Tag: پولی کلینک ہسپتال

  • ایف آئی اے کا چھاپہ، پولی کلینک سے 6 اعلیٰ افسران گرفتار

    ایف آئی اے کا چھاپہ، پولی کلینک سے 6 اعلیٰ افسران گرفتار

    اسلام آباد: پولی کلینگ اسپتال میں ایف آئی اے کا چھاپہ کرپشن میں ملوث 6 اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں  آکسیجن کی خریداری میں بڑی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 اعلیٰ افسران کو گرفتار کر کے تفتیش کےلیے منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں اسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اور ڈاکٹر افتخار رانا سمیت ڈپٹی اے ڈی ڈاکٹر فیاض شیخ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی ڈاکٹر ذوالکفل، اینزتھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن ڈاکٹر سنبل اور وزارتِ صحت کے سیکشن افسر ڈاکٹر فرحان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’ مکمل انکوائری کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔ حکام نے مزید کہا کہ ’’گرفتار ملزمان سے تفتیش میں مزید پیشرفت متوقع ہے ملزمان کی نشاندہی پر کرپشن میں ملوث تمام افراد کو بنا کسی امتیاز کے گرفتار کیا جائے گا‘‘۔

     

  • تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، تین افراد جاں بحق سات زخمی

    تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، تین افراد جاں بحق سات زخمی

    اسلام آباد : تیزرفتارہائی ایس بے قابوہوکر درخت سے ٹکراگئی ،حادثے میں 3افرادجاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں تیزرفتارہائی ایس بے قابوہوکر درخت سے ٹکراگئی گاڑی میں سوار تین افراد موقع پرجاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تیزرفتارگاڑی مری کی جانب رواں دواں تھی کہ راستے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکردرخت سے جاٹکرائی جس سے ایک خاتون اوردوبچے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

     تینوں کی میتوں اورزخمیوں کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔