیال کیا۔

    پڑوسی کرسٹیانو میکاڈو نے کہا’جب ہم نے آتش بازی اور جشن دیکھنے کی غرض سے سڑک پر جانے کے لیے دروازہ کھولا تو ایک زخمی شخص ہمارے احاطے میں مدد حاصل کرنے کے لیے داخل ہوا‘۔

    مزید پڑھیں:استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک

    واضح رہے کہ ترکی کےشہر استنبول میں سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر نائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم39افراد ہلاک اور 40زخمی ہوئے تھے۔