Tag: پولیو کیس

  • پاکستان میں 70 فیصد پولیو کیسز میں کمی آئی ہے، رپورٹ

    پاکستان میں 70 فیصد پولیو کیسز میں کمی آئی ہے، رپورٹ

    اسلام آباد: رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی آئی ہے، پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن، صورتحال میں بہتری ہوئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال 24 کیس سامنے آئی ہیں جبکہ ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے سال کے بہ نسبت 70 فیصد پولیو کیس میں کمی آئی ہے ۔

    گزشتہ سال پاکستان میں 306 پولیو کیس سامنے آئے تھے، جو تقریباَ پچھلے 14 سالوں کی نسبت سب سے زیادہ تھی۔ جس کی ایک بڑی وجہ شدت پسندوں کے حملے تھے، شدت پسندوں کے پولیو ٹیم پر حملہ میں 78 رضاکار اپنی جانوں کا نظرانہ دے چکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے ترجمان الیاس ڈری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں  اس سال پولیو کیسز میں 70 فیصد کمی آئی ہے ۔

    سال 2013 اور 2014  میں پولیو مہم دباوٗ کا شکار تھی، جبکہ سال 2015 میں پولیو وائرس دباوٗ کو شکار ہے ۔

    الیاس ڈری کا کہنا تھا کہ پولیو کے بیشتر کیس شمال مغرب میں واقع قبائلی علاقوں میں سامنے آئے ہیں جہاں شدت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    شدت پسندوں کی جانب سے ڈاکٹروں پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور اسے مسلمانوں کے خلاف مغرب کی سازش قرار دیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ پولیو رضا کاروں نے پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں بھی پولیو مہم جاری رکھی ہے ۔

    دو سال سے زائد عرصے کے بعد ہمیں وزیرستان کی آبادی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ اب ہم کراچی کے کچھ غیر محفوظ علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

  • پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پرآگیا،تعداد چوبیس تک جا پہنچی

    پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پرآگیا،تعداد چوبیس تک جا پہنچی

    شمالی وزیرستان : ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ،جس کے بعد رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔

    پولیو کا کیس سامنے آنے پر متعلقہ ہیلتھ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔ وزیر اعظم انسداد پولیو سیل کے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے سات ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    وائرس کی تصدیق کے لئے بچے سے نمونے تب لئے گئے تھے جب وہ پشاور میں تھا ۔

    ذرائع کے مطابق رواں برس خیبر پختونخوا سے اب تک پولیو کے 10، فاٹا سے7،سندھ4،اور بلوچستان سے اب تک پولیو کے تین کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

    سکھر: پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا، پنوعاقل کے محنت کش کے بیٹے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیو کا کیس سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کھلبلی مچھ گئی۔

    سکھر میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا، پنوعاقل کے رہائشی گدھا گاڑی چلانے والے محنت کش کے پانچ سالہ بیٹے دل شیر جتوئی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    بچہ والد کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پہنچا تو طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خود پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عرفان اللہ قریشی کا کہنا ہے کہ دل شیر کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

    ٹیسٹ کیلئے مزید سیمپل اسلام آباد بھیجے جائیں گے،غریب والدین نے حکومت سے بچے کے علاج کی اپیل کی ہے۔

    رواں سال سندھ  میں پانچ، خیبر پختوان خوا میں سات، بلوچستان میں تین اور فاٹا میں چھ پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • کوئٹہ : ضلع ژوب کی2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ : ضلع ژوب کی2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ: ورلڈ اینٹی پولیو ڈے پر پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا، پاکستان میں رواں برس پولیو کا شکار بچوں کی تعداد دو بیس تک پہنچ گئی ہے۔

    کوئٹہ میں ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والی دو سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق اور ملک میں اس سال دوسو سے زیادہ پولیو کیسزحکومت اور عالمی اداروں کی انسدادِ پولیو کی کوششوں پر بڑا سوالیہ نشان ہیں ؟ رواں سال شہروں سمیت قبائلی علاقہ جات سے پولیو کے دوسو بیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں پولیوکیسز میں اضافے کی بڑی وجہ پولیو ورکز پر حملوں کو قرار دیا جارہا ہے۔

    گزشتہ دو برس کے دوران تیس سے زیادہ پولیو ورکرز دہشت گردی کی نذر ہوگئے، جس سے پولیو ورکرز میں خوف و ہراس پیدا ہوا اور انسدادپولیو کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا جبکہ پولیو کے قطروں کے بارے میں غلط فہمیوں کو تقویت ملنے کے باعث کم تعلیم یافتہ طبقہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

    پولیو کے کیسزمیں اضافے کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پولیو کے قطرے پینا لازمی قرار دے دیا ہے۔