Tag: پٹرولیم مصنوعات

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے خصوصی اسکواڈز قائم

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے خصوصی اسکواڈز قائم

    لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے کے نئے نرخ پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اسکواڈز قائم کردیا گیا۔

    گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کےلیے نئے نرخ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ عوام سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جاسکے۔

    زیادہ کرایہ لینے پر 27 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، ان گاڑیوں کے مالکان پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

    ڈی سی نے زائد کرایہ لینے پر کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ کرائے کے نئے نرخ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 18 گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

    حکومت کی جانب سے 15 اگست کی شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا،حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔

    ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

    پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے ہوگئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/petrol-and-diesel-pakistan-govt-adds-levy-2-august-2025/

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    اسلام آباد(2 اگست 2025): حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہےاسی طرح پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر کردیا گیا، پٹرول اور ڈیزل پر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے، ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

    ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر رکھی گئی ہے، اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہو سکتا تھا۔

    واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے کیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف شرائط کے تحت یکم جولائی 2025 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام ایک اور بڑے ریلیف سے محروم

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام ایک اور بڑے ریلیف سے محروم

    اسلام آباد : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کے لئے ایک اور بڑی خبر آگئی ، حکومت نے پٹرول پر تیل کی ترسیل کا مارجن 1 روپے 93 پیسے بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مارجن بڑھا کر عوام کو ریلیف سے محروم کردیا، پٹرول پر تیل کی ترسیل کا مارجن 1 روپے 93 پیسے بڑھا دیا گیا جبکہ فریٹ مارجن 6 روپے 96 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 89 پیسے فی لٹر کردیا ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ ڈیزل پرترسیل کا مارجن 3 روپے 95 پیسے فی لٹر بڑھا دیا گیا ہے اور فریٹ مارجن 2روپے 9 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے 4 پیسے فی لٹر کردیا گیا ہے۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ پٹرول پر ٹیکسز ڈیوٹیز مارجن کی عوام سے 103.42 فی لٹر اور ڈیزل پر ٹیکسزڈیوٹیز مارجن کی مد 99 روپے 69 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    دستاویز کے مطابق پٹرول ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی اڑھائی روپے فی لٹر عائد ہے جبکہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لٹر ہے اور فریٹ مارجن 8 روپے 89 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لٹر ہے۔

    پٹرول پر عوام سے ڈیلرز مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے جبکہ پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

    ڈیزل پر74 روپے 51 پیسے فی لٹر لیوی وصول کی جارہی ہے جبکہ ڈیزل پر فریٹ مارجن 6 روپے 4 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لٹر ہے۔

    ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لٹر ہے اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

    پٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

    حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔

    اس اضافے کو علاوہ حکومت، عوام سمیت تمام طبقہ فکر کے افراد نے مسترد کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ملک بھر کی ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے 5 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صرف ٹرانسپورٹ برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام متاثر ہوں گے۔

    ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ہماری گاڑیوں کو نظر آتش اور پنجاب میں اسلحے کے زور پر لوٹا جا رہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہمیں اپنے اقدامات سے مجبور کر رہی ہے کہ ہم کاروبار بند کر کے ملک گیر ہڑتال کریں۔ ٹول ٹیکس میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے، اب ود ہولڈنگ ٹیکس بھی 4 سے بڑھا کر 6 فیصد کر دیا گیا۔

    صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اس حوالے سے چاروں صوبوں کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز سے مشاورت ہو رہی ہے اور بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آل کراچی ٹرانسپورٹرز نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/after-petrol-price-hike-karachi-transporters-likely-fair-increase/

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد اب کراچی کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر محمد نواب نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافے پر حکومتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

    صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ واپس لیا جائے۔ اگر ڈیزل کی سابقہ قیمت بحال نہ کی گئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔

    محمد نواب کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ تمام ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام سمیت تجارت اور صنعت سے وابستہ حلقوں، سیاسی جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کئی شہروں میں انٹر سٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔

     

    https://urdu.arynews.tv/price-increase-petroleum-products-1-7-2025/

  • حکومت عوام سے  پٹرول کے فی لیٹر پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

    حکومت عوام سے پٹرول کے فی لیٹر پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے وصولی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوام پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز ڈیوٹیز مارجنز کے بوجھ تلے دب گئے، پٹرولیم مصنوعات پر   ٹیکس اور دیگر وصولی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    دستاویز میں بتایا کہ پٹرول پر فی لٹر ٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے 101 روپے 49 پیسے وصول کئے جارہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پرٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے 95 روپے 74 پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ پٹرول پر لیوی کی شرح 75 روپے 52 پیسے فی لٹر ہے ، پیٹرول پر یکم جولائی سے 2 روپے 50 پیسے فی لٹر کلائمیٹ لیوی عائد کی گئی ہے۔

    دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فی لٹر 6 روپے 98 پیسے فریٹ مارجن عائد ہے، پیٹرول پر تیل کمپنیوں کے مارجن کی شرح 7 روپے 87 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 165 روپے 30 پیسے فی لٹر ہے جبکہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں۔

    اسی طرح ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 74 روپے 51 پیسے وصول کئے جارہے، ڈیزل پر بھی حکومت کی جانب سے 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ لیوی عائد کی گئِی ہے۔

    دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ڈیزل پرفی لٹر 2 روپے 09 پیسے فریٹ چارجز وصول کئے جارہے ، ڈیزل پرتیل کمپنیوں کا مارجن 8روپے، ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسےفی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہے۔

  • پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : یکم جولائی پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔

    حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ آج بھیجی جائے گی ، پٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ مشاورت کے بعد وزیراعظم کو ورکنگ پیش کریں گی۔

    وزیراعظم قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج رات وزارت خزانہ نئی قیمتوں کااعلان کرے گی، نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لئے نافذ العمل ہوں گے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • ’پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں‘

    ’پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں‘

    پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی ضرورت کے لیے پٹرولیم مصنوعات ہیں۔

    عمر ایوب نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں تیل کا ذخیرہ 1.2 ارب بیرل ہے۔ تیل پیدا کرنے والے سارے علاقے جنگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ دنیا میں کچھ ہوتا ہے تو تیل کا عالمی ذخیرہ بھی 12 دن سے زیادہ کا نہیں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیل کی قیمت اوپر اور روپیہ نیچے جا رہا ہے، لیکن ہماری حکومت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی۔ امریکا میں بزنس کیمونٹی ہے، وہ ترقی پزیر ممالک کو آنے نہیں دینگے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہا ہے کہ فنانس کے حوالے سے تھوڑا بہت ہم بھی جانتے ہیں۔ بجٹ میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بجٹ نافذ العمل ہونے کے بعد پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد خام تیل کی قیمت عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں اور 10 فیصد تک اضافہ کے بعد قیمت 75 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ پاکستانیوں کو بھی بھگتنا پڑا اور حکومت نے رواں ماہ 15 جون کو اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے بعد پاکستان میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے اور گھریلو سلنڈر 6000 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو منتقل ہوگا، وزیر خزانہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو منتقل ہوگا، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو منتقل ہوگا، فیصلے حالات کے مطابق ہوں گے۔

    چیئرمین سید نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پرنظر رکھنے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی، فیصلے حالات کےمطابق ہوں گے، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے مزید کہا کہ گزشتہ رات بھی پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا گیا، ہمیں محتاط انداز میں چلنا ہوگا۔

    سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ پٹرول درآمد کے متبادل ذرائع پر غور کیا جارہا ہے، پٹرولیم و کاربن لیوی وصول کی جائےگی، ضرورت پڑی تو ستمبر میں بجٹ اہداف پر نظرثانی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ اربن لیوی سے کلین فیول و الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ ملےگا، رواں سال حکومت کےقرض میں کمی،نجی شعبےکےقرض میں اضافہ ہوا۔

    عمرایوب نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی سے بجٹ و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھےگا، ایکسچینج ریٹ میں اضافہ ہوجائےگا، ایف بی آر نے ٹیکس مراعات کا حجم 5,084 ارب بتایا تھا، ایک ہفتے بعد مراعات کا حجم 2,043 ارب کردیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ رواں سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صفر رہی، میرے سوالات بجٹ سے متعلق ہی ہیں۔

    چیئرمین نوید قمر نے کہا کہ وزارت صنعت کل اس معاملے پر بریفنگ دےگی، شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے60 ارب ڈالرسرمایہ کاری لاناتھی۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-products-price-increase/

  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 دنوں کےلیے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اگلے 15 دنوں کےلیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردی گیا ہے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2 روپےفی لیٹر کی کمی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا, پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کم کیے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 150 روپے 65پ یسے فی لیٹر ہوگی۔

    وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس کے تحت قیمتوں میں کمی کا اطلاق 16 سے 31 مئی تک ہوگا۔