Tag: پولی گرافک ٹیسٹ

  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، عدالت

    بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، عدالت

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے، 2 مواقع دیے تھے ، تیسرا موقع نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی کا پولی گرافک ،فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    جج منظر علی گل نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ عدالت نے عمران خان کو بے گناہی ثابت کرنے کیلئے بڑا منصفانہ موقع دیا، ملزم کے ٹیسٹ سے انکار کی وجہ سے کوئی نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا لیکن ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکارکیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا،عدالت یہ قانونی نقطہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ، عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹ سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کر رہا ہے، عدالت اب ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا موقع نہیں دے گی، تیسرے موقع میں عدالت کو کوئی مثبت امید نہیں۔

    عدالت نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کروانے کے عمران خان کو 2 مواقع دیے، بانی پی ٹی آئی کو خود کو معصوم ثابت کرنے کے 2 مواقع دیے تھے۔

    فیصلے کے مطابق ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈزپر مکمل کریں، پراسیکیوشن نے بانی کے ٹیسٹ کروانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

  • تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے  پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    راولپنڈی: لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج پھراڈیالہ جیل پہنچ گئی ، تفتیشی ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئی ، ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے ہیں۔

    تفتیشی ٹیم میں انسپکٹرمحمداسلم، انسپکٹرمحمدعالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب شامل ہیں۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم  عمران خان  کا 9مئی کےکیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔

    گذشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کیسز کے سلسلے میں وکلا کی غیر موجود گی میں پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

    یاد رہے 15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، عدالت نے 12 مقدمات میں ان کے ٹیسٹوں کی اجازت دی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ 12 روز کے اندر جیل میں ملزم سے ملاقات کر کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں، استغاثہ کی درخواست پر آڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی گئی تھی۔

  • سابق وزیراعظم کا پولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، شیخ وقاص اکرم

    سابق وزیراعظم کا پولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، شیخ وقاص اکرم

    پشاور : تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےپولی گرافک ٹیسٹ کی بھرپورمزاحمت کریں گے۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ دنیابھرکی عدالتوں میں پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی اہمیت نہیں، سابق وزیراعظم کاپولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بہت جلد تحریک کی کال دیں گے ، اپنےوقت اورحالات کے مطابق تحریک کا اعلان کریں گے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی گرینڈ اپوزیشن اتحاد چاہتے تھے لیکن گرینڈالائنس کیلئے جے یو آئی کوڈی آئی خان میں نشستیں دینےپربھی راضی تھے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم

    بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم

    لاہور : عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پولیس کو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے معاملے پر کیس کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے بانی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، اے ٹی سی کی عدالت نے 12مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹوں کی اجازت دی۔

    عدالت نے کہا کہ12روز کے اندر جیل میں ملزم سے ملاقات کرکے تمام ٹیسٹ کیے جائیں، استغاثہ کی درخواست پرآڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی گئی۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ، فیصلہ محفوظ

    یاد رہے کہ قبل ازیں تحریکِ انصاف کے بانی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تحریکِ انصاف کے بانی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

    قبل ازیں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل حکام کی عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا جائے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا، اڈیالہ جیل حکام کی نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-founder-and-bushra-bibis-sentence-suspension-petitions-scheduled-for-hearing/

  • قندیل بلوچ کیس : پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد ملزم وسیم کے بیان میں تضاد

    قندیل بلوچ کیس : پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد ملزم وسیم کے بیان میں تضاد

    ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم وسیم کے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ ہفتے پولیس کودی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا جدید طریقہ اپنایا جس میں ملزم کے بیان میں تضاد کا انکشاف ہوگیا۔

    ملزم وسیم کے بیان کی حقیقت جاننے کیلیے لاہور میں پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ وسیم متضاد بیان دے رہا ہے ٹیسٹ کی رپورٹ  پولیس کو اگلے ہفتے دی جائے گی۔

    ملزم وسیم نے پہلے قتل کا اعتراف کیا تھا اور پھر یہ بیان بھی دیا کہ قتل میں وہ اکیلا نہیں رشتہ دار بھی شامل تھا ۔شریک ملزم حق نواز نے ڈیرہ غازی خان سے کار کرائے پر حاصل کی تھی۔

    کارروائی کے دوران ڈرائیورباہر پہرہ دیتا رہا ۔ کیس میں پولیس قندیل بلوچ کی دو بھابھیوں کو بھی شامل تفتیش کرچکی ہے۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں ماڈل گرل قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا تھا، قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات کو سوتے ہوئے اُن کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو قتل کردیا تھا، بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔