Tag: پولیو مہم مؤخر

  • کوئٹہ: انسداد پولیو ٹیم کےساتھ تعینات اہلکار فائرنگ سے شہید

    کوئٹہ: انسداد پولیو ٹیم کےساتھ تعینات اہلکار فائرنگ سے شہید

    کوئٹہ: بنیادی صحت کے مرکز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور راہ گیر زخمی ہوگیا ۔

    انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار اسماعیل کالونی کے بنیادی مرکز صحت کے باہر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

     فائرنگ سے کانسٹیبل زین اللہ موقع پر جاں بحق ایک بارہ سال کا بچہ زخمی ہوگیا، زخمی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت کے روبروپیش کیاگیااور جرم ثابت ہونے پر سزاسنائی گئی ۔

  • سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    لاہور : آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم مؤخر کردی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ صحت نے آج سے نو اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سخت  حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث مؤخر کردی۔

    پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔لاہور کے لاکھوں پچوں کا مستقل ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ورکرز کو سیکورٹی سہولت میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے مہم کو موخر کیا گیا ہے۔ اب پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔

  • پشاور سمیت صوبے کے تین اضلاع میں پولیو مہم مؤخر

    پشاور سمیت صوبے کے تین اضلاع میں پولیو مہم مؤخر

    پشاور سمیت صوبے کے تین اضلاع میں موسم کی خراب صورت حال اور ٹنل بند ہونے کے باعث پولیو مہم مؤخر کر دی گئی۔

    کو آرڈینیٹر محکمہ صحت کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے تین اضلاع میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے، تین اضلاع میں چترال ،ہری پور اور ڈی آئی خان شامل ہیں، چترال میں پولیو مہم برف باری اور ٹنل بند ہونے کے باعث پولیو مہم مؤخر کی گئی جبکہ ہری پور میں ضمنی انتخابات کے باعث پولیو مہم مؤخر کی گئی۔

    پشاور میں پولیو مہم چھبیس جنوری سے شروع ہوگی، کو آرڈینیٹر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان کی صرف ایک تحصیل گولاچی میں مہم چلائی گئی، دوسری جانب صوابی میں پولیو مہم جاری ہے۔