Tag: پولیس

  • پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    جھنگ میں تھانہ شور کوٹ سٹی پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر ٹیم نے کارروائی کی، جس میں نواحی علاقے سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

    جھنگ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر 50 لاکھ روپے مالیت کی 15 من پوست برآمد کرلی گئی۔

    ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مقدمات درج کرکے تفتیش کررہے ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • خواتین اور کم عمر بچوں کی جبری شادیوں سے متعلق رپورٹ جاری

    خواتین اور کم عمر بچوں کی جبری شادیوں سے متعلق رپورٹ جاری

    پشاور میں خواتین اور کم عمر بچوں کی جبری شادیوں سے متعلق پولیس نے رپورٹ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں 2023 میں خواتین اور بچوں کی جبری شادیوں کی 53 ایف آئی آرز درج کرائی گئی 50 کیسز میں ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچیوں کی جبری شادی میں ملوث 53 افراد گرفتار کئے، 2023 میں 35 خواتین اور 18 کم عمر بچوں کی جبری شادیاں کی گئیں۔

     پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جبری شادی کی متاثرہ 16خواتین اور 11 بچیوں کو شیلٹر ہومز منتقل کیا گیا، خواتین اور بچیوں کو اغواء کر کے ان کی جبری شادیاں کی گئیں۔

  • پولیس نے اداکارہ میرا کا قیمتی ہیروں کا ہار اور گھڑی برآمد کرلی

    پولیس نے اداکارہ میرا کا قیمتی ہیروں کا ہار اور گھڑی برآمد کرلی

    لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ معروف اداکارہ میرا کا چوری کیا گیا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا چوری شدہ قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں چیزیں حافظ آباد سے برآمد کی گئی ہیں۔

    ہیرے کے ہار کی مالیت 80 لاکھ روپے جبکہ گھڑی کی مالیت 20لاکھ روپے ہے۔2 روز قبل اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے چوری کرکے فرارہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم قاسم کے قریبی ساتھی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے مطابق ہیروں کے ہار کی مالیت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

    اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر وہ پر موجود نہیں تھیں۔

  • دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوست کے ساتھ کیا ہوا؟

    دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوست کے ساتھ کیا ہوا؟

    لاہور: زندگی میں ایک سچا اور مخلص دوست ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اکثر دوستی کی بہترین مثالیں ہمارے سامنے  آتی ہیں، لیکن بعض دفعہ یہ دوستی بھاری بھی پڑ جاتی ہے۔

    اسی طرح کا ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوسرے دوست کو  پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس  نے دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والے دوست اور امیدوار کو گرفتار کرلیا، امیدوار نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیج دیا، فرخ اعجاز نامی امیدوار نے اپنے دوست عثمان کو ٹیسٹ کے لئے اپلائی کروایا۔

    ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات و سکنات پر ملزم کی بائیومیٹرک کروائی گئی، بائیومیٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہیں ہوئی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

  • پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

    پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

    لاہور: نشتر کالونی تھانہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم  ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نشتر کالونی کے تھانے میں اےایس آئی ریاض کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم  ہلاک ہوگیا، ملزم کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوری کے الزام پر اے ایس آئی ریاض نے جاوید اقبال پر تشدد کیا، تشدد کرنے والے اے ایس آئی ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق پولیس افسر کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا

    کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچے کے سچل پولیس نے بتایا ہے کہ مقابلے میں گرفتار ملزم کیخلاف پنجاب کے 18 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، سچل پولیس مقابلے میں ملزم کا ساتھی ہلاک ہوگیا تھا۔

     ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا کہ ملزمان شادی والے گھروں میں واردات کرتے تھے، گرفتار ملزم سے ڈیڑھ کروڑ روپےکا سامان برآمد ہوا تھا، ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے اپنا نام یاسر بتایا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کا اصل نام ذیشان عرف شانی ہے، ملزم کا تعلق اوکاڑہ محلہ رسول پورہ کٹاربند روڈ سے ہے۔

  • پولیس نے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے ڈاکٹر کو بازیاب کروالیا

    پولیس نے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے ڈاکٹر کو بازیاب کروالیا

    سکھر: کچے علاقے گڈپور میں پولیس نے مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد مغوی ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق گڈپور تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں 2 ماہ قبل پنو عاقل سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو بازیاب کروالیا۔

    ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بتایا کہ ڈاکو ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، ڈاکو ڈاکٹر کی رہائی کیلئے لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی سکھر کے مطابق بازیاب ڈاکٹر عبدالجبار چاچڑ کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا، اہلخانہ نے ایک ماہ قبل ڈاکٹر عبدالجبار کی بازیابی کیلئے قومی شاہراہ پر 3 دن تک دھرنا دیا تھا۔

  • سانحہ جڑانوالہ  2 افراد کی ذاتی رنجش  کے باعث پیش آیا، بڑا انکشاف

    سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا، بڑا انکشاف

    جڑانوالہ : سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، ملزم پرویز نے ذاتی رنجش پر مخالف راجہ عمیر کو پھنسانے کیلئے ہولناک منصوبہ تیار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات میں پولیس نے انکشاف کیا کہ سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کےباعث پیش آیا، ملزم پرویز نے ذاتی رنجش پرمخالف راجہ عمیر کو پھنسانے کیلئے ہولناک منصوبہ تیار کیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم پرویز کو شبہ تھا کہ راجہ عمیر کے اُس کی اہلیہ سے تعلقات ہیں، ملزم پرویز کی نشاندہی پر گھناؤنے فعل میں استعمال ہونے رسی برآمد کرلی گئی۔

    راجہ عمیر کو قتل کرنے کے لئے ملزم پرویز سے رقم لینے والا شخص بھی زیرحراست ہیں۔

    یاد رہے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیااور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔

    پولیس نے جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سگے بھائی ہیں، عمیر سلیم عرف راجہ سرکاری ادارے میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ عمر سلیمان عرف روکی نجی ادارے میں ملازم ہے

  • آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی

    آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی

    کراچی: نئے آئی جی سندھ رفعت مختار نے سندھ پولیس کیلئے پیغام اور نئی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار نے سندھ پولیس کو عام انتخابات کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

    نئے آئی جی سندھ رفعت مختار کا پیغام تین زبانوں سندھی انگلش اور اردو میں جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ کاکرم ہے مجھے سندھ پولیس کے 84ویں آئی جی کی کمانڈ کا اعزاز بخشا گیا۔

    آئی جی رفعت مختار نے کہا کہ سندھ پولیس فورس کی کمانڈ اور رہنمائی میرے لئے قابل فخر اعزاز ہے، شہدائے سندھ پولیس ہمارے رول ماڈ ل ہیں، انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس مؤثر انداز میں جرائم، دہشتگردی کیخلاف سرگرم عمل ہے، آئندہ یا مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں سندھ پولیس کی ترجیحات ہونگی۔

    رفعت مختار نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ایک ٹیم کی حیثیت سے خواہش ہے ہم ملکر آگے بڑھیں، پولیسنگ کے مجموعی اہداف کو کامیاب بنائیں۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری زندگی اورکارکردگی اس بات کا ثبوت ہے، ہم محکمے صوبے اور ملک سے محبت کرتے ہیں۔

  • بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت  پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں تھانہ میریان کی حدود میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور  پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار  ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے اس سے قبل 1 اگست کو کوئٹہ کے واں کلی میں فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔