Tag: پولیو پازیٹو

  • کراچی اور پشاور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی اور پشاور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد : کراچی اور پشاورکے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ اضلاع سے  ٹیسٹ سیمپلنگ 3 اور 4 جون کو ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے 2 شہروں کے 3 سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ کراچی کیماڑی، پشاورکی سیوریج میں وائرس پایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، پشاور کی سیوریج وائلڈ پولیو وائرس ون سے آلودہ ہے، رواں سال چاروں صوبوں سے 185 سیمپلز پولیو پازیٹو ہوئے ہیں۔

    رواں سال 45 اضلاع کی سیوریج وائرس سے آلودہ ہو چکی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ سیمپلنگ 3 اور 4 جون کو ہوئی تھی۔

    پشاور کے علاقے نرے خوڑپلوسی کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے،رواں سال پشاور کے تیرہ سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں اور وائرس کا جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    کیماڑی کے اورنگی نالہ، محمد خان کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں سال کراچی کیماڑی کے گیارہ سیمپلز میں وائرس پایا گیاہے، جہاں وائرس کا جینیاتی تعلق حیدرآباد، ضلع وسطی سے ہے۔

    رواں برس ملک میں پانچ پولیو کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، رواں برس پولیو سے متاثرہ ایک بچہ انتقال کر چکا ہے۔

  • حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں

    حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں

    اسلام آباد : ملک کے پانچ شہروں کے 9 سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ تیارکر لی گئی ہے، جس مین پانچ شہروں کے نو سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ نے پولیو پازیٹو سیوریج کی رپورٹ وزارت صحت کو بھجوا دی، ذرائع نے بتایا کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ، چمن اور مستونگ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، جس کے بعد رواں برس کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلزکی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیوٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ اکیس تا ستائیس فروری ہوئی تھی، کراچی ساؤتھ اور کورنگی کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، منظورکالونی اور کورنگی نالہ کی سیوریج پولیو زدہ ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ رواں برس کراچی ساؤتھ میں سیوریج چوتھی بار اورکورنگی نالہ کی سیوریج دوسری بار پولیو پازیٹو ہوئی، دونوں علاقوں میں پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس یہاں کے سات سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوچکے ہیں، پشاور میں پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    رہورٹ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کے علاقوں سرپل اور طاوس آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس کوئٹہ کی سیوریج میں آٹھ بار پولیو وائرس پایاگیا۔

    پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے، چمن میں کے ہادی پاکٹ اورکازیبہ سائٹ کی سیوریج بھی پولیو پازیٹو ہے، رواں برس چمن کی سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایاگیا، یہاں کا پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    اس کے علاوہ مستونگ عدالت روڈ کی سیوریج میں پولیووائرس پایا گیا، رواں سال مستونگ کی سیوریج پہلی بارپولیو پازیٹو ہوئی، یہاں کےپولیووائرس کا جینیاتی تعلق چمن سےہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کےدوکیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔