Tag: پولیس

  • برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی ایک مارکیٹ میں نامعلوم شخص ٹرک نےشہریوں پر چڑھادیا،جس میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک حملہ تھا تاہم جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ یہ حادثہ ہو سکتا ہے۔

    p1

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

    p4

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرک کی نمبر پلیٹ پولینڈ کی تھی اور اس کی مالک پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ڈلیوری سروس کمپنی ہے۔

    p3

    جرمن پولیس نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پراس واقعے کے ذمہ دار ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    p2

    مزید پڑھیں:نیس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی،پانچ افراد گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ایک ڈرائیور نے فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھادیا تھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی‘11ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘11ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں میں رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 غیرملکیوں سمیت 11ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پولیس نےدوافراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سےہے۔

    دوسری جانب پریڈی پولیس نے کارروائی میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنےوالےچار ملزمان کوگرفتارکرکےچار ٹی ٹی پستول اوردودستی بم برآمدکرلیے۔پولس کےمطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری کی وارادتوں میں ملوث ہیں۔

    ادھرجوہر آبادسےڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دوافغان باشندوں کوبھی گرفتارکرلیاگیا،جبکہ سولجزبازار،بلدیہ اورسعود آبادسےبھی چارملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ اورموٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔

    مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روزشہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی تھی۔

  • امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ‘4افراد ہلاک

    امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ‘4افراد ہلاک

    شکاگو:امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک مکان سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی شہر شکاگو میں چار افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا،مرنے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل تھے۔

    p2

    فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں جنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    p1

    جائے وقوعہ پرملنے والےایک دوسال کے لڑکےکوبھی طبی معائنے کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیاہےتاہم خوش قسمتی سےلڑکے کوگولی نہیں لگی ہے۔

    شکاگو پولیس حکام کاکہناہےکہ فائرنگ کرنے والے کاتاحال پتانہیں چل سکاہے،جبکہ اس واقعےکی ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں:امریکی شہرلاس اینجلس میں فائرنگ،3افرادہلاک

    خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں امریکی ریاست لاس اینجلس کے ایک ریسٹورنٹ میں پارٹی جاری تھی،جس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا،جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:کیلی فورنیا میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ‘ دو ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ازوسا میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا،جس میں حملہ آور اور ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،جس میں اب تک درجنوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار

    کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےنیو کراچی میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم عمران عرف مانا نے اپنے مالک مزمل شیخ کو قتل کیا تھا،مقتول مزمل کی15روز پرانی لاش سیکٹر پندرہ بی میں اس کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

    ملزم نے مالک مزمل کی بیوی سے دوران صفائی نازیبا حرکات کی تھیں جبکہ پکڑے جانے پر ملزم عمران نے اپنے مالک مزمل کو قتل کر دیا تھا،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب رضویہ پولیس نے ناظم آباد ایک نمبر میں کار روائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عامر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

  • ایم کیو ایم کے گرفتار رکن اسمبلی کے خلاف مقدمات درج

    ایم کیو ایم کے گرفتار رکن اسمبلی کے خلاف مقدمات درج

    کراچی: ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی سندھ کامران فاروقی کی گرفتاری ظاہر کردی گئی اور اُن کے خلاف مقدمات درج کر کے نبی بخش تھانے کے حوالے کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران کی گرفتاری ظاہر کردی گئی اور انہیں نبی بخش تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ رکن سندھ اسمبلی پرغیر قانونی اسلحہ، دستی بم اور چوری کی موٹر سائیکل رکھنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار ‘‘


    ایم پی اے کامران فاروقی 12 مئی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں جن کی گرفتار ی کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر بھی رواں سال جون کے مہینے میں چھاپہ مارا گیا تھا جس پر متحدہ نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے  کامران فاروقی کی گرفتاری سے متعلق نشر ہونے والی خبروں کی تصدیق کی تھی تاہم ساتھ ہی انہیں ہر قسم کی قانونی مدد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: ’’ کامران فاروقی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، رینجرز ذرائع، اچھی روایت نہیں، فاروق ستار ‘‘


    دوسری جانب لندن قیادت کی جانب سے کامران فاروقی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور دیگر رہنماؤں سمیت انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی سامنا آیا تھا۔

  • امریکی باکسر کوہنگامہ آرائی کرنے پرجیل بھیج دیاگیا

    امریکی باکسر کوہنگامہ آرائی کرنے پرجیل بھیج دیاگیا

    واشنگٹن :عالمی باکسنگ چیمپیئن ٹیرنس بڈ کروفرڈ کو گاڑیوں کی ورکشاپ میں ہنگامہ کرنے پرجیل بھیج دیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز امریکی باکسر کے مقدمے کی سماعت ہوئی،جہاں جج نے عالمی باکسنگ چیمپیئن کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی اور اس کے ساتھ انہیں کمیونٹی سروس کے لیے120 گھنٹے صرف کرنے کاحکم دیا۔

    امریکی باکسر کے مقدمے کی سماعت کے دوران جج کا کہناتھا کہ آپ مسلسل ایسا برتاؤ کررہے ہیں جیسے آپ قانون سے بالاتر ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی باکسر نے رواں سال اپریل میں نیبراسکا میں واقع ایک ورکشاپ کے مالک کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جب ان کی گاڑی کو پینٹ کیا جا رہا تھا۔

    انہوں نےگاڑی پر پینٹ کروانے کے بعد یہ کہہ کر ورکشاپ کے مالک کو پوری رقم ادا نہیں کہ وہ ورکشاپ کی سروس سے خوش نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ امریکی باکسر نے اپنی سزا سے صرف پانچ دن پہلے جان ملینا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی او کے ٹائٹلز کا دفاع کیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،2ملزمان ہلاک

    کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،2ملزمان ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک جبکہ 6ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے لیاری افشانی گلی میں پولیس اوررینجرزکےمشترکہ آپریشن میں گینگ وار کا کارندہ ہلاک جبکہ دو ساتھی فرارہوگئے۔

    ادھر رانگی واڑہ میں پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار عزیربلوچ گروپ کاکارندہ ماراگیا،جبکہ ساتھی فرارہوگیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیاگیا۔

    بغداد ی میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار بابالاڈلاگروپ کے کارندے کوپکڑ کراسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب فیروزآبادپولیس نے چار اسٹریٹ کرمنلزکوپکڑ کردو ٹی ٹی پستول اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس کےمطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے کہ 1998میں ڈی ایس پی شمیم کےقتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوشارع فیصل سےگرفتارکرلیاگیا۔ملزم کےقبضےسےمسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    مزیدپڑھیں:کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘3دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روزشہر قائد کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئےتھے۔

  • کوئٹہ میں بینک ڈکیٹی،ڈاکو5کروڑلوٹ کرفرار

    کوئٹہ میں بینک ڈکیٹی،ڈاکو5کروڑلوٹ کرفرار

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالی روڈ پر واقع نجی بینک سے ڈاکو پانچ کروڑ روپے لے کرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں چوری ہوئی ہے جس میں ڈاکو5کروڑ روپےلوٹ کرفرار ہوگئے۔

    بینک انتظامیہ کےمطابق رات کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر مامور 3گارڈز غائب ہیں بینک میں ہونے والی چوری میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق شواہد سےلگتاہے چوری کی واردات اتوار اور پیرکی رات ہوئی کیوں کہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی اور آج عید میلاد النبی ﷺ کی وجہ سے بینک بند تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جس کے تحت انگلیوں کے نشانات سمیت شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

  • ملتان:شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک

    ملتان:شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک

    ملتان: صوبہ پنجاب کےعلاقےشجاع آباد کےقریب دھند کےباعث کار نہر میں گرنے سے6افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان کی تحصیل مطابق شجاع آباد کےقریب کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کےمطابق کار سوار افراد ملتان سے شجاع آباد جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کار نہر میں جاگری جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کے بعد تمام لاشیں نہر سے نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردیں جہاں قانونی کارروائی کےبعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    دوسری جانب نارووال میں دھند کے باعث مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں آج بھی دھندکے باعث مختلف شہروں میں حد نگاہ صفر ہو گئی اور موٹر وے کے بیشترسیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیاہے۔

  • کینیا:آئل ٹینکرکےگاڑیوں سےتصادم میں30افرادہلاک

    کینیا:آئل ٹینکرکےگاڑیوں سےتصادم میں30افرادہلاک

    نیروبی : کینیا کےشہر نیروبی کی اہم شاہراہ پرتیز رفتار آئل ٹینکر کےگاڑیوں سےتصادم کے نتیجےمیں کم از کم 30افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر جو نیروبی سے نیواشا جارہا تھاجو بے قابو ہو کر شاہراہ پر معتدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

    گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 30افراد ہلاک اورمتعددافرادزخمی بھی ہوگئے ہیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔جہاں زخمیوں کا علاج کر جارہا ہےجبکہ ہلاک ہونےوالےافراد کی لاشوں کو مزید کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افرادجاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:افریقی ملک موزمبیق میں‌ دھماکہ،73 افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ افریقی ملک موزمبیق کےشہربیرہ میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے کم ازکم 73افراد ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئےتھے۔