Tag: پونم پانڈے

  • انتقال کی خبر جھوٹ نکلی، پونم پانڈے نے ویڈیو بیان جاری کردیا

    انتقال کی خبر جھوٹ نکلی، پونم پانڈے نے ویڈیو بیان جاری کردیا

    بھارتی فلمی اداکار اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار پونم پانڈے زندہ ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی کے بارے میں ایک ویڈیو بیان میں واضح کیا۔

    پونم پانڈے نے ہفتہ کی صبح ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی جعلی موت کی خبر اس بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تھی۔ اداکارہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”میں زندہ ہوں، میری موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے نہیں ہوئی“۔

    انہوں نے کہا کہ ”بدقسمتی سے، میں ان سیکڑوں اور ہزاروں خواتین کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتی جو سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکی ہیں۔ یہ اس لیے نہیں ہے کہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے تھے بلکہ اس لیے کہ انھیں اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے۔“

    پونم پانڈے کا مزید کہنا تھا کہ ”میں آپ کو یہ بتانے کے لیے حاضر ہوں کہ، دوسرے کینسروں کے برعکس، سروائیکل کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے، آپ کو اپنے ٹیسٹ کروانے ہوں گے اور آپ کو HPV ویکسین لگوانی ہوگی،“۔

    یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ان کی موت کی جعلی خبر کا اعلان ان کے منیجر نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ آج کی صبح ہمارے لیے اداسی سے بھری ہوئی ہے۔

    دو دن پہلے پونم پانڈے کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

    ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کے باعث کھو دیا ہے۔ غم کے اس وقت، ہم آپ سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔

  • دو دن پہلے پونم پانڈے کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

    دو دن پہلے پونم پانڈے کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

    نئی دہلی: اداکارہ اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار پونم پانڈے کے آفیشل اکاؤنٹ نے اعلان کیا کہ وہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے چل بسی ہیں۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے سب کو چونکا دیا۔

    ڈیزائنر روہت ورما نے اداکارہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے دو دن پہلے پونم کے ساتھ شوٹنگ کی تھی اور ان کی موت کی خبر سے وہ صدمے میں ہیں۔

    ڈیزائنر روہت ورما نے اداکار ہ پونم پانڈے کی موت کی خبر سننے کے بعد ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک تحفہ قرار دیا۔

    ڈیزائنر روہت ورما نے کا کہنا تھا کہ پونم نے صرف دو دن پہلے میرے نئے کلیکشن کے لیے میرے ساتھ شوٹنگ کی تھی اور اب مجھے ان کے انتقال کی یہ انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے۔ ایک حیرت انگیز انسان اور سنہری دل والی لڑکی۔۔ پونم جلد ہی چلی گئی۔۔۔۔

    پونم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہوا ہے کہ آج کی صبح ہمارے لیے اداسی سے بھری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کے باعث کھو دیا ہے۔ غم کے اس وقت، ہم آپ سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پونم پانڈے بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف ماڈل اور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں وعدہ کیا تھا کہ اگر ہندوستان فائنل میچ جیت گیا تو وہ اپنے کپڑے اتار دیں گی۔

    اداکارہ کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئی تھیں۔

  • پونم پانڈے انتقال کر گئیں، موت کی وجہ سامنے آگئی؟

    پونم پانڈے انتقال کر گئیں، موت کی وجہ سامنے آگئی؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے کی موت کی اطلاع ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر دی گئی، جس میں لکھا ہے کہ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ جبکہ موت کی وجہ سروائیکل کینسر بتائی جارہی ہے۔

    ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہوا ہے کہ آج کی صبح ہمارے لیے اداسی سے بھری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کے باعث کھو دیا ہے۔ غم کے اس وقت، ہم آپ سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پونم پانڈے بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف ماڈل اور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں وعدہ کیا تھا کہ اگر ہندوستان فائنل میچ جیت گیا تو وہ اپنے کپڑے اتار دیں گی۔

    اداکارہ کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئی تھیں۔