Tag: پولیس

  • بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    لسبیلہ : صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کے دو واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کوقتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حب پولیس اسٹیشن حکام کا کہنا ہے کہ حب ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے فائرنگ کر کے تین افراد کوجاں بحق کردیا۔

    فائرنگ میں میں میاں بیوی کے علاوہ ان کا دو سال کا ایک بیٹا جان کی بازی ہار گیا تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں ان کی ایک سالہ بیٹی بچ گئی۔

    پولیس حکام نےبتایا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی ایک سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی یا گھر پر حملہ کرنے والوں نے اس پر گولی نہیں چلائی۔

    پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے مرد اور خاتون کا تعلق ضلع قلات سے تھا اور انہوں نے چند سال قبل سند کی شادی کی تھی۔اوراپنا علاقہ چھوڑ کر حب میں رہائش اخیتار کی تھی۔

    دوسرا واقعہ لسبیلہ تحصیل کی حدود میں پیش آیا۔اس علاقے میں ایک گھر میں ایک مرد اور خاتون کو قتل کیا گیا۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر مارا گیا۔

    واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان دونوں افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے سبی سے تھا اور دونوں نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

  • سندھ میں 118 سی پیک منصوبوں پر 2616 سیکورٹی اہلکار تعینات

    سندھ میں 118 سی پیک منصوبوں پر 2616 سیکورٹی اہلکار تعینات

    کراچی : سندھ حکومت نے چینی اہلکاروں کی سیکورٹی کے ساتھ سندھ میں سی پیک کے 118 منصوبوں پر 2616 پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کوتعینات کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سندھ پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا۔

    سندھ بھر میں اس وقت 118 سی پیک منصوبے ہیں جن پر 2616 پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر قائد میں 66 پراجیکٹس ہیں جن پر چینی شہری کام کررہے ہیں جن کی سیکورٹی پر 824 پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    اسی طرح سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سی پیک کے 27 منصوبے ہیں جن پر سیکورٹی کے لیے 1070 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ سکھر میں سی پیک کے دس پروجیکٹس پر پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک چائنا اقتصادی راہداری ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، ڈائریکٹر سی پیک

    خیال رہے کہ رواں سال جون میں پاک چین اقتصادی راہداری کے ڈائریکٹر پروجیکٹ کا کہناتھا کہ پاک چین راہدری ملک میں ترقی کے نئے دور کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) ظاہر شاہ کا کہنا تھاکہ 9 ہزار جوانوں پر مشتمل ایک فوجی دستہ اور 6 ہزارپولیس اہلکار پاک چائنا اقتصادی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں۔

  • خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں36 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کےچودہ اضلاع میں خالی ہونےوالی بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات کےلیے پولنگ جاری ہے ووٹرزکی کی بڑی تعداد حق رائے دہی کا استعمال کر رہی ہے۔

    صوبہ بھر میں تین ڈسٹرکٹ،ایک ٹاون کونسل،بیس جنرل کونسلر،گیارہ یوتھ اور ایک کسان کونسلر کی نشست نمائندوں کاا نتخاب ہوگا،جبکہ چھتیس نشستوں کےلیے ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزار ہے۔

    ایبٹ آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کی خالی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور تحریک صوبہ ہزارہ کے درمیان کانٹے کا مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ایبٹ آباد میں خالی ہونےوالی نشستوں کےلیے تیرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بنوں کے یونین کونسل گڑھی شیراحمد میں ہونےوالے جنرل کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن میں افسر نامی امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گیا،الیکشن کمیشن نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

  • سری لنکن فاسٹ باؤلر کلاسیکرا کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا

    سری لنکن فاسٹ باؤلر کلاسیکرا کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا

    کولمبو: سری لنکن پولیس نے کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نووان کلاسیکرا کو 28 سالہ شخص کو کار تلے کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔

    پولیس کے مطابق 34 سالہ نووان کلاسیکرا کی کار کولمبو سے 15 کلومیٹر دور A-1 ہائی وے پرمخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ‘انہیں معمول کی تفتیش کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم رہا کردیا گیا’۔

    پولیس نے کہا کہ’موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا تھا لیکن کوئی اور نقصان نہیں ہوا’۔

    سری لنکا کی جانب سے 2005 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے کلاسیکرا نے 21 ٹیسٹ میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کی ہیں تاہم ابھی تک ان کی جانب سے اس حادثے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

    کلاسیکرا نے رواں سال جون میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں بھرپور توجہ دینے کی غرض سے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے سری لنکا میں گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں 2ہزار700 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جن میں سے نصف موٹرسائیکل سواروں کی تھی۔

  • یونان میں تارکینِ وطن کے کیمپ میں آگ لگ گئی

    یونان میں تارکینِ وطن کے کیمپ میں آگ لگ گئی

    ایتھنز: یونان میں لیبوس کے جزیرے پر موجود موریا کیمپ کو4000 سے زائد پناہ گزینوں سے اس وقت خالی کروانا پڑا جب شدید آگ نے وہاں کے ٹینٹ اور گھروں میں تباہی مچا دی۔

    تفصیلات کےمطابق اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ بعد میں کچھ پناہ گزینوں کو کیمپ میں واپسی کی اجازت بھی دے دی گئی۔

    پولیس تاحال یہ تفتیش کر رہی ہے کہ کیا آگ جان بوجھ کر لگائی گئی،مگر ایک امدادی کارکن کا کہنا ہے کہ خواراک کے معاملے پر جھگڑے کے بعد آگ لگی۔

    سوئس امدادی ادارے ایس اے او کے ایک کارکن ارس ولاسپولوس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث 30 فیصد کیمپ جل گئے۔

    خیال رہے کہ رہے کہ لیسبوس میں 3600 پناہ گزینوں کی گنجائش ہے تاہم اقوامِ متحدہ کے مطابق وہاں 5600 پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس جزیرے پر پناہ کی تلاش میں آنے والے افراد تب تک مقیم رہنے پر مجبور ہوتے ہیں جب تک انھیں پناہ دیے جانے کے حوالے سے کارروائی مکمل نہ ہو جائے۔

  • بلوچستان کے علاقے حب میں فائرنگ،3افراد جاں بحق

    بلوچستان کے علاقے حب میں فائرنگ،3افراد جاں بحق

    حب : صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں آج صبح نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حب سٹی تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کے قریب گھر سے میاں بیوی اور ان کے ایک سالہ بچے کی لاشیں ملیں،جنہیں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس تہرے قتل کی اس واردات کی وجوہات جاننے کیلئے چھان بین کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کےضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • امریکہ میں طیارے کی مکان کی چھت پر لینڈنگ

    امریکہ میں طیارے کی مکان کی چھت پر لینڈنگ

    ایریزونا: امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں ایک چھوٹے طیارے نے مکان کی چھت پر لینڈنگ کی ہے تاہم اس میں سوار پائلٹ اور چار سکائی ڈائیورز سمیت مکان کے رہائشی محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں چھوٹے طیارت نے مکان کی چھت پر لینڈنگ کی جس میں طیارے میں سوار تمام افراد سمیت مکان میں رہنے والے بھی بچ گئے۔

    آگ بھجانے والے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد طیارے کے مکان کے ساتھ ٹکرانے سے قبل ہی کودنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔اس وقت مکان میں دو افراد موجود تھے۔دونوں افراد کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام چار سکائی ڈائیورز محفوظ رہے تاہم پائلٹ کو آگ کے باعث معمولی زخم آئے جس کے لیے انہیں اسپتال لے جایاگیا۔

    ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چھوٹا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو آئینی تقریب کے لیے لے کر جا رہا تھا۔یہ تقریب امریکی آئین سے متعلق منعقد کی جاتی ہے۔

  • پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں گھات لگائے ملزموں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

    حادثےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں فائرنگ،پولیو افسر جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیو افسر کو جاں بحق کردیا تھا۔

    واضح رہےکہ کالعدم جماعت الحرار نے ڈاکٹر ذکاء اللہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔گروپ کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک جاری بیان میں خبردار کیا کہ وہ مزید حملے کریں گے۔

  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    فلاڈیلفیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق19 سالہ خاتون سارجنٹ سلویا ینگ رات 11 بجکر 20 منٹ پر اپنی گاڑی میں موجود تھیں کہ مسلح حملہ آور نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں بازو اور سینے کی حفاظتی بیلٹ پر 8 گولیاں ماریں۔

    بعدازاں حملہ آور فرار ہوگیا اور ایک قریبی بار کے سیکیورٹی گارڈ کو ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد اس نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور پھر انہیں بھی ٹانگ پر گولی ماردی۔

    اسی دوران جبکہ پولیس حملہ آور کا تعاقب کر رہی تھی،اس نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیا،جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر رچرڈ روس نے بتایا کہ پولیس افسر ایڈ ملر اور دیگر 2 افسران نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    مزید پڑھیں:امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

    رچرڈ روس نے مزید بتایا کہ سابق پولیس افسر ایڈملر،جو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پولیس فورس کے رکن ہیں، وہ بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

    پولیس کمشنر کے مطابق دونوں اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں کی حالت خطرے سے باہر ہے،جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 4 عام شہریوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    مزید پڑھیں : امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 50 افراد ہلاک، 53 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔

  • نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک : امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی میڈیا کے مطابق دھماکہ 14 منزلہ عمارت کے قرین کچرے کے ڈبے میں ہواہے۔دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔

    پولیس نے علاقےکو گھیرےمیں لےلیاہے،جبکہ دھماکےکی جگہ کےقریب2 عمارتیں خالی بھی کرالی گئیں ہیں۔

    دھماکہ نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا جہاں نابینا افراد کو تربیت،رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی ہیں۔پولیس نے ادارے کے اندر موجود افراد کو عمارت میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔