Tag: پولیس

  • بولیویا کے نائب وزیرداخلہ کان کنوں کے ہاتھوں قتل

    بولیویا کے نائب وزیرداخلہ کان کنوں کے ہاتھوں قتل

    سکرے : بولیویا میں احتجاج کرنے والے کان کنوں نے مبینہ طور پر ملک کے نائب وزیرداخلہ روڈولفو ایلانز کو اغوا کے بعد قتل کردیا.

    تفصیلات کے مطابق بولیویا کے46 سالہ وزیرداخلہ ایلانز کان کنوں سے مذاکرات کے لیے گئے تھے جو کہ کان کنی کے قوانین پر پیدا ہونے والے تنازع کے باعث سراپا احتجاج تھے.

    police-post-1

    مظاہرین قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں اور منگل کو ہونے والے مظاہرے اس وقت پرتشدد صورت اختیار کر گئے جب مظاہرین نے ایک مرکزی شاہراہ بلاک کر دی اور پولیس سے ان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں.

    police-post-2

    بعد ازاں مظاہرین نے جمعہ کی صبح کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی.مظاہرین جائے کار پر زیادہ رعایت کے علاوہ کسی نجی یا غیر ملکی کمپنی کے لیے کام کرنے کا حق چاہتے ہیں.

    police-post-3

    اس سے قبل کہ حکام نائب وزیر کی موت کی تصدیق کرتے،مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ ایک ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر نے مقتول وزیر کی لاش دیکھی ہے.

    police-post-4

    واضح رہے کہ حکومتی وزیر کارلوس رومیرو نے اس واقعے کو "بزدلانہ اور وحشیانہ قتل” قرار دیتے ہوئے کان کنوں سے لاش واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • پوکے مون کھیلتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے خاتون کو کچل دیا

    پوکے مون کھیلتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے خاتون کو کچل دیا

    ٹوکیو: جاپان میں ایک ٹرک ڈرائیور نے موبائل پر پوکے مون گو گیم کھیلتے ہوئے دو خواتین کو کچل دیا جن میں سے ایک ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوگئی.

    تفصیلات کےمطابق جاپان میں ٹرک ڈرائیور کو غلفت برتنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے بتایا کہ گیم کی وجہ سے اس کا دھیان بٹ گیا تھا اور حادثہ پیش آیا.

    جاپانی کمپنی کے ساتھ مل کر پوکے مون گو گیم تیار کرنے والی کمپنی نیانٹک انکارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گیم میں ایک فیچر متعارف کرارہے ہیں جس کے تحت جیسے ہی موبائل فون تھامے ہوئے شخص کی رفتار تیز ہوگی ایک ونڈو کھل جائے گی جو اس سے پوچھے گی کہ آپ ڈرائیونگ تو نہیں کررہے.

    یاد رہے کہ پوکے مون گو متعارف ہوتے ہی دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوگیا تھا اور ’پوکے مون گو‘ میں صارفین کو دنیا کے حقیقی مقامات پر مونسٹرز کو تلاش کرنا ہوتا ہے.

    اپنے موبائل فون پر دیکھتے ہوئے حقیقی دنیا میں مونسٹرز کی تلاش کے دوران لوگ اکثر کسی چیز سے ٹکرا جاتے ہیں یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے.

    *ایران نے پوکے مون گو گیم کھیلنے پر پابندی لگادی

    یاد رہے کہ ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک میں ویڈیو گیم ’پوکے مون گو‘ کھیلنے پر پابندی عائد کردی.

    *مقبول ترین موبائل ویڈیو گیم ’پوکی مون گو‘ کھیلنا حرام قرار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سعودی عالم پوکے مون گیم کھیلنے کے خلاف فتویٰ بھی جاری کرچکے ہیں۔

  • پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،33افراد گرفتار

    پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،33افراد گرفتار

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران تینتیس افراد جو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا،جس میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد میں3 اشتہاریوں اور 17 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے.

    آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں چارافغان باشندے ہیں جو غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے.

    ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    *کوئٹہ : خروٹ آبادمیں کومبنگ آپریشن،13ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں نےکومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

  • سویڈن میں دستی بم حملہ،1بچہ جاں بحق

    سویڈن میں دستی بم حملہ،1بچہ جاں بحق

    اسٹاک ہوم: سوئیڈش پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ میں پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا.

    تفصیلات کے سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ میں پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا.

    دستی بم حملے میں ہلاک ہونے والے یوسف وارسامے کا تعلق برطانیہ کے شہر برمنگھم سےتھا اور وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے اور وہاں ایک کمرے میں سو رہے تھے.

    پولیس کےمطابق یہ شاید کسی جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ جھگڑے کا نتیجہ ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس فائرنگ کر کے قتل کی واردات میں ملوث ایک شخص اسی پتے کا رہائشی تھا.

    پولیس ترجمان تھامس فکسبورگ کا کہنا تھا’ہم اس واقعے کے محرکات کی تفتیش کریں گے کہ آیا ان کا اس سے تعلق ہے یا نہیں ہے.

    واضح رہے کہ جس وقت دستی بم فلیٹ میں پھینکا گیا تو وہاں پانچ بچے اور متعدد افراد موجود تھے.وارسامے زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ گئے.

  • لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اندرون دہلی گیٹ مسجدوزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہلی اندورن دہلی گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب شادی کی تقریب میں چھت گرنے سے پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے.

    ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہوانے والی 3خواتین اور 2 بچیاں بھی ہیں،جبکہ 8 افراد زخمی ہیں.

    حادثے میں زخمیوں کو نواز شریف اسپتال اور مئیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا،6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں.

    ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ملبے تلے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ گھرکی چھت پرشادی کی تقریب ہورہی تھی اور اس وقت چھت گری جب شادی کی تقریب سے لوگ گھر واپس جارہےتھے.

  • ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50سےزائدافراد جاں بحق

    ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50سےزائدافراد جاں بحق

    ترکی کے شہر غازی عنتاب میں ایک شادی کی تقریب کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں50سےزائدافراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوب میں واقع غازی عنتاب شہر شام کی سرحد سے 64 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے.یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اس شہر میں ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑادیاتھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئے تھے.

    ترکی کی حکمراں جماعت اے کے پی کے ممبر پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ’بہت سے لوگ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک بم دھماکہ تھا۔‘

    اس سے قبل ترکی نے کہا تھا کہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرانے کے لیے وہ زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر بشار الاسد کو عبوری طور پر تسلیم کرتے ہیں لیکن طویل مدتی رہنما کے طور پر نہیں مانتے.

    ترکی کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’بشار الاسد کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے‘.

    *ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

    یاد رہے کہ تین روز قبل ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے

    واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ’اگلے چھ ماہ میں ترکی شام میں جنگ بند کرانے کے لیے زیادہ موثر کردار ادا کرے گا.اس کا مطلب یہ ہے کہ شام کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔‘

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کےدوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی.

    دوسری جانب منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا.پولیس کے مطابق ملزمان بین الصوبائی موٹرسائیکل گروپ کے کارندے ہیں،ملزموں کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئ ہے.

    *کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا.

  • بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    ہرنائی: بلوچستان کےضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق نامعلوم افراد نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے.

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا.

    پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی سراغ نہیں ملا،امکا ن ظاہر کیا جارہا ہے کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی پر کی گئی.

    *بلوچستان : ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین افراد ہلاک

    یاد رہےکہ رواں سال مئی کے مہینے میں بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین زخمی ہوگئے،جبکہ حملہ آوردو افراد کو اغواء کرکے لےگئے تھے.

  • لاہور میں سرچ آپریشن،12افرادگرفتار

    لاہور میں سرچ آپریشن،12افرادگرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن اورسول لائنز میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ ہونے پر 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن اور سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے،سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک سے تصد یق بھی کی گئی.

    پولیس کے مطابق شناختی کوائف نہ ہونے پر مختلف علاقوں سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا، زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے.

    *لاہور میں‌ کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار

    یاد ریے کہ گزشتہ ہفتے لاہورکے علاقے شاہدرہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سےکومبنگ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت گیارہ شدت پسندوں‌ کو گرفتار کیا گیا تھا.

  • حیدرآباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کالعدم جماعت کے دفتر پر چھاپہ

    حیدرآباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کالعدم جماعت کے دفتر پر چھاپہ

    حیدر آباد : رینجر ز اور پولیس کا قاسم آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے دفتر کی تلاشی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 14 اگست کی شب سخی عبدالوہاب پل کے نیچجے ہونے والے کریکر دھماکے کی تفتیش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس ضمن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں واقع عبد اللہ سینٹر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا گیا، دورانِ آپریشن علاقے کو سیل کرتے ہوئے آمد و رفت پر پابندی لگا دی تھی۔

    پڑھیں :  حیدرآباد میں کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عبداللہ سینٹر میں واقع قوم پرست جماعت کے دفتر کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ قاسم آباد کے علاقے  میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے 14 اگست کی شب سخی عبدالوہاب پل فلائی اوور کے قریب ٹھیلے کے نیچے دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے حیدرآباد کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد دھماکے کے خلاف مقامی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔