Tag: پٹرولیم

  • پٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری

    پٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری

    اسلام آباد : عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، ای سی سی نے پٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نگران حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار کر ڈالا۔

    نگراں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر 3.5روپے مارجن بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد 15ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

    فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے15ستمبر سے47پیسےفی لیٹرمارجن بڑھے گا جبکہ ڈیلرز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 1.64روپے فی لیٹر مارجن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز کے لیے پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے مارجن 41پیسے فی لیٹر بڑھایا جائے گا۔

    نگراں اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے پلان بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پی آئی اےکیلئے1.3 ارب روپے کی گرانٹس کی سمری مسترد کردی گئی
    پی آئی اے نے 1.3ارب کی ایف بی آر کو ادائیگیاں مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ای سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ کو پی آئی اے کو مالیاتی ری اسٹرکچرنگ میں معاونت کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کی 40 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹس منظور کرلی گئی ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 11.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.94 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.265 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری میں 1.252 ارب ڈالر تھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق مقدری لحاظ سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 7546000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11149000 ٹن تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد جمع

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد جمع

    اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کے خلاف جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، اس اقدام سے ملک میں مہنگائی کی بدترین لہر پیدا ہو گی۔

    قرارداد کا متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کی صنعت اور زراعت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ قرارداد پر اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی ارکان کے بھی دستخط ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچیس روپے سے زائد کا ریکارڈ اضافہ کیا اور قیمتوں کا اطلاق بھی فوری ہوگیا تھا۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیٹرول 25 روپے58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 100 روپے10 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اضافے سے101 روپے 46 پیسے اور مٹی کا تیل ساڑھے 23 روپے بڑھ کر انسٹھ روپے چھ پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوم کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی عمر ایوب نے اپنے ٹویٹ میں قیمت میں اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ‘عالمی منڈی میں گذشتہ ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی دو سے تین روپے گراوٹ آئی ہے جس کے باعث پٹرولیم منصوعات مہنگی ہوئی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کی سمری تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کی سمری تیار

    اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے، گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سے دس روپے تک کمی کی سمری تیار کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کے مطابق پ ٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی کی سفارش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے تیارکردہ سمری وزارتِ خزانہ کے سامنے رکھی جاتی ہے اور وہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی بیشی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بعض اوقات یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ نیا سال شرو ع ہونے سے قبل اوگرا کی جانب سے پیٹرول 9 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    حکومت نے اس سمری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی تھی ، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی تھی ۔مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کر دی گئی تھی۔

    اس سے قبل اوگرا کی جانب اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی جس کے برعکس عمل کرتے ہوئے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر ادھار دیئے گئے تھے جبکہ آئندہ تین سال کے لیے ہر سال تین ارب ڈالر کا تیل بھی ادھار دیا گیا تھا جس سے معیشت میں بہتری میں مدد ملی ہے۔