Tag: پولیس

  • کراچی:پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلہ،منشیات فروش ہلاک

    کراچی:پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلہ،منشیات فروش ہلاک

    کراچی :شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس کی کارروائی کے دوران منشیات فروش ہلاک جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےپی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلے میں منشیات فروش عمران عرف ڈیکوریشن ہلاک جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کےمطابق دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں:پولیس کا ایکشن، تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن 11 نمبر قبرستان کے قریب تھانہ اقبال مارکیٹ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے5ٕدہشت گردوں کوگرفتار کرکےملزمان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کیاتھا۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ڈیڑھ بارودی فیتا برآمد ہوا تھاجو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملزمان بم بنانے کے ماہر تھے،گرفتار افراد کےخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں:رینجرز کی کارروائی، اسلحہ اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے پرانا گولیمار کے علاقےمیں واقع لیاری گینگ وار کے ملزم ریاست کے مکان پر چھاپہ مار کر اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بڑا ذخیرہ برآمد کیاتھا۔

  • بم ڈسپوزل یونٹ کی پہلی خاتون اہلکار

    بم ڈسپوزل یونٹ کی پہلی خاتون اہلکار

    پشاور: خیبر پختونخوا کی پولیس فورس میں شامل خاتون اہلکار رافعہ قسیم بیگ بم ڈسپوزل یونٹ کا حصہ بن گئیں۔ وہ اس یونٹ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اور ایشیائی خاتون ہیں۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والی رافعہ نے 7 سال قبل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تسلسل سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نے بھی ان کے عزم کو متزلزل نہیں کیا اور وہ اپنے شعبہ میں آگے بڑھتی چلی گئیں۔

    مزید پڑھیں: قطر میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سرگرم راحت منظور

    بی ڈی یو کا حصہ بننے سے قبل رافعہ کو مرد اہلکاروں کے ہمراہ نوشہرہ کے اسکول آف ایکسپلوسو ہینڈلنگ میں بموں کی اقسام، شناخت اور ناکارہ بنانے کی تربیت دی گئی۔

    bdu-2

    رافعہ کی پروفیشنل ٹریننگ ابھی جاری ہے اور وہ 15 روز بعد بم ڈسپوزل کا کام باقاعدہ شروع کریں گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رافعہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایشیا کی تاریخ تبدیل کردیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا گھر ہے اور اپنے گھر کی حفاظت کے لیے وہ اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی سماجی تنظیم کے لیے اعلیٰ فرانسیسی اعزاز

    رافعہ کا عزم ہے کہ وہ ملک بھر کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کریں کہ خواتین کمزور نہیں ہوتیں بلکہ وہ اس قدر باہمت ہوتی ہیں کہ بم اور بارود بھی ان کے سامنے کھلونے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    وہ چاہتی ہیں کہ اپنی شاندار کارکردگی سے وہ دنیا بھر میں اپنے ملک اور محکمہ پولیس کا مثبت تاثر اجاگر کریں۔

  • کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاررووائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلسبیلہ چوک کے نزدیک شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکر ایک ڈاکو کوپکڑلیاجبکہ ڈاکو کا ایک ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سولجر بازار پولیس کے حوالے کردیاجبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث

    دوسری جانب کراچی کے علاقے صدربوہری بازار کے علاقے میں رینجرز نے مخصوص مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔

    ادھرشہرقائدکےعلاقے پاک کالونی میں پولیس نے بھی اسنیپ چیکنگ کے دوران اسلم خان نامی ڈکیت کو گرفتار کرکے ملزم کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث

    کراچی: اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث

    کراچی : حساس اداروں اورپولیس کےہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں نے شہر میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کرنےکاانکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےصدر سےحساس اداروں اور پولیس کےہاتھوں گرفتار دہشت گردوں نے اہم انکشاف کیے ہیں۔

    حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والےملزمان ،عبدالرحمن ،کمال عرف ماموں اور ابولبشر عرف گنیہ کی انٹروگیشن رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کےدہشت گرد ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈکیتیاں کرتے ہیں۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتارملزمان نےافغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ملزمان کو عمر نامی شخص نے تربیت کے لیےبھیجا۔ملزمان کوافغانستان میں چھوٹے بڑے ہتھیار چلانےاوربم بنانے کی تربیت دی گئی۔

    انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق کراچی میں القاعدہ برصغیر کے برمی اور بنگالی گروپ سرگرم ہیں ، برمی گروپ تھانوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی : فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

    دوسری جانب لانڈھی میں رینجرزنے زیرزمین اور نالے میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کیا گیاتھا۔

    ادھر کراچی کے علاقےتیسر ٹاون میں بھی رینجرز نے کارروائی کرکے29 افرادکے قتل میں ملوث افضل گوریلا کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم یاسین اور قادر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

    پولیس حکام کےکہناہےکہ ملزمان بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    دوسری جانب آرٹلری میدان سے قتل کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ بلدیہ مدینہ کالونی اور سرجانی ٹاؤن سے ڈکیت گروپ کے تین کارندے گرفتار ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی،3مغوی بازیاب،11افراد گرفتار

    پولیس حکام کےمطابق ملزمان بیس سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ادھر کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے تیس سالہ مہرین زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی،3مغوی بازیاب،11افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی،3مغوی بازیاب،11افراد گرفتار

    کراچی :شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 3مغوی بازیاب جبکہ 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے پاک کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے3مغوی بازیاب کرالیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اغوا کار سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ بازیاب افراداور ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار گلشن غازی قبرستان کےقریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہواجس کےنتیجےمیں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

    پولیس حکام کےمطابق گرفتارملزمان اسٹریٹ کرمنل ہیں اوران کےقبضےسےتین ٹی ٹی پستول،چھ راؤنڈزاور دومسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدہوئی ہیں۔

    دوسری جانب زمان ٹاؤن پولیس نےعلاقےمیں اسنیپ چیکنگ کےدوران مقابلےکےبعد دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیادونوں ملزمان کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی، فائرنگ کے واقعات ڈی ایس پی سمیت 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی جاں بحق جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازِِ جنازہ ادا

    واضح رہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے انسدادداہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیاجبکہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ گزشتہ روزادا کی گئی تھی۔

  • خالصتان آزادی تحریک کے سربراہ ہرمندر سنگھ گرفتار

    خالصتان آزادی تحریک کے سربراہ ہرمندر سنگھ گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب کی نابھا جیل سےفرار ہونے والےخالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ کونئی دہلی سے گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز بھارتی پنجاب کی نابھا جیل سےفرار ہونے والےخالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ کوپنجاب اور نئی دہلی پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے آج گرفتار کیاگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی وردی میں ملبوس 10 مسلح افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہو گئےتھے۔

    بھارتی پولیس حکام نےاتوار کے روزہرمندر سنگھ منٹوکےجیل سے فرار ہونے کےبعدپنجاب کی سرحد ہریانہ اور جموں کشمیر جانے والے راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی۔

    خیال رہےکہ49 سالہ سربراہ ہرمندرسنگھ 2014 سے جیل میں تھے،ان کی گرفتاری کو بھارتی سرکار کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بھارتی پنجاب میں کیے جانے والے آپریشن کی سب سے بڑی فتح قرار دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:خالصتان آزادی تحریک کے سربراہ ہرمندر سنگھ بھارتی جیل سے فرار

    ہرمندر سنگھ 90 کی دہائی کے اوائل سے سکھ علیحدگی پسندوں کے ساتھ شامل تھے اور انہوں نے بھارتی حکومت کو اپنی کارروائیوں میں بھاری نقصان پہنچایا تھا۔

    خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ اور ان کےقریبی ساتھی گرپیت سنگھ عرف گوپی کو 2014 میں تھائی لینڈ میں پکڑا گیا تھا اور انہیں دہلی ایئرپورٹ سے بھارتی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

    واضح رہے کہ خالصتان کی آزادی کی تحریک کے سربراہ کم از کم دہشت گردی کی 10 بڑی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتاق قادری اورناصرترابی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ بلدیہ ٹاون میں مقدمات درج ہیں ملزمان کاتعلق مذہبی جماعت سے بتایا گیا۔

    دوسری جانب سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کےمطابق ملزمان نے ایک ماہ پہلے ڈکیتی میں مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کیاتھا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے پچاس سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔

    ادھر اتحاد ٹاؤن پولیس نے بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے رقم نکلوانے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ گرفتارملزمان سے ایک سو تیس کریڈٹ کارڈ،اےٹی ایم ریڈایبل مشین برآمد کرلی۔ملزمان میں ذوالفقار،صلاح الدین،جاوید اورشاہنواز شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں:کراچی:قانون نافذ کرنے والےاداروں کاآپریشن،35افرادگرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کےمختلف علاقوں میں رینجرز اورپولیس نے آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لیاتھا۔

  • چالان کیوں کیا؟ سیاسی رہنما نے ٹریفک اہلکار پر پستول تان لی

    چالان کیوں کیا؟ سیاسی رہنما نے ٹریفک اہلکار پر پستول تان لی

    پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں گاڑی کا چالان ہونے پر اے این پی کے مقامی رہنما نے ٹریفک اہلکار پر پستول تان لی۔ پولیس نے سیاسی دباؤ میں آنے کے بجائے ملزم کو گرفتار کر کے 5 مقدمات درج کرلیے۔


    ANP leader gets outraged over traffic challan by arynews

    پشاور تیمرا گراں میں اے این پی کے مقامی رہنما محمد گل کی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روک کر چالان کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے اور اس نے ٹریفک پولیس پر پستول تان لی۔

    ملزم ٹریفک پولیس کو چالان کرنے پر مسلسل دھمکیاں دیتا رہا۔ پولیس نے بھی دباؤ میں آئے بغیر ملزم کو دھمکیاں دینے اور پستول تاننے پر گرفتار کر کے پانچ مقدمات درج کرلیے۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جن میں سیاسی رہنماؤں نے ٹریفک پولیس یا پولیس کی جانب سے روکے جانے پر پولیس اہلکاروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے یا تو عہدوں سے برخاست کروا دیا یا پھر ان پر سرعام تشدد کیا گیا۔