Tag: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

  • پٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی ؟ عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    پٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی ؟ عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج شام پیٹرولیم ڈویژن بھیجے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیاجائے گا، ذرائع نے کہا ہے کہ قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ اوگراسمری کی روشنی میں ہوگا تاہم ممکنہ ردوبدل کتنا ہوگا؟ اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ سامنے آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری آج شام کو پیٹرولیم ڈویژن بھیجے گا، اوگراسمری پرنگراں وزیراعظم کوسفارش کی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ2ہفتے میں ڈالر کےمقابلے روپے کی قدر2.27فیصد گرگئی، اسی دوران ایک ڈالر281.47روپےسے بڑھ کر287.87روپےہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت3 فیصد کم ہوئی، اسی دوران خام تیل کی قیمت 85.19 ڈالر سےکم ہوکر82.63 ڈالر ہوگئی۔

    خیال رہے تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے آئندہ 15روز کے لیے8 روپے سے10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت عام انتخابات تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، درخواست آرٹیکل 184(3) کے تحت مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اوراوگرا کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قرار دے آئین کے تحت نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں رکھتی اور صرف عوام کے منتخب نمائندے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتےہیں،

    درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت قراردےکہ صرف عوام کےمنتخب نمائندےہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتےہیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت عام انتخابات تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا حکم دے اور تمام فریقین کو90روزمیں انتخابات کاانعقاد یقینی بنانے کا حکم دے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نگران حکومت منتخب حکومت کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی، آئین کے تحت نگران حکومت کا مینڈیٹ صرف 90روز میں انتخابات کرانا ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ نگران حکومت نےایک ماہ میں 2بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا غیر منصفانہ اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نگران حکومت نےانتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی بجائے پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب گیا ہے، نگران حکومت 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کی بجائے ٹیکسز کا نفاذ کر رہی ہے،15اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    درخواست کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام عوام شدید متاثر ہو رہی ہے اس لیےعدالت نوٹس لے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔

    مولوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں بجلی کے بل دوگنا سے زائد ہو چکے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کار چلانے والا اب بائیک چلانے پر مجبور ہو چکا ہے۔

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو چکی ہے اور شدید مہنگائی کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد بے روزگار ہو چکی ہے، مہنگائی کے اس دور میں عوام 2 وقت کا کھانا پورا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کاٹرانسپورٹ پر سفر کرنا مشکل ہو چکا ہے اور روز مرہ زندگی کی اشیا مہنگی ہو چکی ہیں،۔

  • نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، جوڈیشل ایکٹوزم پینل نےقیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کےمقابلےمیں پاکستان میں بے تحاشا اضافے کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ جائے گی۔

    درخواست میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کاکوئی میکنزم موجودنہیں، استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں حالیہ کمی  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ عالمی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں مقررکی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نےلاہور ہائیکورٹ میں دائرکی۔

    جس میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی اور پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

    معمولی کمی سے مہنگائی میں کمی نہیں ہوگی اور 10یا 12 روپےکی کمی سےمہنگائی میں کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

    عدالت 50روپےفی لیٹرپیٹرول سستاکرنےکا حکم دے اور بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاٸیں۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولییم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ، جس کے بعد نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  درخواست دائر

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

    لاہور: ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

    جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے متفرق درخواست دائر کی، درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہو جائے گا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمت میں2 روپے 7 پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے99 پیسے،مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔

  • آصف زرداری کا  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے شکوہ

    آصف زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے شکوہ

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شکوہ کیا کہ حکومت کیساتھ ہے مگر ایسے فیصلوں پرمشاورت ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کیساتھ ہے مگر ایسے فیصلوں پرمشاورت ہونی چاہیے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

    سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا، ملاقات میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

  • عوام تیار ہوجائیں ! آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری

    عوام تیار ہوجائیں ! آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار بنیاد پر کیے جانے کا امکان ہے تاہم کابینہ کی منظوری کےبعدپیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کی عائد کردہ ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل ہونے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردو بدل ہفتہ واربنیاد پر کیے جانے کی توقع ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل ہوگا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

    خیال رہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے حکومت نے منی بجٹ کی شکل میں تیس ارب روپے کا نیا ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی ہے ، رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، فواد چوہدری دفاع کیلئے میدان میں آگئے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، فواد چوہدری دفاع کیلئے میدان میں آگئے

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے؟

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اپوزیشن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرتنقیدکر رہی ہے، کسی بھی تنقیدکااہم پہلویہ ہوتاہےکہ آپ متبادل دیتےہیں۔

    فواد چوہدری نے سوال کیا کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگاہوتوحکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ؟ کوئی جادوکاچراغ ہےتو بتا دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قیمت بڑھ گئی ہےتو پٹرول کم استعمال کریں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو زندگی پہلے جیسی نہیں گزار سکتے ، حکومت کس کس چیزکوسبسڈائزکرے، حکومت کی ترجیح کھانےپینےکی چیزوں پرسبسڈی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکس نہیں ڈال رہی.

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی ، جس میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پٹرول 8 روپے 50 پیسےفی لٹرمہنگا کرنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5.50روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

    خیال رہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی منڈی میں بڑھنے والی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کر دی تھی۔

    اوگرا کی جانب سے پٹرول11 اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی تاہم نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تین تجاویز تیار کیں ہیں۔

    سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا ہے اور عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔

    آئندہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان اج وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے کیا جائے گا۔