Tag: پولیو کے خاتمے

  • جاپان  کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    جاپان  کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : جاپان نے پاکستان کے لئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، گرانٹ سے پولیو ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا ، گرانٹ سے21 ملین سےزائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

    خریدی جانے والی ویکسین پولیو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی ، جاپان پولیو کےخاتمے کیلئے 1996سےپاکستان کیساتھ تعاون کررہا ہے۔

    وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیلنجز کے باوجورواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور شراکت داروں کیساتھ ملکر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے۔

    ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔

  • ممتاز شخصیات نے پولیو کے خاتمے کو دینی اور دنیاوی فرض قرار دے دیا

    ممتاز شخصیات نے پولیو کے خاتمے کو دینی اور دنیاوی فرض قرار دے دیا

    لاہور : ملک کی ممتاز شخصیات نے پولیو کے خاتمے کو دینی اور دنیاوی فرض قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان صرف حکومت نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔

    ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکڑ انضمام الحق، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیاسی شخصیات،دانشوروں نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ پولیو سے آگاہی کیلئے منقعدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     لاہور پریس کلب اور ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کے باہمی اشتراک سے پولیو فری پاکستان کے عنوان سے منقعدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پولیو سے محفوظ پاکستان صرف حکومت نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔

    تقریب سے خطاب میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے اظہار خیال کیا۔

    اس کے علاوہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین صوبائی علماء بورڈ پنجاب، شائستہ پرویز ملک رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ نون، کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید ، سنئیر پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک ، فلم اسٹار ریشم ، برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد حسین بٹ نعیم حنیف اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

  • بل گیٹس کا پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پروزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین

    بل گیٹس کا پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پروزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین

    اسلام آباد: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی، کال کے دوران وزیراعظم کے پولیو معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔

    بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا۔

    بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ پاکستان میں آئی ٹی کےشعبےکوتقویت دینے کےلیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس کاسماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے 5 سالہ پلان کی منظوری دے دی

    یاد رہے اکتوبر کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول و عرض سے پولیو کے خاتمے کے لیےپانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا دنیا کے آخری تین ممالک ہیں، جہاں پولیو جیسی بیماری آج بھی موجود ہے، کچھ مہینے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ دنیا پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے عالمی برادری کو پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اسی سلسلے میں پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئیں تھیں اور پاکستان کا کوئی بھی شہری بغیر پولیو کلیئرنس اور ویکسین لیے بغیر بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

  • فاٹا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

    فاٹا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

    باجوڑ : فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل 23 نومبر سے ہوگا جس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کرلیے گئے ہیں جب کہ محسود بیلٹ میں آئی ڈی پیز کے لیے مہم کا آغاز 28 نومبر سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فاٹا (فیڈرل ایڈمنسٹریٹو ٹرائبل ایریاز) میں 23 نومبر سے 25 نومبر تک تین روزہ انسداد پولیو مہم پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی اور فراہم کردہ سیکیورٹی میں جاری رہے گی جس کے بعد پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے اور ان کی سرویلنس کا کام جاری رکھا جاۓ گاـ

    ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم میں فاٹا کے 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ 22 ہزار 665 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے جس کے لیے 4146 ٹیمیں پولیو کے قطرے پلوانے کا کام سرانجام دیں گی، جن میں 3753 موبائل، 292 فکسڈ اور 101 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیںـ

    دوسری جانب فاٹا کو دہشت گردوں سے صاف کرنے کے لیے آپریشن ضربِ عضب کے دوران جنوبی وزیرستان ایجنسی کے محسود بیلٹ میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے جو افراد واپس آگئے ہیں ان کے لیے علیحدہ سے انسداد پولیو مہم 28 نومبر 2016 سےشروع کی جائےگی۔

    کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر فاٹا نے کہا ہے کے”رہ جانے والے بچوں پر توجہ دی جائے گی، کیوں کہ ہر بچے کو ہر بار پولیو قطرے پلوانے سے ہی فاٹا اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا حصول ممکن ہے”۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہےکہ پولیٹیکل انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سےانسداد پولیو مہم اپنے اہداف کوحاصل کرنےمیں کامیاب ہو گی”۔

    کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹرفاٹا کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی واپس آنے والے بےگھر خاندانوں (آئی ڈی پیز) کے بچوں کو پولیو کےقطرے پلوانے پرخصوصی توجہ دی جائےگی۔

    یاد رہے کہ رواں سال فاٹا سے اب تک صرف دو پولیو کیسز جنوبی وزیرستان ایجنسی سے رپورٹ ہوئے ہیں اور دونوں پولیو کیسز ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں عارضی طور پر بے گھر افراد اور خاندان (ٹی ڈی پیز) کی حالیہ دنوں میں افغانستان سے واپسی کے موقع پر سامنے آئے تھے۔

    رواں سال پاکستان میں کُل پولیو کیسز کی تعداد 18 رہی جو 13 اضلاع سے سامنے آئے (2015 میں پولیو کیسز کی تعداد 49 تھی جو 22 اضلاع سے سامنے آئے)۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو پروگرام قومی ترجیحات کا حصہ ہے اور اس سال پولیو پروگرام اعلی سطح کی کارکردگی کے ذریعے اپنے ہدف کے حصول کے قریب ہے یہی وجہ ہے پولیوپروگرام سال 2016 کے آخر تک پولیو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی بھر پور کوشش ہو رہی ہیں۔

  • حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

    حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کا مکمل عزم کر رکھا ہے۔

    ایوان وزیراعظم سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں درپیش خطرات کے باوجود حکومت ملک کو پچانوے فی صد پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    رواں سال پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، جس کے تحت رواں سال ملک کو پولیو سے پاک کردیا جائے گا، وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود پولیو کے خاتمے کیلئے قائم کئے گئے سیل کی نگرانی کررہے ہیں۔