Tag: پولیس

  • اسپین کے کیفے میں سلنڈر دھماکہ،77افرادزخمی

    اسپین کے کیفے میں سلنڈر دھماکہ،77افرادزخمی

    میڈرڈ: اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا کے کیفے میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں 77 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے میں واقع کیفے میں عوام کھانے پینے میں مصروف تھے کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے۔

    ولیز مالاگا کے مقامی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد کیفے میں موجود تھی جو مقامی تہوار میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

    spain-1

    مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیفے کے باورچی نے آگ لگنے کے بارے میں عوام کو متنبہ کردیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد کیفےسے نکل گئی۔

    spain-2

    سلینڈر دھماکے میں زیادہ تر افراد دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    لاہور: مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پرموٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان ون ویلنگ میں مصروف تھے کہ موٹرسائیکل اچانک ایک کار کے قریب سے گزری۔

    کار موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کارمیں سوار2 نوجوان احسن لطیف اورمجید اور موٹر سائیکل سوار جابرموقع پرجاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    مزید پڑھیں:نوجوان موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے علاقےگجر پورہ تھانے کی حدود میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتا ہوا ٹرک سےٹکراگیا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • مذہبی دل آزاری کےجرم میں بلاگر کوقیدکی سزا

    مذہبی دل آزاری کےجرم میں بلاگر کوقیدکی سزا

    سنگاپور: 17 سالہ نوجوان بلاگر کوانٹرنیٹ پر اسلام اور عیسائی مذاہب کے خلاف ویڈیوز اور پیغامات شائع کرنے کے جرم میں چھ ہفتے کی قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق نوجوان بلاگر ایموس یی کو سزا سناتے ہوئے جج نے کہاآپ کی اس حرکت سے معاشرے میں بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

    اس سے قبل 2015 میں اس نوجوان بلاگر کو عیسائی مذہب کی توہین کے جرم میں چار ہفتے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔یہ دوسرا موقع ہے جب ایموس یی کو جیل کی سزا ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ سنگاپور مذہب اور نسل کی توہین کو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے اور اس طرح کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جاتا۔

    نوجوان بلاگر ایموس یی کاعدالت کی جانب سے سزا سنائےجانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے ملنے والی سزا ‘ منصفانہ’ ہے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اس مقدمے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں گہری نظر رکھی ہوئی تھیں اور ان کا موقف تھا کہ اس مقدمے سے آزادی رائے کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

    مزیدپڑھیں: توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔

  • امریکہ میں ٹرین حادثہ،3 افراد ہلاک

    امریکہ میں ٹرین حادثہ،3 افراد ہلاک

    ہوبوکن: امریکی ریاست نیو جرسی میں مسافر ٹرین ہوبوکن اسٹیشن کی عمارت میں گھس گئی اور اس حادثے میں کم از کم 3افرادہلاک اور100سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں گزشتہ روز مسافر ٹرین ہوبوکن اسٹیشن میں رکنے میں ناکام ہوئی اور عمارت سے ٹکرائی جس سے عمارت کوبھی نقصان پہنچا۔

    حادثے کے بعد تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کے ڈبوں کو اور اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ بھی ٹوٹ چکا ہے۔
    tpost-1-roof

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہاہے کہ نیوجرسی میں ہونے والے ٹرین حادثےمیں دہشت گردی کے شواہد کاعلم نہیں ہے۔

    جوش ارنسٹ کا کہناتھا کہ نیوجرسی ٹرین حادثے کے بارے میں نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ معاملےکاجائزہ لےرہاہے۔اس وقت دہشت گردی کاامکان مستردکرناقبل ازوقت ہوگا۔

    نیوجرسی اسٹیشن کے ترجمان جنیفر نیلسن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 100 سے زائد زخمی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کو شدید زخم آئے ہیں۔

    tpost-2

    نیلسن کا کہنا تھا کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ٹرین میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    t-post-3

  • سوئیٹ ہوم میں آتشزدگی سے5 بچےجاں بحق

    سوئیٹ ہوم میں آتشزدگی سے5 بچےجاں بحق

    میرپور خاص: صوبہ سندھ کے شہرمیرپور خاص میں بیت المال کے سوئیٹ ہوم میں آگ لگنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آگ میرپور خاص کے علاقے لیاقت ٹاؤن میں واقع بیت المال کے سوئیٹ ہوم میں لگی۔پولیس کا کہنا ہےکہ آگ سوئیٹ ہوم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جبکہ سوئیٹ ہوم سے دیگر بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

    کمشنرجاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ آگ سے5بچےجھلس کرجاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ 6 بچے زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ کے باعث جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر میرپور خاص کو ٹیلی فون کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ شہر کے علاقے بنوں بازار میں امام بارہ گاہ کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رضاعلی جان کی بازی ہارگئے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے اہلکار گزشتہ کچھ عرصے سے رضویہ امام بارگاہ کی حفاظت پر مامور تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کو اطلاع تھی کہ ایک مکان میں کچھ جرائم پیشہ افراد نے پناہ لے کر رکھی ہے جس پر وہاں چھاپہ مارا گیاتاہم پولیس کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس میں اب تک متعدد اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    ملتان : ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان پر لگائےگئے اعتراضات دور کرکے چالان پراسیکیوٹر کو جمع کرادیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹر کوجمع کرائے گئےعبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی سے تفتیش جاری ہے جبکہ قندیل کے والدین کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواکا شکار ہے جبکہ قندیل کے والدین سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

    خیال رہےکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان پر اعتراضات لگائے گئے تھے اور پولیس کو چالان میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد اب پولیس نے اعتراضات دور کر کے عبوری چالان جمع کرادیا ہے۔

    مزیدپڑھیں: قندیل بلوچ کے بھائیوں کواشتہاری ملزم قراردلوانے کیلیے درخواست دائر

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ قندیل بلوچ کے دو بھائیوں کو اشتہاری ملزم قراردلوانے کے لیے پولیس نے ملتان کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں: شرمین چنائے ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنائیں گی

    واضح رہےکہ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے معروف شو بزماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغازکردیا ہے،قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

  • چارسدہ،ریموٹ کنٹرول بم حملہ،9افراد زخمی

    چارسدہ،ریموٹ کنٹرول بم حملہ،9افراد زخمی

    چارسدہ : صوبہ خیبرپختونخواہ میں چاسدہ کے علاقے میں پولیس وین پرحملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس وین کو شب قدر کے علاقے سروکلئی میں نشانہ بنایا گیا۔ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چارپولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے، قریب سے گزرتی ایک مسافربس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم حملہ آورں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ریموٹ کنٹرول بم حملےمیں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والےپولیس اہلکار پولیوٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں فائرنگ،پولیو افسر جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیو افسر ڈاکٹر ذکاء اللہ خان کو جاں بحق کردیا تھا۔

  • میانوالی، بس اور ٹرک میں تصادم،4افراد جاں بحق

    میانوالی، بس اور ٹرک میں تصادم،4افراد جاں بحق

    میانوالی:صوبہ پنجاب کے علاقے میانوالی کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق میانوالی کے قریب ٹریفک کے حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،حادثہ ایم ایم روڈ پر پیش آیا جہاں کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز استپال میانوالی منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی،حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

  • امریکی شہر شارلٹ میں پانچویں روز بھی احتجاج

    امریکی شہر شارلٹ میں پانچویں روز بھی احتجاج

    کیرولائنا:امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہرین کا پانچویں روز بھی احتجاج جاری۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کے خلاف مظاہروں اور فائرنگ کر نے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے مظاہروں کے بعد پولیس کا واقعہ کے وقت کی نئی ویڈیوجاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    post-1

    شارلٹ پولیس چیف میکلن برگ کا کہنا ہے کہ43سالہ سیاہ فام شہری کیتھ اسکاٹ کی ہلاکت کے واقعے کی نئی ویڈیوجاری کی جائے گی۔یہ فیصلہ شہری حقوق کے رہنماوں اورمظاہرین کے مطالبے پرکیاگیا ہے۔

    post-2

    خیال رہے کہ سات بچوں کے باپ کیتھ اسکاٹ کو منگل کے روزایک سیاہ فام پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں:امریکہ میں پولیس مخالف مظاہرے جاری،1شخص ہلاک

    پولیس اہلکارکا کہنا ہےکے کیتھ کے پاس ایک پستول اورافیون بھی تھی۔اس کے لواحقین نے جمعے کوجاری کی گئی ویڈیودیکھ کرکہا تھا کہ اس میں واضح نہیں کہ کیتھ کے ہاتھ میں کیا ہے۔

    post-3

    واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکتیں ایک متنازع موضوع ہے۔اس حوالے سے ملک میں ’بیلک لائفز میٹر‘ (یعنی سیاہ فاموں کی زندگی بھی معنی رکھتی ہیں) نامی تحریک بھی جاری ہے۔

    post-4