Tag: پولیو

  • پولیوکیسزمیں اضافہ،پاکستان پرمزید سفری پابندیوں کاخطرہ

    پولیوکیسزمیں اضافہ،پاکستان پرمزید سفری پابندیوں کاخطرہ

    اسللام آباد: پاکستان نے پولیو میں افغانستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی سفرکے لیے ویکسی نیشن کے بعد اب مزید پابندیوں کا خطرہ ہے۔ سات کاہو یاستر کا۔ پولیو کے قطرے پیے بغیر کوئی پاکستانی غیرملکی سفرنہیں کرسکتا۔

    یہ پابندی تو تھی ہی اب کوئی اورآسمان نہ گرپڑے لاکھ کوشش کی مگروہی ڈھاک کےتین پات۔ پولیو کیس سامنےآنےکا سلسلہ نہیں رکا, مزید تین کیسوں نے اس سال پاکستان میں مریضوں کی تعداد دوسوتیس سے زیادہ کردی۔

    دنیا بھرمیں پولیو کا خاتمہ ہوگیا۔ نائیجیریا میں بھی صرف تین کیس سامنے آئے۔ لیکن پاکستان نےبیماری میں افغانستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ امن وامان معاشی ترقی،انصاف اورتوانائی کےشعبےمیں آخری نمبروں پررہنےوالا پاکستان۔ پولیو میں سب سے آگےنکل گیا.

    عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ریڈارپررکھا ہوا ہے۔ ادارے کےبڑے کہتے ہیں اپنے ملک میں توکیا ختم کرتا۔ پاکستان توپولیو ایکسپورٹ بھی کررہا ہے۔ شام میں پولیوختم ہوگیا تھا۔

    پاکستانیوں کےساتھ پھرپہنچ گیا۔ خطرہ ہے کہ پولیو کیسز سامنے آتے رہے توپاکستانیوں کےبیرون ملک جانے پرمستقبل پابندی ہی نہ لگ جائے

  • پولیو بےقابو، پاکستان پرسفری پابندیاں سخت کرنیکی سفارش

    پولیو بےقابو، پاکستان پرسفری پابندیاں سخت کرنیکی سفارش

    اسلام آباد: انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان پر سفری پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش کر دی، پولیو مانیٹرنگ بورڈ کے مراسلے کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    دنیا میں پولیو وائرس کا گڑھ پشاور اور پاکستان میں رواں سال دو سو سے زائد نئے کیسز۔ بیرون ملک سفر پرمیڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط پہلی ہی لگ چکی ہے اور اب شہریوں کو مزید سختیاں آنے کو ہیں۔ چیئرمین انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے یونیسیف کے عالمی سربراہ کو ہنگامی مراسلہ بھیج دیا، جس میں پاکستان سمیت متاثرہ ملکوں پر سفری پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

     خط مین زور دیا گیا ہے کہ یونیسیف یہ سفارشات ہنگامی طور پر پاکستان کے سامنے رکھے۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہ ہونے پر مزید اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے، خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام بستر مرگ پر ہے، یونیسیف پاکستان کے حوالے سے سفارشات پر عملدرآمد فوری یقینی بنائے۔

    انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے ایک دن پہلے رپورٹ بھی جاری کی تھی جس میں دنیا میں پولیو کے خاتمے میں پاکستان کو بڑی رکاوٹ قرار دیاگیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت کا پولیو ایمرجنسی آپریشن مکمل طو ر پر غیر واضح ہے،عالمی بورڈ نے پولیو پروگرام این ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

  • پاکستان پولیو کے انسداد میں ناکام ہوجائے گا، رپورٹ

    پاکستان پولیو کے انسداد میں ناکام ہوجائے گا، رپورٹ

    جینیوا: عالمی آزاد پولیو مانیٹرنگ بورڈ نےکہاہے کہ پاکستان رواں سال پولیو کے عالمی پھیلاﺅ کو روکنے میں یقینی طور پر ناکام ہو جائےگا۔پولیو کے خاتمے پر پاکستان کے بیانات محض مفروضہ ہیں۔

    عالمی آزاد پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمےمیں اہم رکاوٹ ہےاور اس کاپولیو ایمرجنسی آپریشن مکمل طو ر پر غیر واضح ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان این ڈی ایم اے کو پولیو پروگرام سنبھالنے کی ہدایت کریں۔ اے آر وائی کو ملنے والی عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام مکمل تباہی سے دوچار اور ڈیڑھ سال سے موثر قیادت سے محروم ہے جس کے باعث پاکستان کو قومی پولیو پروگرام تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا بھر کے اسی فیصد کیسزپاکستان میں سامنے آئے ،عالمی پولیو بورڈ نے دو ہزارمیں پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں کی سفارش کی تھی۔

  • کراچی میں پولیوکیسز:پاکستان پرمزید پابندیاں لگنےکاامکان

    کراچی میں پولیوکیسز:پاکستان پرمزید پابندیاں لگنےکاامکان

    کراچی : پولیو کے حوالے سے کراچی میں کیسز رپورٹ ہونے پرعالمی ادارۂ صحت کو تشویش لاحق ہوگئی ہے، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان پرمزید پابندیاں لگنے کا امکان ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق فاٹا، ڈی آئی خان اورسندھ سمیت دیگرشہروں میں رواں سال ایک سواٹھارہ پولیوکیسز سامنے آئے ہیں،جبکہ کراچی میں پولیو کیسز نےعالمی ادارۂ صحت کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے ۔

    ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تیس ستمبر کوجنیوا میں عالمی ادارہ صحت کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں پولیو کیسز میں اضافے پر پاکستان پرمزید سفری پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں ۔

    اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پولیو فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کریں گی، وزارتِ صحت کے مطابق خییر ایجنسی کی تحصیل میں 16 ماہ کی بچی سلمیٰ اورپشاورمیں 8 کی ماہ حبیبہ پولیو سے متاثر ہوئیں۔

    حبیبہ کے والدین نے انسدادِ پولیو مہم میں اپنی بچی کو قطرے پلوانے سے انکارکردیا تھا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال فاٹا میں 119، خیبر پختونخوا میں 28، سندھ میں 14، پنجاب میں 2 اور بلوچستان میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • ایک دن میں پولیو کے12نئے کیسز رپورٹ، تعداد158ہوگئی

    ایک دن میں پولیو کے12نئے کیسز رپورٹ، تعداد158ہوگئی

    اسلام آباد: ملک میں ایک ہی دن پولیو کے بارہ نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد ایک سو اٹھاون ہوگئی ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق کے پی کے سے ضلع بونیر سے دو، پنجاب سے ضلع بھکر سے ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ مزید پولیو کیسز گڈاپ ٹاؤن کراچی سے ایک کیس، خیبر ایجنسی سے تین، جنوبی وزیرستان سے دو، شمالی وزیرستان سے دو، ٹانک سے ایک اور قلعہ عبداللہ سے بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد انچاس تھی۔

  • ملک میں پولیو کے  2نئے کیسز سامنے آگئے

    ملک میں پولیو کے 2نئے کیسز سامنے آگئے

     خیبرایجنسی: ملک میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے، پولیو کیسز خیبرایجنسی اور چارسدہ سے سامنے آئے ۔

    ملک میں پولیو کا خاتمہ ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ، اس کا منہ بولتا ثبوت پولیو کے ریکارڈ کئے گئے دو نئے کیسز ہیں، جوحال ہی میں سامنے آئے ہیں ۔ پولیو کا شکار ہونے والی ایک سالہ سلمیٰ کا تعلق چارسدہ روڈ بخشی پل سے ہے جبکہ آٹھ ماہ کی حفصہٰ کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ہے۔

    دو کیسز کے بعد رواں سال پولیو کے رپورٹ ہونے والی کیس کی تعداد ایک سو چار ہوگئی ہے، ذرائع  وزیراعظم پولیو سیل کے مطابق سلمیٰ اور حفصہٰ کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔