Tag: پولیٹیکل انتظامیہ

  • باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنےسے7 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنےسے7 افراد جاں بحق

    باجوڑ ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے عثمان خیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار فوراََ جائے حادثہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبنے والے7 افراد کی لاشوں کو نکال لیا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔


    سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق


    خیال رہے کہ رواں برس 27 ستمبر کو سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • شوال میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 2اہلکار زخمی

    شوال میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 2اہلکار زخمی

    وانا: جنوبی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بارود سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیرانتظام جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق شوال میں بارودی سرنگ کادھماکہ فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔


    پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


    خیال رہےکہ دو روز قبل پارہ چنار دھماکے میں 24افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے،جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شدید زخمیوں کو پشاور کے اسپتال متنقل کیاگیاتھا۔

    بعدازاں وزیراعظم نواز شریف نے پارہ چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاتھاکہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے‘ اور بچےکچھے دہشت گردوں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائےگا۔


    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک،آئی ایس پی آر


    یاد رہےکہ دور روز قبل بلوچستان کے علاقے جنڈولہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، ، کارروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا تھا

    آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سےتھا۔


    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں جنوبی وزیرستان کےضلع وانا میں بارودی سرنگ کےدھماکے کےنتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید ہوگئےتھے۔

  • خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق

    پشاور : خیبرایجنسی کےعلاقےنیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنےسےپانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں افسوس ناک واقعہ صبح سویرے پیش آیا،گھرکےمکین نیند میں تھے کہ اچانک خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    مزید پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ نوشہرہ کے علاقہ پبی میں اچانک گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے باعث ملبے تلے دب کر تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

     

  • خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے.

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں. تینوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے دو کے جسموں پر گولیوں کے علاوہ تشدد کے بھی نشانات ہیں جبکہ تیسرے کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کےمطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان تینوں افراد کو کس نے مارا ہے اور یہ لاشیں یہاں لائی گئی ہیں یا انہیں اسی جگہ پر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں جمرود اسپتال پہنچا دی گئی ہیں.

    *نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب گزشتہ روز بھی تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا.ان میں سے ایک امام مسجد بتائے گئے تھے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روزقتل ہونے والے امام مسجد کا تعلق نوشہرہ کے قریبی علاقے اکوڑہ خٹک سے بتایا گیا تھا.

  • باڑہ اکاخیل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2بچے جاں بحق

    باڑہ اکاخیل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2بچے جاں بحق

    خیبر ایجنسی: خیر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اکاخیل میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سےایک خاتون سمیت دو بچے جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں درو اڈہ کے مقام پر، ایک مکان پر مارٹر گولہ آگرا جس سے گھر میں موجود ایک خاتون اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین خواتین اور تین بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔