Tag: پولیو کیس

  • جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا کیس رپورٹ

    جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا کیس رپورٹ

    اسلام آباد (01 ستمبر 2025): ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس سے رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

    ذرائع ریفرنس لیب کے مطابق نیشنل ریفرنس لیب نے ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کر دی ہے، یہ کیس جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیو وائرس سے متاثرہ بچی کی عمر 20 ماہ ہے، جس کا تعلق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ، یو سی پنگ سے ہے، رواں برس خیبرپختونخوا سے یہ 16 واں کیس ہے، جب کہ جنوبی کے پی سے اب تک 14 پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    پولیو وائرس کے کم پھیلاؤ کا موسم، اہم حکومتی فیصلہ سامنے آ گیا

    رواں سال سندھ سے پولیو وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب، گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    ذرائع ریفرنس لیب کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے، جنڈولہ میں سیکیورٹی مسائل پر پولیو مہم منعقد نہیں ہوتی ہے۔

  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، ذرائع نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت نے خیبرپختونخوا سے پولیو کیس کی تصدیق کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کیس ٹانک کی یونین کونسل اما خیل سے رپورٹ ہوا، پولیو وائرس سے متاثرہ بچی کی عمر ڈیڑھ سال ہے۔

    ذرائع این آئی ایچ نے کہا کہ ملک میں رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

    رواں سال خیبرپختونخوا سے 7، سندھ سے 4  کیس سامنےآچکے ہیں جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سےاب تک 1،1  کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھر کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلیے جمع کیے گئے تھے جن میں سے 69 میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم 34 اضلاع کے نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

    سندھ کے 14 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 اضلاع، پنجاب کے 4 اضلاع، گلگت بلتستان کے ایک ضلع جبکہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

  • ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ

    ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ادارہ صحت نے بنوں اور لکی مروت سے ایک ہی دن میں پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔

    پولیو کیس لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ سے سامنے آیا ہے، پولیو پازیٹو 26 ماہ کی بچی یو سی بخمل احمد زنی کی رہائشی ہے، متاثرہ بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

    بنوں سے سامنے آنے والے پولیو کیس میں متاثرہ بچہ یو سی سائیں تنگی ایس ڈی وزیر کا رہائشی ہے، 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔


    پولیو ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی، مصطفیٰ کمال کی گیٹس فاؤنڈیشن کے عہدیدار سے ملاقات


    ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے یو سی سائیں تنگہ میں جامع پولیو مہم نہیں چلی ہے، یو سی سائیں تنگہ بنوں میں والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری ہیں، اور پولیو ٹیموں کو بچوں تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، یو سی بخمل احمد زئی لکی مروت میں سینکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں، خواتین پولیو ویکسینیٹرز کی کمی کا بھی سامنا ہے، اور والدین کی کثیر تعداد پولیو ویکسینیشن سے انکاری ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

  • پاکستان  میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا، پولیو کیس سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس ضلع لاڑکانہ سےرپورٹ ہوا، این ای او سی نے بتایا کہ متاثرہ کیس میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

    این ای او سی کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ سے 2 اور کے پی سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    سال 2024 میں ملک بھرسے 74 کیس رپورٹ ہوئے تھے، جن میں خیبرپختونخوا سے 22 ، بلوچستان سے27 ، سندھ سے23 ، پنجاب سے ایک اور اسلام آباد سے ایک کیس سامنے آیا تھا۔

    یاد رہے ملک کے 8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ذرائع وزارت صحت کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں سال یہ تیسری بار ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔

    سیوریج لائنز کے سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے، ٹیسٹ کے لیے سیوریج سے سیمپلز 15 تا 24 جنوری لیے گئے تھے، بلوچستان سے 5 اور کے پی کے سئ 3 اضلاع کے سیمپلز پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔

  • کراچی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ،  تعداد 70 تک جاپہنچی

    کراچی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، تعداد 70 تک جاپہنچی

    اسلام آباد : کراچی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، جس کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ سامنے آ گیا، این ای او سی نے بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچہ کراچی ایسٹ کا رہائشی ہے۔

    این ای او سی کا کہنا ہے کہ نیشنل ریفرنس لیب نے سندھ سے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا متاثرہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا۔

    این ای او سی نے کہا کہ متاثرہ بچے میں21دسمبرکوپولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ سال 2024میں کراچی ایسٹ سے2 پولیو کیس رپورٹ اور سندھ بھر سے 20 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں گزشتہ 10 برسوں میں کتنے پولیو کیس رپورٹ ہوئے؟

    این ای او سی کے مطابق سال 2024 میں بلوچستان 27، کے پی 21 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    خیال رہے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیو کیخلاف جنگ میں افغانستان پاکستان سے آگے نکل گیا، جہاں کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

    عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں، گزشتہ سال افغانستان میں صرف 25 اور پاکستان میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کیسز کے تشویشناک حد تک اضافے پر وزیراعظم شہبازشریف نے نوٹس لیا ہے، اور پولیو کے خاتمے کیلئے نئی ٹیم تشکیل دی ہے، تاکہ پولیو وائرس کی روک تھام کی جاسکے۔

  • پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 50 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 50 ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 50 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کاایک اورکیس سامنے آگیا، نیشنل ریفرنس لیب کی خیبرپختونخوا سے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے ، جس کے بعد رواں سال کے پولیو کیسزکی تعداد50ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیوپازیٹیو20 ماہ کی بچی کاتعلق ضلع ٹانک سےہے، بچی میں وائلڈپولیووائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے،ذرائع

    رواں سال ٹانک سےپولیووائرس کادوسراکیس رپورٹ ہواہے، پولیوکیس کاجینیاتی تعلق جولائی میں ٹانک سےرپورٹ شدہ کیس سے ہے۔

    رواں سال بلوچستان سے 24 ، سندھ سے 13 ، کے پی سے 11 کیسزرپورٹ ہوئےہیں جبکہ رواں سال پنجاب ایک اسلام آبادسےایک پولیوکیس رپورٹ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : انسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کے وفد کا پاکستان کے دورے کا فیصلہ

    یاد رہے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پرانسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کا وفدبیس نومبرکو پاکستان پہنچے گا، دورہ پاکستان میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    اوورسائٹ بورڈ ڈاکٹرکرسٹوفر ایلیس کی زیر سربراہی اسلام آباد آئے گا اور 22 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

    پولیو اوور سائٹ بورڈ کی اسلام آباد،راولپنڈی میں ملاقاتیں ہوں گی جبکہ پولیو اوور سائٹ بورڈ کی صوبائی حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

  • اسرائیلی جارحیت صحت کے لیے بھی خطرہ، غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    اسرائیلی جارحیت صحت کے لیے بھی خطرہ، غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت شہریوں کی صحت کے لیے بھی خطرہ بن گئی ہے، غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق دیر البلح میں 10 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہو گئی ہے، 10 ماہ سے جاری جنگ کے باعث غزہ میں پولیو کی ویکسین نہیں لگائی گئی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپیل کی ہے کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ پولیو کی مہم شروع کی جا سکے، ساڑھے 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ڈبللیو ایچ او پہلے ہی غزہ میں پولیو پھیلنے سے خبردار کر چکا ہے۔

    حماس نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے جنگ روکنے کی اقوام متحدہ کی درخواست کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباریوں میں اب تک کم از کم 40,005 فلسطینی شہید اور 92,401 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ، تعداد  13 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ، تعداد 13 ہوگئی

    اسلام آباد : بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی-

    تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ سامنے آیا ، جس کے بعد رواں سال تعداد 13 ہوگئی-

    انسداد پولیو لیبارٹری نے بتایا کہ بچے میں معذوری کی علامات 17 جولائی کو ظاہر ہوئیں-

    ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ نے کہا ہےبچوں کو پولیو سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبہ بلوچستان میں ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے –

    عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کا پھیلاؤ زیادہ ہے، گذشتہ ہفتے بلوچستان کے دورے پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، صوبائی حکومت اقدامات پر کاربند ہے-

    ستمبر میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے لئے نیشنل پولیو مینیجمنٹ ٹیم کا اجلاس ہوا، تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت سے وائرس کی منتقلی روکنے کے لئے جامع روڈ میپ نافذ کرنے کا عمل جاری ہے-

    ہر بچے کے لئے پولیو ویکسین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سال میں متعدد بار شہریوں کی دہلیز پر ویکسین پہنچائی جاتی ہے –

    نیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق کے مطابق ہر بچے کے لیے پولیو ویکسین کی اہمیت پر زوردیا ہے کہ ہر کمپین میں والدین کا تعاون اہم ہے، پولیو پروگرام کے لیے وفاقی ٹیموں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

    بلوچستان ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اور صوبائی محکمہ صحت کو وفاقی ٹیموں کا مکمل تعاون حاصل ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم برقرار’ والدین پولیو ویکسین کی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

    بلوچستان سے 10واں اور قلعہ عبداللہ سے پانچواں کیس رپورٹ ہوا جبکہ رواں سال سندھ سے دو اور پنجاب سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

  • پاکستان میں  پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    اسام آباد : پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال کا ایک اور پولیو کا کیس رپورٹ ہوا، زرائع وزارت صحت نے بتایا کہ نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تصدیق کی کہ کیس وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کیس سندھ کے ضلع شکارپور سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو پازیٹو ڈھائی سالہ بچہ یو سی بھرکان تحصیل لاخی کا رہائشی ہے۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ بچے میں 11 مئی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بعد متاثرہ بچہ 13 مئی کو سول اسپتال شکار پور لایا گیا تھا اور پولیو ٹیسٹ کیلئے بچے کے سیمپلز 14، 17 مئی کو بھجوائے گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق سول اسپتال شکار پور نے بچے کو اے ایف پی کیس قرار دیا جبکہ متاثرہ بچے کے وائرس کا جینیاتی کلسٹر وائے بی تھری اے ہے، پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق ساوتھ کراچی سے ہے۔

    رواں سال سندھ کے ضلع شکارپور سے پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ، جس کے بعد رواں سال کے پولیو کے  کیسز کی تعداد چار ہو گئی۔

  • پختونخواہ سے سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    پختونخواہ سے سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوگیا، پولیو کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے۔

    اینڈ پولیو پاکستان کے مطابق گزشتہ برس 2022 میں پاکستان میں 20 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو سب کے سب پختونخواہ سے رپورٹ ہوئے۔

    سنہ 2021 میں صرف ایک پولیو کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوا تھا۔

    سنہ 2020 میں ملک بھر سے 84 پولیو کیس جبکہ 2019 میں 147 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ پولیو کیسز کی بلند ترین شرح تھی۔

    ملک بھر میں پولیو کیسز کی سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخواہ میں ہے۔