Tag: پولیس

  • کراچی: لیاری میں کارروائی،دوہرےقتل کا ملزم گرفتار

    کراچی: لیاری میں کارروائی،دوہرےقتل کا ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کےمطابق 2 روز قبل کراچی کے علاقےکھارادر کا غذی بازار میں بیکری پر لوٹ مار کے دوران 2 افراد کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارو ائی کے دوران دہرے قتل کے واقعہ میں ملوث دوسرے ملزم وسیم کچھی کو گرفتار کرلیاگیا۔

    ملزم وسیم کچھی کو ملزم عبداللہ کچھی کی نشاند ہی پر لیاری کے علاقے نیا آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم عبد ا للہ کچھی کو فائرنگ کے واقعے کے کچھ دیر بعد سول اسپتال سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    دونوں ملزمان نے جمعرات کی صبح کوثر بیکری میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں بیکری کا مالک ممتاز اور سیلز مین اختر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    عزیز آباد دو نمبر کے علاقے میں رینجرزکے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران مخصوص مقامات کا محاصرہ کیاگیا،اس موقع پر آپریشن کے دوران گلیوں میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے دو نوں گرفتان ملزمان کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقےکھارادار میں دو افراد کے قتل میں ملوث گرفتار دونوں ملزمان وسیم کچھی اور عبداللہ کا تعلق لیاری گینگ وار عمر کچھی گروپ سے ہے۔

  • لندن ایئرپورٹ پرکیمیائی کارروائی کاخدشہ

    لندن ایئرپورٹ پرکیمیائی کارروائی کاخدشہ

    لندن : برطانیہ کے شہر لندن میں لندن سٹی ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ کیمائی واقعے کے باعث26 افراد متاثرہوئے۔ائیرپورٹ کو آپریشن کے بعد کلیئر قرار دے کر بحال کردیاگیا۔

    london-post-1

    تفصیلات کےمطابق لندن کے سٹی ایئرپورٹ پر اچانک متعدد مسافروں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کھانستے رہے ، جس کے بعد حکام کی جانب سے 500 مسافروں کو ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکالا گیا اور 3گھنٹے کے آپریشن کے بعد ہوائی اڈے کو بحال کردیا گیا۔

    london-post-2

    لندن ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مسافروں کو نکالنے کا عمل اس وقت شروع کیا گیا جب ایک فائر الارم بج گیا تھا۔

    ایئرپورٹ پر موجود مسافر 28 سالہ ڈیوڈ مورس نے بتایا کہ وہ برٹش ایئرویز کی ایڈنبرہ جانے والی پرواز پر سوار ہونے والے تھے جب وہ شدید کھانسنے لگے۔

    london-post-3

    انہوں نے بتایا کہ ہم قطار بنا کر اپنا سامان جمع کروانے والے ہی تھے کہ مجھے اس قدر کھانسی آنے لگی کہ میں کسی سے بات نہیں کر سکتا تھا۔ڈیوڈ کا کہناتھا کہ ایئرپورٹ کا عملہ سب سے زیادہ کھانسنے لگا تھا۔

    london-post-4

    واضح رہے کہ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ہوائی اڈے کو خالی کرایا گیاتھا تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    london-post-5

  • لودھراں میں فائرنگ،1شخص جاں بحق

    لودھراں میں فائرنگ،1شخص جاں بحق

    بہاولپور: لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسےاسپتال منتقل کر دیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کے اہل خانہ اور فائرنگ میں زخمی ہونےوالے شخص کے بیانات ریکارڈ کیے جارہےہیں تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

    مزید پڑھیں:پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • جرمنی میں پولیس پر فائرنگ،1اہلکار ہلاک

    جرمنی میں پولیس پر فائرنگ،1اہلکار ہلاک

    بویریا: جرمنی کے شہر بویریا میں پولیس پر دائیں بازو کی تنظیم کے کارکن کی فائرنگ سے 1پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی تنظیم رائخ سٹیزن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے گھر پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسپیشل فورس کا 32سالہ اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

    بویریا کے ایک قصبے کی مقامی انتظامیہ نے اس وقت پولیس کو طلب کیا جب اس شخص نے انتظامیہ سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے 31 بندوق کے لائسنس بھی منسوخ کردیے۔

    رائخ سٹیزن موومنٹ جرمنی کی وفاقی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔اس موومنٹ کی بنیاد تین دہائی قبل رکھی گئی تھی  اس گروپ کا نظریہ قوم پرست اور یہود دشمن ہے۔

    مزید پڑھیں:جرمنی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارقیدی کی خودکشی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےجرمنی کے برلن ائیرپورٹ پردہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار جابر البکرنامی شامی شہری جیل کے سیل میں خودکشی کرلی تھی۔

     

  • ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،2افرادہلاک

    ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی،2افرادہلاک

    ممبئی : بھارتی شہر ممبئی کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک جبکہ 11افراد کو بچالیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ممبئی کے جنوبی علاقےبریمان پوانٹ پر میکر ٹاور میں آج صبح ساڑھے چھ بجے 20ویں منزل پر فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے باعث فلیٹ میں کام کرنے والے دو نوکر جاں بحق جبکہ فائر بریگیڈ کے ریسکیو آپریشن میں 11 لوگوں کو بحفاظت بلڈنگ سے نکال لیاگیا۔

    چیف فائرآفیسر کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی مگر آگ نے 2منزلوں کو لپیٹ میں لے لیاتھا جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہناتھاکہ جن 11افراد کو بحاظفت بلڈنگ سے نکالاگیا ان میں بجاج الیکٹرونکس کے مینجنگ ڈائریکٹر شیکھر بجاج کی فیملی کے 8افراد بھی شامل ہیں۔آگ بجھانے کے عمل میں 8فائر انجن ، 6بڑے ٹینکر اور ایک ایمبو لینس نےحصہ لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئےبھارتی ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ شیکھر بجاج کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کے آگ شارٹ سرکٹ یا کسی اور وجہ سے لگی۔تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکےگا۔

  • لودھراں میں ٹریفک حادثہ،1طالبعلم جاں بحق

    لودھراں میں ٹریفک حادثہ،1طالبعلم جاں بحق

    لودھراں: صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر طالب علم جاں بحق اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق لودھراں کے تھانہ دھنوٹ کی حدود میں اسکول جاتے ہوئے پانچویں جماعت کےطالب علم خضر کو تیز رفتار ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک طالب زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے فوراََبعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم گرفتاری کےلیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کےعلاقےرحیم یارخان میں سہجہ کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئی تھیں جس کے نتیجے میں29افراد جاں بحق اور72 زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: رحیم یارخان: دوبسوں میں تصادم،29افرادجاں بحق

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نےحادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

    بھارتی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست اڑیسہ کے صدر مقام بھوبانیشور کے نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے ہسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں لگی۔آتشزدگی کے وقت ڈائیلسس وارڈ میں 7 جبکہ آئی سی یومیں 11 مریض تشویش ناک حالت میں موجود تھے۔

    ضلع کُھردا کے کلیکٹر نِرنجن ساہو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو سرکاری و نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    سیکریٹری ہیلتھ آرتی آہوجا کا کہنا تھا کہ مریضوں کی ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب انہیں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بظاہر ایسا لگتاہے کہ آگ اسپتال کے ڈائیلسس وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آگ بجھانے کے لیے 10 سے زائد فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت کی ریاست کیرالہ کے مندر میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کم روشنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان حساس اداروں کی اطلاع پر آروپ تھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلہ کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ ان کے 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل اور 2 پستول بھی برآمد ہوئیں۔فرار ہونے والےدیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو حساس اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

    سی ٹی ڈی پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ اتوار کے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے تھے

  • برازیل:جیل میں 2 گروپوں میں تصادم،25 قیدی ہلاک

    برازیل:جیل میں 2 گروپوں میں تصادم،25 قیدی ہلاک

    برازیلیا: برازیل کی شمالی ریاست رورائما کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 25 قیدی ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق برازیل کی شمالی ریاست رورائما کے علاقے بواوسٹا کی جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں میں جھڑپ کےنتیجے میں 25قیدی جان کی بازی ہار گئے۔

    برازیل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 افراد کو گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا جبکہ 6 کو زندہ جلا کر مارا گیا۔

    قیدیوں کی لڑائی کے باعث ملاقات کے لیے آئے ہوئے افراد بھی محصور ہو کر رہ گئے جنہیں پولیس نے بحفاظت باہر نکالا اور حالات پر قابو پالیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مقامی میڈیا کے مطابق740 افراد کے لیے بنائی گئی جیل میں اس وقت 1400 قیدی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ برازیل دنیا میں چوتھے نمبر پر آتا ہے جہاں تقریباََ 6لاکھ افراد قیدی ہیں اور ملک میں متعدد ایسی جیل ہیں جہاں گنجائش سے زائد قیدیوں کورکھا گیا ہے

  • امریکی شہرلاس اینجلس میں فائرنگ،3افرادہلاک

    امریکی شہرلاس اینجلس میں فائرنگ،3افرادہلاک

    لاس ایجلنس : امریکی شہر لاس اینجلس کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کے ایک ریسٹورنٹ میں پارٹی جاری تھی،جس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    لاس اینجلس کے سیکورٹی افسر کیپٹن پیٹر کا کہنا ہےکہ پولیس نے فائرنگ کے شہبے میں خاتون اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔جبکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے شہبے میں تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    کیپٹن پیٹر کا کہناتھا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان شاید منشیات کے حوالے سے پیش آیا ہے جس میں دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں: واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ،5افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھا۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس کے ریسٹورینٹ میں جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں کم ازکم 50 لوگ موجود تھے۔