Tag: پولی تھین بیگ

  • کراچی : پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ

    کراچی : پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ

    کراچی : سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈاور ہریالی حب کے اشتراک سے پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کرلیا گیا، تجربہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈاور ہریالی حب کےاشتراک سے کیا گیا۔

    ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیازعلی شاہ نے بتایا کہ کچرے کی ری سائیکل سےماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی، کراچی کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

    امتیازعلی شاہ کا کہنا تھا کہ جی ٹی ایس بلدیہ اورشرافی پرکچراری سائیکل کرنےکے پلانٹ نصب ہیں۔ کچرےکوری سائیکل کرکے آر گینک کھاد،پلاسٹک دانہ بنایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب حکومت سندھ نے پروجیکٹ کچرے سے توانائی بنانے پر بھی مرحلہ وار کام شروع کردیا ہے ،ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ پلاسٹک سے ماحول کی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اس کے خاتمے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سندھ حکومت نے پولی تھین بیگ پر پابندی کی منظوری دے دی

    سندھ حکومت نے پولی تھین بیگ پر پابندی کی منظوری دے دی

    کراچی: سندھ حکومت نے محکمہ ماحولیات کی سفارشات منظور کرتے ہوئے پولی تھین بیگز پر مرحلہ وار پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر مرحلہ وار پابندی کی منظوری دی گئی۔

    [bs-quote quote=”پولی تھین بیگ کی تیاری اور در آمد قانوناً جرم ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”محکمہ ماحولیات”][/bs-quote]

    قبل ازیں، کابینہ اجلاس میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کا معاملہ زیرِ غور آیا، محکمہ ماحولیات نے کہا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اور در آمد قانوناً جرم ہے۔

    سندھ کابینہ نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر محکمۂ ماحولیات کی سفارشات منظور کر لیں، اجلاس میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر مرحلہ وار پابندی لگانے کی تجویز پیش کی گئی۔

    پہلے مرحلے میں سکھر اور اس سے ملحقہ اضلاع میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی، جب کہ اگلے مراحل میں کراچی اور حیدر آباد میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پانی میں گُھل جانے والا ماحول دوست پلاسٹک کا تھیلا


    کابینہ فیصلے کے مطابق 3 ماہ میں مرحلہ وار تمام اضلاع میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے گی۔

    پولی تھین بیگز پر پابندی کو مؤثر بنانے کے لیے ان تھیلیوں کے تیار کنندہ گان اور تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔