Tag: پولیس

  • رہائی کےبعد سیاست نہیں ڈاکٹری کروں گا،ڈاکٹرعاصم

    رہائی کےبعد سیاست نہیں ڈاکٹری کروں گا،ڈاکٹرعاصم

    کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہناہے کہ رہا ہونے کے بعد سیاست نہیں ڈاکٹری کروں گا۔

    تفصیلات کےمطابق 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاصم کی آج احستاب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ وہ رہائی کےبعد سیاست نہیں ڈاکٹری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    عدالت کے احاطے میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو گورنرشپ کی پیشکش کی جائے تواسے قبول کریں گے جس پر انہوں نےکہا کہ رہائی کے بعد صرف ڈاکٹری کروں گا۔

    ڈاکٹر عاصم سےغیررسمی گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ گورنزسندھ بھی تو ڈاکٹرہیں تواس پر سابق مشیر پٹرولیم کا کہناتھا کہ وہ پریکٹسنگ ڈاکٹر نہیں لیکن میں رہائی کے بعد پریکٹس کروں گا۔

    یاد رہےکہ ڈاکٹر عاصم حسین 2009 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے،انہوں نے 2012 تک وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل اور وزیراعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم کے فرائض انجام دیے تھے۔

    واضح رہےکہ پیپلز پارٹی نے 2013 کے عام انتخابات کے بعد انہیں سندھ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

  • ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ملتان : صوبہ پنجاب میں ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے پولیس کی ڈوریں لگادیں،پولیس نے قلعہ جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس کو 15پر نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کو 2 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی  دھمکی دی گئی۔

    پولیس حکام نے دھمکی آمیز کال موصول ہونے کےبعد قلعہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور قلعہ اور اس کے آس پاس کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے قلعہ اور دیگر مقامات کی تلاشی لی گئی۔

    دوسری جانب پولیس نے دھمکی آمیز کال کرنے والے موبائل نمبر کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی

    واضح رہے کہ محرم الحرام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں‌ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 12سالہ بچہ شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں‌ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 12سالہ بچہ شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت،مظاہر ین پرچھروں والی گن سے حملہ،بارہ سالہ بچہ شہید ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف کرفیو کے باوجود لوگ سڑکوں پر آگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سری نگر میں بھارتی فوج نے پیلٹ گنز سے فائرنگ کی،چھرے لگنے سے بارہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جس کے بعد سری نگر میں کشیدگی پھیل گئی،لوگ کرفیو توڑتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور احتحاج شروع کردیا۔

    قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،وادی میں آج92ویں روز بھی کرفیو نافذ اور زندگی مفلوج ہے۔

    یاد رہے کہ گزرے تین ماہ کے دوران بھارتی مظالم کےنتیجے میں ایک سو بیس کے قریب کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ پیلٹ گنز کے استعمال کے باعث سیکڑوں کی بینائی بھی چھن چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال، درجنوں افراد نابینا

    واضح رہے کہ کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر بدستورکشیدگی کی لپیٹ میں ہے،بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے ہیں۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور: کینا ل روڈ پر تیز رفتار ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کےمطابق انڈر پاس پرٹرک داخلے کے ممنوع کا بورڈ لگا ہواتھا اس کے با وجود ڈرائیور نے غفلت برتتے ہوئے انڈر پاس سے گزرنے کی کوشش کی۔

    انڈر پاس سےگزرنے کے نتیجے میں ٹرک کی چھت پر سوار 5 افراد میں سے 1 شخص علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

    خیال رہےکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوجی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان سے رابطے کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا،ملزمان کوتفتیش کے لیے نامعوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

    پولیس نے واہ کینٹ،ٹیکسلا،نیوٹاؤن سرکل،صدر بیرونی سرکل،سول لائن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افرادسمیت تینتالیس افراد کو حراست میں لیا جن میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    ادھر فیصل آباد کے علاقے رسول نگر میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ افغان باشندوں سمیت بارہ مشکوک افرد کو گرفتارکرلیا۔

    دوسری جانب نواب شاہ عظیم کالونی اوربروہی گوٹھ میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر کے پولیس کی وردیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    واضح رہے کہ محرم الحرام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔

  • استنبول میں بم دھماکہ،10افراد زخمی

    استنبول میں بم دھماکہ،10افراد زخمی

    استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں ہونےوالے بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جمعرات کو استنبول میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے۔

    t-p-1

    استنبول کےگورنر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بتایا کہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونےوالے سب ہی عام شہری ہیں۔

    گورنرواصف شاہین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

    tp-2

    خیال رہےکہ پچھلے چند ماہ کے دوران ترکی کے مختلف شہروں خاص طور پر استنبول میں متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں ان دھماکوں کا ذمہ داردہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ پی کے کے پر بھی قراردیاگیا ہے۔

    t-p-3

    واضح رہے کہ جون میں استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے تھے جن میں پینتالیس افراد جان کی بازی ہوئے تھے۔

  • سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کرلیا۔

    دہشت گرد کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نےدس لاکھ انعام مقررکیاتھا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم دہشت گردی،سیکیورٹی فورسزپرمتعددحملوں میں مطلوب تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسے تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے بعد ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کی توقع کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں:پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پشاور کے علاقے وزیر باغ میں انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر عثمان گل فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔

  • عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    کراچی : شہر قائد میں عزیزآباد سے پکڑا جانے والے جدید اسلحہ پاک فوج کے سپرد کردیا گیا،برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں پاک فوج کےآرڈیننس ڈپومنتقل کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہےسندھ پولیس کےپاس جدیدسہولیات نہ ہونے کےباعث اسلحے کی جانچ پڑتال کےلیےفوج کی مددلی گئی ہے۔سندھ پولیس ایس ایم جیز،راکٹ لانچر،بزوکا،جی تھری رائفل،ایل ایم جیز اوراینٹی ایئرکرافٹ گنزکی فارنزک نہیں کرسکتی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہرکاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے پاک فوج کے سپرد کر دیاگیا۔


    Karachi Large consignment of arms captured by arynews

    مزید پڑھیں: عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدارمیں برآمد کیا تھا۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،5شدت پسندہلاک

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،5شدت پسندہلاک

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کےشہر کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 شر پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کورکے ترجمان خان واسع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے ناگ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ 5 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

    ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ کردیے،جبکہ تباہ کیے جانے والے کیمپس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور اہم قومی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔شر پسندوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 2 شدت پسند مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر بس پر فائرنگ سے ہزارہ کمیونٹی کی 4 خواتین کے جاں بحق ہونے کے بعد شہر کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان سے تین لاشیں برآمد

    ڈیرہ اسماعیل خان سے تین لاشیں برآمد

    ڈیرہ اسماعیل خان : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈی آئی خان کے گاؤں سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہےجبکہ تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس میں اب تک متعدد اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔