Tag: پٹرولیم مصنوعات پر لیوی

  • قرض کی  دوسری قسط  کے لیے پاکستان کی  آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی

    قرض کی دوسری قسط کے لیے پاکستان کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو آئندہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

    ایم ای ایف پی دستاویز میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا ہدف ایک ہزار پینسٹھ ارب روپے تک مقرر کیا جائے گا، رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف آٹھ سو انہتر ارب روپے سے بڑھا کر نو سو اٹھارہ ارب کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے، منتخب حکومت سے پہلے اگر یہ فیصلہ کیا گیا تو آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی نو سو آٹھارہ ارب روپے لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے مزید لیوی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ،ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

  • پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ سے لے لیا گیا

    پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ سے لے لیا گیا

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ سے لے لیا گیا، حکومت اب کابینہ کے فیصلے سے لیوی عائد کرسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا اختیارپارلیمنٹ سے لے لیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کی منظوری کےبغیر کابینہ کے فیصلے سے لیوی عائد کرسکے گی، حکومت پٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کا اختیار کابینہ کی منظوری سے استعمال کر سکے گی۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ کےبجائے وفاقی حکومت کابینہ کی منظوری حاصل کرسکتی ہے۔

    جس پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کےاختیارات سےتجاوزہے، حکومت پارلیمنٹ کی مرضی کےبغیرپٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 سے 60 روپے کر دے گی۔