Tag: پولیو

  • بھارت کا ہنگامی انسداد پولیو مہم کا اعلان

    بھارت کا ہنگامی انسداد پولیو مہم کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت کو پولیو فری ملک قرار دیے جانے کے بعد حکومت نے ایک ہنگامی انسداد پولیو مہم کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق بعض جگہوں پر پولیو وائرس کی موجودگی دیکھنے میں آئی ہے جو موجودہ انسداد پولیو اقدامات سے ختم نہیں ہوگی۔

    تاحال کوئی پولیو کا کیس باقاعدہ طور پر سامنے نہیں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ معمول کی چیکنگ کے دوران چند جنوبی ریاستوں میں اس وائرس کی موجودگی کے آثار ملے ہیں۔ ان جگہوں پر پہلے ہی ہزاروں بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین دی جا چکی ہے۔

    پشاور کا پانی پولیو سے پاک قرار *

    بھارتی محکمہ صحت کے ایک اہلکار سری نواس راؤ کے مطابق یہ وائرس اس صورت میں حملہ کرے گا اگر یہ کسی کمزور قوت مدافعت والے بچے کے جسم کے اندر داخل ہوجائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وائرس کی موجودگی بھارت کے پولیو سے پاک ملک کے درجہ کو تبدیل نہیں کرے گی تاہم پولیو کے خلاف اب کیے جانے والے اقدامات مزید بہتر ہوں گے۔

    پاکستانی قبائلی علاقے میں پولیو کیسز کی شرح صفر پر پہنچ گئی *

    سری نواس کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے بچوں کے لیے ایک اور خصوصی اور مؤثر انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے 2014 میں بھارت کو پولیو فری ملک قرار دیا تھا تاہم پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث بھارت کو دوبارہ اس وائرس کے خطرے کا سامنا ہے۔

  • عالمی ادارہ صحت کی پاکستان پرسفری پابندی میں تین ماہ کی توسیع

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان پرسفری پابندی میں تین ماہ کی توسیع

    اسلام آباد :عالمی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر عائد کی جانے والی عالمی سفری پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کئےگئے مراسلے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے پولیو سے متعلق نوواں اجلاس ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چین کی سربراہی میں بارہ مئی کو جینوا میں ہوا ۔

    اجلاس کے دوران انسداد پولیو سے متعلق عالمی سطح پر جاری مہم اور وائرس سے متاثرہ ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ مراسلے کے مطابق پاکستان اور افغانستان سے پولیو وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

    گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران پاکستان سے پولیو وائرس دو بار افغانستان منتقل ہو چکا ہے،پاکستان سے وائرس گذشتہ برس اکتوبر میں افغان صوبے کنڑ جبکہ رواں برس یکم فروری کو ننگر ہار منتقل ہواہے ۔

    اجلاس میں پولیو وائرس کے خاتمے سے متعلق پاکستان کی حالیہ کاوشوں کو سراہا گیا ہے جبکہ جاری کوششوں کو مزید بہتر بنانے سمیت پاکستان اور افغانستان کے مابین تعاون کے فروغ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے.

    مراسلے میں کہا ہے کہ پا کستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کوملک چھوڑنے سے قبل پولیو سرٹفکیٹس حاصل کرنا ضروری ہو گا،جبکہ حکومتی سطح پر چلنے والی انسداد پولیو مہمات سمیت بیرون ملک جانے والے افراد کے سرٹفکیٹس کا ماہانہ بنیادوں پر تحریری ریکارڈ مرتب کرنا بھی لاذمی ہو گا۔

    ڈبلیو ایچ او نے عالمی پارٹنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف متاثرہ ممالک کو سپورٹ کو مزید بہتر بنائیں.

  • پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان باڈی بلڈنگ کا ورلڈ چمپین

    پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان باڈی بلڈنگ کا ورلڈ چمپین

    لاہور: چھ ماہ کی عمر سے پولیو کے شکار، لاہور کے رہائشی نوجوان نوید بٹ نے معذروں کے باڈی بلڈنگ کے ورلڈ چیمپین اور مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہونہار نوجوان نوید بٹ جو چھ ماہ کی عمر میں پولیو کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے،لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا،باڈی بلڈنگ کے شوقین اس نوجوان نے دن رات محنت کر کے اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی بے شمار اعزازات جیتے۔

    ذرائع کے مطابق نوید بٹ نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی فتح کے جھنڈے لہرائے،اور باڈی بلڈنگ کےورلڈ چمپین بنے،بعد ازاں وہ مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

    اپنی کامیابیوں کی داستاں سناتے ہوئے نوید بٹ نے بتایا کہ چھ ماہ میں پولیو کا شکار ہونے کے باوجوداُن کے عزم و ہمت میں کمی نہیں آئی، باڈی بلڈنگ میرا جنون ہے،اور اس کے لیے میں گھر کے اثاثے بیچ کر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور ورلڈ چمپین سمیت مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔

    اس موقع پر معذور نوید بٹ نے حکومت سے مالی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرنلڈ شوارزنیگر کا سات بار مسٹر اولمپیا بننے کا ریکارڈ توڑ نا چاہتا ہے،جو حکومتی توجہ اور امداد کے بغیر ممکن نہیں۔

    ہمارے معاشرے میں معذور افراد کو قابل رحم زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے لیکن نوید بٹ جیسے جواں ہمت نوجوان اپنی معذوری کے باوجود ملک کے سرمایہ ثابت ہورہے ہیں،ایسے باصلاحیت ’’خصوصی افراد‘‘ ہماری خصوصی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں۔

  • لاہورمیں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

    لاہورمیں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

    لاہور: شہر کی تمام یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔انسداد پولیو مہم میں تنتالیس سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران پندرہ لاکھ اکہتر ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔جس کے لیئےانسداد پولیو مہم کے لئے ٹاون کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جوکہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر کی زیرِ نگرانی کام کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں دوسرے روز بھی گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کےقطرے پلارہی ہیں۔

    دوسری طرف لاہور ریلوے اسٹیشن ،لاڑی اڈہ شہر کے داخلی اور خارضی راستوں پر بھی انسداد پولیو مہم کے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں دیگر شہروں سے آنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی پولیو مہم کے لیے الگ الگ کیمپ لگائے ہیں.شہر بھرمیں ہیلتھ ورکرز کی سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شہریوں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔اور پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں.

  • پولیو کے مزید 4 کیس رپورٹ

    پولیو کے مزید 4 کیس رپورٹ

    بلوچستان : پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ، رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد دو سو ستاسی ہوگئی ہے۔

    ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والے چار کیسز کا تعلق قلعہ عبداللہ، نصیرآباد، سانگھڑ اور بنوں سے ہے، بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ اور نصیر آباد میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے۔

    جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔

  • فیصل آباد: فائرنگ حملے میں پولیو ورکر قتل، لیڈی ورکر زخمی

    فیصل آباد: فائرنگ حملے میں پولیو ورکر قتل، لیڈی ورکر زخمی

    فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے پیپلزکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ موجود ایک لیڈی پولیو ورکر زخمی ہوگئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں واقع پیپلزکالونی میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں نکلنے والے پولیو ورکر محمد سرفراز جو ایک اسکول میں ٹیچر تھے کو موٹر سائکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سرفرازموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون پولیو ورکر سدرہ معمولی زخمی ہوگئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر سات گولیاں لگیں ہیں، مقتول اسکول ٹیچرتھا۔ پولیس کے مطابق مقتولنے سوگواران میں دو بٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو ورکرز پر حملے ایک معمول ہے تاہم پنجاب میں اس قسم کے حملے کا آج یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے۔

  • ملک بھر میں پولیو کے مزید 4کیسز سامنے آگئے

    ملک بھر میں پولیو کے مزید 4کیسز سامنے آگئے

    اسلام آباد:ملک بھر میں پولیو کو روکنا مشکل ہوگیا ہے، پولیو سے متاثرہ مزید چار کیسز سامنے آگئے ہیں۔

    قومی ادراہ صحت کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے، پولیو کے چار نئے کیسز میں دو بچوں کا تعلق فاٹا،ایک کاتعلق کے پی کے اور ایک کا بلوچستان سے ہے، جس کے بعد رواں سال فاٹا میں پولیو کے کیسز کی تعداد ایک سو انہتر ہوگئی ہے۔

    ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد تین سو چھیاسٹھ سے تجاوزکر گئی ہے۔

  • سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    سوات/کوئٹہ/کراچی: سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں پولیو کا شکار بچوں کی تعداد دو سو سینتالیس ہوگئی ہے۔ کوئٹہ میں انسداد پولیو ورکرز پر حملے کے بعد مہم معطل ہے۔

    پاکستان میں پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی تمام کوششیں بےسود ثابت ہورہی ہیں۔ سوات میں ایک بچے میں پولیو کی علامات پائی گئی ہے جس کے بعد بچے کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے تھے جہاں سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    پولیو کی تصدیق کے بعد ڈی سی سوات نے متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھجوادی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔ کوئٹہ میں گھر گھر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے مہم معطل ہے لیکن ای پی آئی سینٹرز میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

    محکمہ صحت کوئٹہ کے مطابق گزشتہ روز انسداد پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر حملے کے بعد کوئٹہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کا انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری ہے۔

  • پولیوکارڈنہ رکھنےوالوں کوبیرون ملک سفر سےروکاجائے، عالمی ادارہ صحت

    پولیوکارڈنہ رکھنےوالوں کوبیرون ملک سفر سےروکاجائے، عالمی ادارہ صحت

    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ادارے نے کہا ہے کہ پولیوکارڈنہ رکھنےوالوں کوبیرون ملک سفر سےروکاجائے اورعالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ ناکامی پر بین الاقوامی اسکریننگ بھی ہوگی۔

    عالمی ادارہ صحت کےاعلامیے میں پاکستان کو چھ ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ناکامی پر پاکستانی مسافروں کی بین الاقوامی اسکریننگ ہوگی۔

    پولیو کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نےبیرون ملک جانیوالےپاکستانیوں کیلئےانسداد پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے اور فاٹا اور کے پی کےمیں انسداد پولیو مہم کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

    ادھر قومی ادارہ صحت کےمطابق رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو سو چھیالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ فاٹا میں یہ تعداد ایک سو اٹھاون ہے۔ خیبرپختوپختوا میں انچاس، سندھ میں پچیس، پنجاب میں تین، بلوچستان میں گیارہ پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    مختلف شہروں میں پولیو ٹیم کے رضاکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے باعث انسداد پولیو مہم میں خلل پڑا ہے۔ گزشتہ سال کےاعدادوشمارکے مطابق حملوں میں سترہ افراد موت کی نیند سوگئے۔

  • ملک بھر میں پولیو کے مزید5 نئے کیسز کی تصدیق

    ملک بھر میں پولیو کے مزید5 نئے کیسز کی تصدیق

    کراچی : ملک بھرمیں پولیوکے مزید پانچ نئے کیس سامنے آگئے ہیں، رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد دو سو تینتالیس ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں پولیو نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے، پولیو سے پاک  پاکستان یہ سب کا خواب ہے لیکن وفاق یا صوبائی حکومتوں کی کارگردگی، پلان، اجلاس اور بیانات کے سواء کی کچھ نہیں، گذشتہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید پانچ بچے زندگی بھر کے لئے معذور ہوگئے اور وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل ہنگامی اقدامات کرنے کے بجائے اعداد وشمار ہی میں پھنسی ہوئی ہیں۔

    اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وفاقی وزیر صحت نے سارا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈال دیا۔

    پولیو کے دو نئے کیس فاٹا ،ایک پشاور ، ایک سندھ اور ایک کیس بلوچستان میں سامنے آیا ہے ۔ کراچی کےعلاقے بن قاسم میں آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ میں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد پچیس اور مجموعی طور پرملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دوسو تینتالیس ہوگئی ہے۔