Tag: پولیو فری ملک

  • ان شااللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف

    ان شااللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان شااللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے، پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    شہباز شریف نے ہدایت دی کہ متعلقہ حکام پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں جبکہ انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے۔

    وزیراعظم کی جانب سے امیونیٹی گیپ کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی گئی، شہباز شریف کو ملک میں حالیہ پولیو کیسز اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں انھیں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت پولیو کے ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہو چکی ہے، ان کیسز میں سے 25 کیسز ایسے ہیں جن کی روٹین امیونائیزیشن بہترنہیں ہے۔

  • پاکستان کی پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی

    پاکستان کی پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی

    اسلام آباد: پاکستان پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے، کیوں کہ ملک بھر میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کی 93 فی صد سیوریج لائنز پولیو وائرس سے پاک نکلی ہیں، 2 ماہ میں دوسری بار 90 فی صد سے زائد گٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے گٹر کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے گٹرز سے سیمپلز گزشتہ ماہ کے آغاز پر لیے گئے تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں لانڈھی اور گلشن اقبال کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، راجن پور، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اور گوجرانوالہ کے گٹر پولیو سے پاک نکلے۔

    بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، ناصرآباد، خضدار کے گٹرز پولیو وائرس سے پاک نکلے، جب کہ خیبر پختون خوا میں پشاور، کوہاٹ، بنوں، کرم، باجوڑ، دیامر کے گٹر پولیو سے پاک نکلے۔

    واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ برس کا آخری پولیو کیس نومبرمیں سامنے آیا تھا۔