Tag: پولیوویکسین

  • سعودی عرب روانگی سے کتنے عرصے پہلے پولیو ویکسین لازمی لگوانا ہوگی؟

    سعودی عرب روانگی سے کتنے عرصے پہلے پولیو ویکسین لازمی لگوانا ہوگی؟

    اسلام آباد: سعودی عرب جانے والوں کو روانگی سے قبل کتنے دنوں پہلے لازمی پولیس کی ویکیسن لگوانا ہوگی اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان سے آنے والے مسافر سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو کی ویکسین لگوائیں۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ عمرہ زائرین پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں، سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے سے ایک مہینے قبل ویکسین لی جائے۔

    سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین اور مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

    سعودی جنرل اتھارٹی کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ روانگی کےوقت ویکسینیشن کےعمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا، سعودی عرب نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔

    پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا

    ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-umrah-pilgrims-offloaded-for-not-having-polio-vaccine-certificates/

  • وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اسکول کے بچوں کو پولیوویکسین کرنا لازمی قرار دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اسکول کے بچوں کو پولیوویکسین کرنا لازمی قرار دے دیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اسکول کے بچوں کو پولیوویکسین کرنا لازمی قرار دے دیا اور کہا جواسکول بچوں کوویکسین سے انکاری ہوگا کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت انسدد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر صحت عذرہ پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں مراد علی شاہ نے تمام اسکولوں میں بچوں کو پولیو ویکسین کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ویکسین سے انکار کرنے والے اسکول کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلی نے کہا سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ سال ایک پولیو کیس کراچی میں سامنے آیا تھا، ماحولیاتی نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں سہراب گوٹھ، مچھر کالونی،خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی،اورنگی نالہ اور ہجرت کالونی میں وائرس موجود ہے جبکہ نیو سکھر میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا جنوری تک88 ہزار 472 بچے پولیو ویکسین کیلئے گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 86 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین لینے سے انکار کیا۔

    وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہفتہ وار رپورٹ لینے کی ہدایت کر دی۔

    بڑھتی آبادی سے وسائل کم ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ


    دوسری جانب پاپولیشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آخری مردم شماری سےثابت ہواآبادی بڑھنےکی شرح 2.4 فیصد ہے، پاکستان کی آبادی 207.8 ملین جبکہ سندھ کی آبادی 47.8 ملین ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہم سمجھتے ہیں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، بڑھتی آبادی سے وسائل کم ہو رہے ہیں ، روزگار ، صحت ، تعلیم، کھاد خوراک اور گھر وں کی کمی ہوسکتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آبادی اور اپنے کل ذرائع میں توازن پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔