Tag: پول پارٹی

  • مایا علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مایا علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    پاکستانی خوبرو اداکارہ مایا علی کی سوئمنگ پول پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔

    پاکستانی ڈراموں میں  اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈالنے والی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پول میں سوئمنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مایا علی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں انہیں غباروں سے بھرے ایک سوئمنگ پول میں ایک ٹیوب میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جس سے یہ اندازہ لھایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پول پارٹی سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سچ میں ایک بچے کی مانند ہنستی کھیلتی نظر آرہی ہیں اور اسی سبب انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اندر چھپے بچے کو باہر لاتے ہوئے میں‘۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

    مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

  • سوئمنگ پول میں اچانک گڑھا پڑ گیا، نہانے والے پھسل کر نیچے گرنے لگے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    سوئمنگ پول میں اچانک گڑھا پڑ گیا، نہانے والے پھسل کر نیچے گرنے لگے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    اسرائیل میں ایک حیرت انگیز اور غیر معمولی واقعے میں اس وقت ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب سوئمنگ پول کے بیچوں بیچ اچانک گڑھا نمودار ہوا اور وہ شخص اس کے اندر گر گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ مرکزی اسرائیل کے علاقے میں ایک گھر میں پیش آیا جہاں پول پارٹی جاری تھی۔

    گھر میں ایک جوڑا رہائش پذیر تھا تاہم پارٹی میں متعدد مہمان مدعو تھے جو سوئمنگ اور مشروبات سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق اچانک سوئمنگ پول کے درمیان زمین دھنس گئی اور گہرا گڑھا نمودار ہوا، وہاں موجود 30 سالہ شخص نیچے جا گرا جبکہ پول کا سارا پانی بھی نیچے چلا گیا۔

    موقع پر موجود افراد نے فوراً ریسکیو اداروں کو کال کی، ریسکیو اہلکاروں نے پول کے مزید گرنے کے خدشے کے تحت فوراً پول کے اندر جانے سے گریز کیا اور پہلے کیمرے کی مدد سے مذکورہ شخص کو تلاش کیا۔

    کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد مذکورہ شخص کو 15 میٹر نیچے ایک سرنگ سے نکالا گیا، تب تک اس شخص کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    مقامی پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا مذکورہ جوڑے نے اپنے گھر میں موجود تمام سہولیات کے لیے ضروری لائسنس حاصل کیا تھا یا نہیں۔