Tag: پولینڈ ڈائمنڈ لیگ

  • ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر سے ایک دوسرے کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے

    ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر سے ایک دوسرے کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے

    برصغیر کے دو نامور جیولین تھرور اور اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر سے ایک دوسرے کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    اولمپک میں مقابلے کے بعد اب ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک سال کے وقفے سے اگلے ماہ پھر ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے، پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں دونوں نیزہ باز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پیرس اولمپکس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے دونوں اولمپک میڈلسٹ کے درمیان یہ 16 اگست 2025 کے بعد پہلا مقابلہ ہوگا، جس کےلیے شائقین یقیناً پُرجوش ہونگے۔

    پاکستان کے ارشد ندیم پولینڈ میں ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے بعد اگست کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں بھی جلوہ گر ہونگے۔

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر پورا فوکس ہے، ارشد ندیم

    زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والے مقابلے بھی پاکستان کے ارشد اور بھارت کے نیرج کے درمیان معرکہ آرائی کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ اولمپک میں گولڈ میڈل اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے جیولین تھروو ارشد ندیم حالیہ دنوں میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ارشد ندیم کو پنڈلی میں معمولی کنھچاؤ درپیش ہے جس کی وجہ سے وہ پھر ان فٹ ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انھیں بھرپور ٹریننگ سے روک دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-on-olympic-day-lahore/