Tag: پولیس

  • کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی‘3دہشتگردگرفتار

    کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی‘3دہشتگردگرفتار

    کراچی : شہرقائد میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے3دہشتگرد گرفتار کرکےاسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے سائٹ میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضےسےبارودی مواد ،ڈیٹونیٹر،آوان گولے برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان شہرمیں دہشت گردی کامنصوبہ بنارہے تھے،اس سے پہلے پولیس نے خفیہ اطلاع پر سولجر بازار کےنجی اسپتال پر چھاپہ مارکر ایک زخمی شخص کوحراست میں لے لیا۔

    پولیس کےمطابق اسپتال میں چھاپے کےدوران پکڑے جانے والا ملزم چند گھنٹے قبل مقابلے میں زخمی ہوکر فرار ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس نےکینٹ اسٹیشن کےقریب مڈبھیڑمیں مبینہ ڈاکوکو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوشہریوں سےلوٹ مارکررہاتھا۔

    باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کےدھماکےمیں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:سال 2016: سندھ میں 1896 پولیس مقابلے‘ 10876 ملزمان گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روز2016سال کی سندھ پولیس کی جانب سے محمکہ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

  • بنگلہ دیش میں میں فائرنگ‘رکن پارلیمان ہلاک

    بنگلہ دیش میں میں فائرنگ‘رکن پارلیمان ہلاک

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکےرکن پارلیمان منجورالاسلام کوہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کاکہناہےکہ مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رکن پارلیمان منجور الاسلام عوامی لیگ کے رکن تھے جنھیں گئے بندھا ضلع میں ان کے گھر پر تین افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    مسلح افراد کی فائرنگ میں رکن پارلیمان منجور الاسلام شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جان کی بازی ہارگئے،جبکہ ان پر حملہ کرنے والے مسلح افراد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    رنگپور میڈیکل کالج اسپتال کے پروفیسر بمل چندر رائے نےبتایا کہ رکن پارلیمان کو پانچ گولیاں لگیں جو قریب سے ماری گئیں۔

    واضح رہے کہ منجور السلام کو اکتوبر 2015 میں ایک اسکول طالب علم پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

  • کراچی سے گرفتار ملزم کا اے ایس آئی کے قتل کا اعتراف

    کراچی سے گرفتار ملزم کا اے ایس آئی کے قتل کا اعتراف

    کراچی: پتھارے پر بوتلیں بیچنے والا ڈکیت 4 ہزار روپے کے لیے قاتل بن گیا۔ کراچی میں گرفتار ملزم رفیق نے اے ایس آئی کے قتل کے اعتراف سمیت کئی سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ملزم رفیق نے پولیس کی تحویل میں کئی انکشافات کر ڈالے۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم رفیق نے اے ایس آئی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ پولیس اہلکار کو قتل کر رہا ہوں۔ اے ایس آئی سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت ہوئی تھی۔

    ملزم رفیق نے ساتھیوں کے ہمراہ کورنگی میں بھی ایک شخص کو قتل کیا جس کے لیے اسے 4 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ قبل خاتون سے سونے کی بالیاں اور موبائل فون چھینا۔

    ملزم نے کورنگی ڈھائی میں دو کار سواروں سے 10 ہزار نقد اور موبائل فون چھینے۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم رفیق نے تمام وارداتیں شیر علی، جمال اور وصی بھائی نامی ساتھیوں کے ہمراہ کیں۔ پولیس نے ملزم کو ساتھی شیر علی سمیت ڈھائی کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

  • رحیم یارخان: سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہرخودکش دھماکا،3افراد زخمی

    رحیم یارخان: سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہرخودکش دھماکا،3افراد زخمی

    رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق رحیم یار خان کے علاقے شفیع ٹاؤن میں انسداد دہشت گردی کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کےمطابق خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پرحملہ آور کو روکا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کردی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق،دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیں۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور: گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ، 71 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کولاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سے کم از کم 71 افراد جاں بحق 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • فیصل آباد میں دھند کےباعث حادثہ،2افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں دھند کےباعث حادثہ،2افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث موٹرسائیکل اور ٹرالرمیں تصادم کےنتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے علاقےکراڑی کے رہائشی ناصر اقبال اور بلال احمد مقامی فیکٹری میں چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر کینال ایکسپریس وے سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

    نلے والا کے قریب جھمرہ بائی پاس پر دھند کے باعث ناصراور بلال سڑک پر کھڑے کماد کے ٹرالے کو نہ دیکھ سکےاور موٹرسائیکل ٹرالے کے عقبی حصے سے جا ٹکرائی۔حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں سول اسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیں لیکن دونوں افرادکے لواحقین نے کوئی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

    خیال رہے کہ اپنے ماموں کےگھر مقیم متوفی بلال احمد کی لاش اس کے آبائی شہر چشتیاں روانہ کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں:ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئےتھے۔

  • ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    ٔکوکین اسمگلنگ‘آسٹریلیامیں15افراد گرفتار

    سڈنی :آسٹریلوی حکام کا کہناہے کہ انہوں نے کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں 15افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق آسٹریلیوی حکام نے سڈنی کے نزدیک کرسمس کے دن 500 کلوگرام کوکین سے لدی ہوئی کشتی پکڑی تھی جس میں تین افراد بھی سوار تھے۔

    آسٹریلوی پولیس کی جانب سے گزشتہ پانچ روز کے دوران مزید12افرادکو کوکین اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اگران افراد پر الزام ثابت ہوگیاتو ان کو عمر قید کی سزاہوسکتی ہے۔

    آسٹریلین فیڈرل پولیس کے قائم مقام کمشنر کرس شیہان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں اس سے بڑی مقدار میں کوکین کبھی نہیں پکڑی گئی۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے اسسٹنٹ کمشنر مارک جینکنز نے بتایاکہ ڈھائی سال قبل ایک چھوٹی سے اطلاع فراہم کی گئی تھی جس کے بعد منشیات کو سمگل کرنے والے گروہ کے خلاف مشن کا آغاز ہوا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکام نے 600 کلوگرام کوکین ٹاہیٹی سے پکڑی تھی جس کو آسٹریلیا بھیجا جا رہا تھا۔یہ کوکین جنوبی امریکہ سے آسٹریلیا بھیجی گئی تھی۔

  • کراچی کے قبرستانوں‌میں‌گورکن مافیا بے لگام، عوام پریشان

    کراچی کے قبرستانوں‌میں‌گورکن مافیا بے لگام، عوام پریشان

    کراچی : موثر بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث کراچی کے قبرستانوں میں گورکن مافیا بے لگام ہوگئی ہے، گورکن ،پولیس اور بلدیاتی اہلکاروں کی ساز باز نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف قبرستانوں جن میں سخی حسن، عیسیٰ نگری، لیاقت آباد سی ون ایریا، شاہ محمد قبرستان شامل ہیں میں قبر کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف بنا دیا گیا ہے۔

    post-2

    کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس نظام نہ ہونے کی وجہ سے گورکن مافیا بے لگام ہو گئی ہے اور قبروں کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں جس میں مبینہ طور پر بلدیہ کے کچھ افسران اور پولیس کا حصہ بھی شامل ہوتا ہے جس کے باعث شہریوں کو دوہری پریشانی کا سامنا ہے۔

    post-1

    شہر کے وہ قبرستان جن میں نئی قبر کے لیے جگہیں موجود ہے وہاں گورکن زیادہ زیادہ قبریں کھپانے کے چکر میں تنگ جگہ پر بھی قبریں کھود دیتے ہیں اور اگر برابر والی قبر کے ورثاء احتجاج کریں تو تنگ جگہ پر کھودی گئی قبر کو دوبارہ بند کرنے کے لئے 1500 سے 2000 روپے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

    post-4

    دوسری جانب سخی حسن قبرستان، عیسی نگری قبرستان سی ون ایریا لیاقت آباد کے قبرستانوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے نئے قبریں بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس کے باوجود وہاں کےگورکن خطیر رقم کے عوض کسی پرانی قبر کو کھود کر نئے مردے کو دفنانے پر راضی ہو جاتے ہیں

    اس سلسلے میں گورکن ایسی قبروں پر نظر رکھتے ہیں جن کے لواحقین حاضری کے لیے نہیں آتے اور موقع دیکھتے ہی کسی نئے مردے کو پرانی قبروں میں دفنادیا جاتا ہے جس کے لیے 25000 سے 5000 تک رقم وصول کی جاتی ہے ۔

    اس لیے اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اہل علاقہ اپنے پیاروں کی قبر پر حاضری دینے جاتے ہیں تو ان کے عزیز کی قبر کی جگہ کسی اور کی قبر ملتی ہے۔

    جس پر غم زدہ عوام اپنی روداد لے کر انتظامیہ اور پولیس کے پاس جاتے ہیں جس پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوتی اور عوام رو دھو کر صبر کرلیتے ہیں۔

    اس کے علاوہ کچھ قبرستانوں کےگورکن قبروں سے مردے نکال کر فروخت کرنا، یا مردے کے بال و دیگر اعضاء کی فروخت کے مکروہ عمل میں پائے گئے ہیں جب کہ قبرستان میں جادو ٹونا کرنے والوں کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کی بھی شکایات عام ہیں

    post-1

    انتظامیہ کو چاہئے کہ سخی حسن ، محمد شاہ و دیگر قبرستانوں میں ہونیوالے ان واقعات کا نوٹس لے کر شہر کے قبرستانوں کو منظم نظام سے جوڑا جائے اور ایسا نظام متعارف کرایا جائے جس میں شہری گورکن مافیا کے رحم و کرم پر نہ رہیں اور اپنے پیاروں کی تجہیز و تدفین بہتر طریقے سے کر پائیں اور اس مد میں شہریوں کی جانب سے ادا کی گئی فیس حکومت کے خزانے میں جمع ہو نا کہ کسی مافیا کی نذر ہو جائے۔

    علاوہ ازیں اہل علاقہ نے سندھ حکومت اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے اور ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل یاسین آباد قبرستان سے بھی عزیز آباد پولیس نے گورکن کو مردے نکال کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا تا ہم پولیس کی جانب سے کمزور کیس داخل کرنے پر ملزم جلد ہی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا جس سے گورکن اور پولیس کے ساز باز کا ثبوت ملتا ہے۔

  • لاہور میں پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

    لاہور میں پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

    لاہور:صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں پولیس نے کارروائیوں کےدوران ڈکیٹی اور چوری کی واردتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کینٹ ڈویژن پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کریک ڈاﺅن کرکےآٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نےچار ملزمان کو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ،دو ڈیفنس اے اوردوکو باغبان پورہ پولیس نے گرفتار کیا،جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نقدی،اسلحہ اور موبائل فونزبرآمد کر لیےگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے خلاف چوری اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیاتھاجس میں 20سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

  • آسٹریلیا میں کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

    آسٹریلیا میں کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

    سڈنی : آسٹریلوی پولیس کا کہناہےکہ سڈنی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کےالزام میں7افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق وکٹوریا پولیس چیف گریم ایشٹن کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شب دو افراد،جبکہ جمعےکی صبح چھاپوں میں پانچ افراد کومزیدگرفتارکیاگیا۔

    انہوں نےکہا کہ میلبرن سمیت پانچ مقامات پرکرسمس کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ تھا،اس منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا استعمال ہونا تھا۔

    post-1

    گریم ایشٹن نے کہا کہ منصوبے کا نشانہ شہر کے اہم مقامات فلنڈرز اسٹریٹ اسٹیشن، فیڈریشن اسکوئر، اور سینٹ پالز کتھیڈرل تھے۔

    post-2

    انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے افراد میں سے چار آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے لبنانی نژاد آسٹریلوی شہری تھےجبکہ ایک مصری نژاد آسٹریلوی شہر تھا۔

    post-3

    یاد رہےکہ چھاپوں میں ایک اور مرد اور ایک عورت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں بعد میں رہا کر دیاگیا۔

    مزید پڑھیں: برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    واضح رہے کہ تین روز قبل جرمنی کے دارالحکومت برلن کےکرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاتھا،جس کے نتیجے میں کم سےکم12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئےتھے۔

    post-4

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6افراد گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6افراد گرفتار

    کراچي: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ڈاکو سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےتین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پوليس کے مطابق تینوں ملزمان اسٹريٹ کرائم میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے دوٹی ٹی پستول اورچھینے گئے 8موبائل فونزبھی بر آمدکرلیےگئے۔

    دوسری جانب رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

    رضویہ پولیس کےمطابق گرفتارڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی،جبکہ ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

    ادھر پولیس نے نبی بخش کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا،دونوں ملزمان احسن اور اویس خان نیازی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سےدوافراد زخمی ہوگئے،جن کی شناخت ساجد اور نسیم کے ناموں سے کی گئی ہے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔