Tag: پولیس

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 9 دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بنا رکھی تھی۔

    اطلاع ملنے پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور ہتھیار ڈالنے کو کہا جس پر انہوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کر دی۔

    جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دہشت گردوں سے جدید اسلحہ، بارود اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹارگٹ کلر ضیا عرف پہاڑی گرفتار، 40 سے زائد قتل کا اعتراف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے علاقےپی آئی بی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ضیاء الدین عرف پہاڑی کو گرفتار کیاتھا، ملزم نے 40سے زائد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیاتھا،ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

  • کوئٹہ میں ایف سی پر فائرنگ،3اہلکارشہید

    کوئٹہ میں ایف سی پر فائرنگ،3اہلکارشہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کےنواحی علاقے میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکارشہید ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کے دوران 30افراد کو حراست میں لے لیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی سےجنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔وطن سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔

    فائرنگ میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ کےدو واقعات میں5افرادجاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہارگئے،مرنے والوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل تھے۔

    دوسری جانب آواران سے متصل ضلع کیچ کے علاقےزعمران میں اسی دن نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےلیویز فورس کاایک اہلکار جان کی بازی ہار گیاتھا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس میں اب تک متعدد اہلکار جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

  • لودھراں میں ٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق

    لودھراں میں ٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق

    لودھراں :صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں کے قریب خانیوال روڈ پرمسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرلودھراں میں خانیوال روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے دو افران جان کی بازی ہارگئے جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثےمیں بارہ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لودھراں سے لاہور آرہی تھی کہ راستے میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں بس ڈائیور سمیت 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    مزید پڑھیں: رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثہ،6افرادجاں بحق

    یاد رہےکہ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے شہررحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں کوٹلہ پٹھان کےقریب کاردرخت سےٹکرائی،جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

  • اسپین کے قونصلر اتاشی نے خودکشی کرلی

    اسپین کے قونصلر اتاشی نے خودکشی کرلی

    اسلام آباد : اسپین کے سفارت خانے کے قونصلراتاشی نے اسلام آباد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں اسپین کے قونصلر اتاشی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔قونصلراتاشی اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون میں رہائش پذیر تھے۔

    اسپین کے قونصلر اتاشی جون جینز پچھلے34 سالوں سےپاکستان میں مقیم تھےوہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کا نجی اسپتال میں علاج ہورہاتھا۔

    ایس پی سٹی شیخ زبیر کا کہنا ہے کہ آج صبح جب خانسامہ ان کے کمرے کی طرف گیا تو ان کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا جس پر کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو قونصلر اتاشی مردہ حالت میں پائے گئے اور ان کے پاس سے 36بور کا پستول برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قونصلراتاشی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور اسپین کے سفارتخانے کوساری صورت حال سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

    اسپین کے قونصلر اتاشی کا پوسٹ مارٹم اسلام آباد پولی کلینک اسپتال میں ہوا جس کےمطابق جان جینز نے خودکشی کی ہے۔انہوں نےاپنے منہ کے اندر پستول کی نالی ڈال کر فائر کردیا جس کے نتیجے میں گولی دماغ کے پچھلے حصے پر لگی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

  • جرمنی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارقیدی کی خودکشی

    جرمنی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارقیدی کی خودکشی

    برلن : برلن ایئر پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار قیدی نےلایپزیگ شہر کی جیل میں خودکشی کر لی۔

    تفصیلات کےمطابق جرمن حکام کاکہناہےکہ برلن ائیرپورٹ پردہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار جابر البکرنامی شامی شہری جیل کے سیل میں خودکشی کرلی۔چوبیس گھنٹےنگرانی میں موجود جابر البکربھوک ہڑتال پرتھا۔

    پولیس جبار کی کئی ماہ سے نگرانی کر رہی تھی اور انٹیلیجنس حکام کو ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ وہ ممکنہ طور پر کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر حکام نے مشرقی ریاست زاکسن میں پولیس کو الرٹ کیاتھا۔

    خیال رہے کہ ہفتے کے روز جابر البکرکی گرفتاری کےلیےاس کےفلیٹ پرچھاپہ ماراگیا تھا جہاں سے 1.5 کلوگرام گھریلو سطح پر تیار کیے جانے والا دھماکہ خیز مواد ملا تاہم وہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا پیر کے روز جابرکو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بائیس سالہ شامی پناہ گزین جابرالبکرکوگزشتہ سال جرمنی میں پناہ دی گئی تھی۔

  • سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6افراد گرفتار

    سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6افراد گرفتار

    لاہور : صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق راجن پور میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیاگیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف اور کرایہ داروں کے کرائے ناموں کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔

    ادھرفیصل آباد میں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاجس میں جنرل بس اسٹینڈ،چنیوٹ بازاراورغلام محمدآباد میں ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی اور ہوٹلوں میں مقیم افراد کےشناختی کوائف چیک کئےگئے۔

    خیال رہے کہ جھنگ شور کوٹ کینٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    مزید پڑھیں:گرفتار ٹارگٹ کلر مہدی سے متعلق اہم انکشافات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حساس ادارے نے کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں پیر کو کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیاتھا،ملزم مذہبی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جارہا ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کراچی کےعلاقے پاک کالونی اور اولڈسٹی ایریا میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شیر باز کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ اس کا بھائی اویس زخمی ہوا۔

    ادھر اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سی ورک شاپ کے قریب موٹر سائکل سوار افراد کی فائرنگ سے اسلم نامی شخص جاں بحق ہوا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے گارڈن فوارہ چوک اور میرا ناکہ کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منقتل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی:‌مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن سے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیاگیا،ملزم مہدی موسوی مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی،290سے زائدافراد گرفتار

    کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی،290سے زائدافراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے290 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے 100 کے قریب موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار،جبکہ موٹرسائیکلیں قبضے میں لےکر مقدمات درج کرلیے گئے۔
    نیو کراچی اور درخشاں پولیس نےڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 80 سے زائد کو گرفتار کرکے 20 سے زائد موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔عزیز بھٹی اور محمود آباد پولیس نے 35ے زائد افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیاگیا ہے۔

    دوسری جانب ڈیفنس پولیس بھی ڈبل سواروں کے پیچھے نکل پڑی اور100 سے زائد افراد پکڑ کر موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔پی آئی بی پولیس نے 24 افراد کو گرفتار کرکے 12 موٹرسائلیں قبضے میں لے لیں ہیں۔

    ادھرنیو ٹاؤن پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لیکر 7 مقدمات درج کیے۔بہادر آباد پولیس نے بھی 10 افراد کو ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے 5 مقدمات درج کیے۔

    مزیدپڑھیں: کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    واضح رہے کہ شہر میں محرم الحرام کے حفاظتی اقدام کے پیش نظرہفتےشام 6 بجے سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو 10محرم الحرام تک لاگو رہے گی۔

  • ترکی میں 2خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

    ترکی میں 2خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

    انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    تفصیلات کےمطابق انقرہ کے گورنر ارجان توپاجا کامیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہناتھاکہ اس بات کا امکان ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے ہوسکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خودکش حملے میں میں جو مواد استعمال کیا گیا،اس سے کردستان ورکرز پارٹی کی جانب ہی اشارہ ہوتا ہے۔

    انقرہ کے گورنرکا کہناتھاایک حملہ آور مرد تھا، جس کی شناخت کی جاچکی ہے جبکہ ایک خاتون تھیں،جن کی شناخت نہیں کیا جاسکی۔

    مزید پڑھیں: ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں برس 15 جولائی کو ترک صدر طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہونے والی فوجی بغاوت میں ناکامی کے بعد سے ترکی میں ایمرجنسی نافذ ہے اور بغاوت کی سازش میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب کرد باغیوں کی جماعت کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،جسے ترکی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔

  • کیلیفورنیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار ہلاک

    کیلیفورنیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار ہلاک

    کیلیورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہے۔واقعہ پام اسپرنگس کے علاقے میں پیش آیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگئے،واقعے کے بعد پولیس حکام علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    کیلیفورنیا پولیس حکام نے شریوں سے کسی اجنبی شخص کے لیے دروازہ نہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں امریکی شہرڈیلاس میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور متعد د زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہےگزشتہ ماہ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں43 سالہ کیتھ لیموں اسکاٹ کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی تھی جس کے بعد وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کیتھ لیموں اسکاٹ کی ہلاکت کے بعد شہر میں شروع ہونے والے مظاہروں میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہو گئے تھے۔