Tag: پولیس

  • زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق، دولہے کی حالت تشویشناک

    زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق، دولہے کی حالت تشویشناک

    خیبر: پشاور میں خوشیوں والا گھر سوگ میں بدل گیا، مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق اور دلہا بے ہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقہ سربند میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق اور دلہے کی حالت غیر ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق دولہے کی حالت بگڑنے پر  اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، نوبیاہتا جوڑے کی شادی گزشہ روز ہوئی تھی۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

  • اے این ایف اہلکاروں کے قاتل 2 دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارے گئے

    اے این ایف اہلکاروں کے قاتل 2 دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارے گئے

    جہلم میں اے این ایف اہلکاروں کے قاتل دو دہشت گرد مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو ریکوری کیلئے لیکر جایا جا رہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا، زیرحراست دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان میں سید قاسم علی شاہ اور بلال حیدر شامل ہیں، ڈیڑھ ماہ قبل ملزمان ترکی ٹول پلازہ کے قریب ناکا توڑ کر فرار ہوئے تھے، اے این ایف ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے ڈومیلی موڑ پر روکا تھا، ملزمان نے فائرنگ کرکے اے این ایف کے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گوادر کے راستے ایران فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان انتہائی خطرناک اور کئی مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

  • چوری کا الزام لگا کر 2 افراد پر تشدد کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    چوری کا الزام لگا کر 2 افراد پر تشدد کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے گجرپورہ میں چوری کا الزام لگا کر 2 افراد پر تشدد کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ گجر پورہ میں بااثر افراد نے چوری کے الزام میں 15 سالہ فیضان اور 16 سالہ نوید پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولس کے مطابق بااثر افراد حسن، ولید ،بدر نے دشمنی پر مبینہ طور پر دونوں لڑکوں کو گرم استری سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ گجرپورہ میں مقدمات درج ہے، انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب سے واپس آنے والے شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    حافظ آباد: لکھیا گاؤں میں 2 روز قبل سعودی عرب سے واپس آنے والے شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے لکھیاں گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے دوسری کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن مقتولہ نے منع کیا تھا، گرفتار ملزم 2 روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

  • ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی

    ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: شارع فیصل پر سافٹ ویئر ہاؤس میں ملازم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ای او پر حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شاہراہ فیصل کاوش کراؤن پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع نجی سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی کے سی ای او نوید خان کو تیز دھار آلہ کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

    تاہم اب مقتول پر حملے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، سیڑھیوں سے شدید زخمی حالت میں مقتول نوید کو اترتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں زخمی نوید کو سیڑھیوں پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں پیچھے آنے والے ساتھی نوید کو اٹھا کر نیچے کی جانب لے جاتے ہیں لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی خون زیادہ بہہ جانے کے باعث نوید دم توڑ گیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم شعیب کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزم نے 3 ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر سی ای او کو قتل کیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کی وردی میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    کراچی: پولیس کی وردی میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    کراچی میں پولیس کی وردی میں لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے چار کارندے لیاقت آباد فلائی اوور پر مقابلہ کے بعد پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقابلے کے بعد پولیس کی وردی پہن کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے چار کارندہ کر گرفتار کرلیا، گرفتاری کے وقت کار میں سوار دو ڈاکوپولیس یونیفارم میں ملبوس تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے پولیس کے دو جعلی کارڈ، کیپ، بیلٹ، ہتھیار، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت نجم، حمزہ، سفیان اور ثاقب کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی

    خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی

    فیصل آباد: پولیس کا بتانا ہے کہ رسول پارک میں خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد مدینہ ٹائون محلہ رسول پارک میں بیڈ شیٹ فروخت کرنے کے بہانے گھر میں گھس کر خاتون کو ہراساں کیا جس کے بعد خاتون نے اسے آگ لگا دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  خاتون نے سائیکل سوار شخص پر تیل پھینک کر آگ لگا دی جس سے اس شخص کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا، دوسری جانب تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

  • صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے، پولیس رپورٹس غیرتسلی بخش قرار

    صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے، پولیس رپورٹس غیرتسلی بخش قرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تحریر کیا، حکم میں کہا گیا کہ صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور پولیس دوبارہ تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ یا رجسٹرار نے کسی صحافی کیخلاف کارروائی کا نہیں کہا۔

    ایف آئی اے کے صحافیوں کو جاری نوٹسز میں عدلیہ کا نام غلط استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کے نوٹسز سے غلط پیغام گیا کہ عدالت کارروائی کرارہی ہے۔

    پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔ حکم میں کہا گیا کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وکیل نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھایا۔ وکیل کے مطابق جے آئی ٹی میں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکارشامل نہیں ہوسکتے۔

    بیرسٹر صلاح الدین نے صحافی پر ایف آئی آر کا ذکر کیا جس میں غلط دفعات لگائی گئیں۔ اٹارنی جنرل نے ایف آئی آر میں غلط دفعات کا اعتراف کیا۔

    تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ صحافیوں کے مقدمات سے متعلق جواب آئندہ سماعت سے قبل جمع کرایا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

  • موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے پکڑلیا

    موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے پکڑلیا

    پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ماڈل کالونی بازارمیں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

    ڈولفن پولیس ترجمان نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوئے۔ دکان کےعملے نے ایک ڈاکو سے رائفل چھین کر اس کے بازو پرگولی ماری۔

    ترجمان نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دوسرا ڈاکو بھی موبائل شاپ کے اندر ہاتھاپائی کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

    ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان سے پستول، گولیوں سے بھرا بیگ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    ڈولفن پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو پولیس حراست میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • قبائلی تنازع نے 5 افراد کی جان لے لی

    قبائلی تنازع نے 5 افراد کی جان لے لی

    گھوٹکی: سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب قبائلی تنازع نے 5 افراد کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تھانہ سرحد کی حدوں گاؤں جام بجار ساوند پر ملزمان نے دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے  جبکہ تین افراد شدید زخمی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،  واقعہ دو قبائل کی دشمنی کا نتیجہ ہے، گزشتہ روز بھی قادرپور کے علاقے میں سندرانی قبیلے کے ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کشیدگی کی روکنے کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔