Tag: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی

    اسلام آباد(2 اگست 2025): حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہےاسی طرح پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر کردیا گیا، پٹرول اور ڈیزل پر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے، ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

    ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر رکھی گئی ہے، اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہو سکتا تھا۔

    واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے کیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف شرائط کے تحت یکم جولائی 2025 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں : حکومت پھر عوام سے ہاتھ کرگئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں : حکومت پھر عوام سے ہاتھ کرگئی

    اسلام آباد : حکومت نے ہائی اسپیڈڈیزل پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پھرعوام سے ہاتھ کرگئی، ڈیزل پر مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔

    ذرائع نے کہا کہ ہائی اسپیڈڈیزل پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، اگر 5روپے لیوی نہ بڑھائی جاتی تو ڈیزل مزید سستا ہو سکتا تھا۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھا کر 12 روپے 58 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پرلیوی کی شرح 32روپے 42پیسے فی لیٹرمقرر کردی۔

    پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل پر 15 اور لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 10 روپے ہوگی۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولییم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ، جس کے بعد نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 113 روپے 24 پیسے ہو گئی۔

    وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 57 پیسے ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا: فردوس عاشق

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام کا آغاز کر دیا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیر اعظم نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ اجلاس میں کرپشن کے خاتمے پر زور دیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

    کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر کرپشن کے خاتمے پر زور دیا، انھوں نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چوروں اور لٹیروں کو نہیں چھوریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: عدالت نے وفاقی حکومت اوردیگر کونوٹس جاری کردیے

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کم زور معیشت وراثت میں ملی ہے، معیشت میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرا سحر و افطار میں غریبوں کا خیال رکھیں، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آ گئی

    دریں اثنا، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو مزید اختیارات دینے کا بھی فیصلہ کیا، تاہم اس سلسلے میں وفاقی وزرا کو مزید با اختیار بنانے کے لیے اہم فیصلے چند روزمیں کیے جائیں گے۔

    وزیر اعظم نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا، یہ اجلاس کل دوپہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔